ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم سوئی گیس سے دم گھٹنے پر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم سوئی گیس سے دم گھٹنے پر جاں بحق ہوگیا ہے،پولیس چوکی جناح آباد کی حدود رحمانیہ سٹریٹ کے رہائشی سکول ٹیچر ملک اختر زمان کا جواں سالہ اکلوتا بیٹا ملک احتشام نماز جمعہ کی تیاری کے لئے غسل خانہ گیا۔جہاں گیزر کی سوئی گیس جمع ہونے سے دم گھٹ گیا۔نوجوان کی اچانک موت سے کہرام مچ گیا۔ آج آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔پولیس چوکی ایوب میڈیکل کمپلیکس زرائع کے مطابق ایبٹ آباد تھانہ میرپور کی حدود جناح آباد میں رحمانیہ سٹریٹ کے رہائشی نوجوان ملک احتشام نماز جمعہ کی تیاری اور نہانے کی غرض سے باتھ روم گیا تو باتھ روم میں لگے گیزر کی گیس جمع ہونے سے موت واقع ہو گئی۔نوجوان طالب علم کے باتھ روم میں زیادہ وقت گزرنے کی تشویش پر گھر والے جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر بے ہوشی کی حالت میں کمپلیکس ہسپتال کی ایمرجنسی لے کر پہنچے۔جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی ہے۔نوجوان طالب علم ملک احتشام اپنے والد کا اکلوتا بیٹا تھا۔ جس کی اچانک وفات سے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔مرحوم نوجوان ملک احتشام کو آج آبائی گاؤں دھوبیاں حویلیاں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔مرحوم تحصیل حویلیاں کے گاؤں دوبیاں کے ملک خانیزمان تنولی کے پوتے اور ملک اختر تنولی کے بیٹے ہیں۔

واضح رہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ باتھ روم کے اندر گیزر فٹ مت کروائیں۔ کیونکہ گیزر سے نکلنے والی گیس جب باتھ روم میں جمع ہو جاتی ہے تو آکسیجن ختم ہو جاتی ہے۔ جس سے انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ اس لئے گیزر ہمیشہ باتھ روم کے باہر کھلی جگہ پر دیوار کے ساتھ نصب کروائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!