پیپلزپارٹی لوئرتناول کے زیراہتمام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)پیپلز پارٹی لوئر تناول کے زیر اہتمام قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 93 ویں برسی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی پارٹی ورکروں نے کیک کاٹابرسی کی تقریب تحصیل لوئر تناول سینئر نائب صدر دوئم کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا بھٹو نے قادیانیوں کو کافر قرار دے کر اپنے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کیئے سید بشیر حسین شاہ کا تقریب سے خطاب۔

وائس آف ھزارہ رپورٹ کے مطابق تحصیل لوئر تناول میں بھی قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 93 ویں برسی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی تقریب کا انعقاد تحصیل لوہر تناول کے سینئر نائب صدر دوئم سید بشیر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر کیا گیا تقریب میں تحصیل لوئر تناول کے عہدیداروں اور پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حمدباری تعالی سے کیا گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کی جانب سے کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب میں تحصیل نائب صدر سید بشیر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لیئے لازوال قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک سے جاگیردارانہ نظام کو ختم کرکے کے ملک پاکستان کو 71 کا متفقہ آئین دیا ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیئے اس کی بنیاد رکھی سب سے اھم اور تاریخی کارنامہ قادیانیوں کو اپنے قلم سے کافر قرار دے کر تاریخ رقم کردی یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ اپنے موت کے پروانے پر دستخط کررہے ہیں شہید بھٹو جیسے دلیر عوامی عوامی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی بشیر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ھم متحد ہیں اور گھر گھر شہید بھٹو کے پیغام کو پہنچانے کے لیئے برسر پیکار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ھم آج پھر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ھم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پارٹی کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!