ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی جنرل باڈی نے گیارہ صحافیوں کو مستقل رکنیت کی منظوری دیتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی جنرل باڈی نے گیارہ صحافیوں کو مستقل رکنیت کی منظوری دی ہے۔نئے سال کے الیکشن شیڈول کا بھی اعلان کرکے تین رکنی الیکشن کمشن تشکیل دے دیا گیا۔پولنگ 10مارچ کو ہوگی۔اس حوالہ سے جمعرات کے روز ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید طاہر حسین شاہ کی زیر صدارت جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری عاطف قیوم،پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق کے علاوہ کابینہ کے عہدیدران اور جنرل باڈی کے ممبران شریک تھے۔اجلاس میں جنرل باڈی کی منظوری سے قائم کمیٹی کی سفارشات پر گیارہ متحرک صحافیوں کو ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی رکنیت دینے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔اجلاس میں یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2022/23کے لئے باقاعدہ الیکشن شیڈول بھی جاری کیا گیا جس کے تحت جنرل سیکرٹری 6 مارچ کو ووٹر لسٹ آویزاں کریں گے۔شیڈول کے مطابق 8مارچ کو کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع ہوں گے۔9 مارچ کو امیدواروں کہ سکروٹنی،اور واپسی 10مارچ کو پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کے ممبران میں سید اعجاز حسین شاہ،سردار نوید عالم اور سردار محمد شفیق شامل ہیں۔

اجلاس میں جنرل باڈی کی متفقہ رائے سے روزنامہ محاسب کے محمد خان عباسی،جیو ہزارہ سے سردار فیضان،روزنامہ پائن کے راجہ رمیز،روزنامہ پاکستان کے سردار توقیر،روزنامہ دنیا کے عقیل سرورکھوکھر،لیاقت قریشی،ناصر عباسی،سردار ماجد،کے ٹو ٹی وی کے عمران زمان،حمد اللہ خان،سردار عامر زیب،عتیق اعوان کو مستقل عنایت اللہ شاہ،حاجی ظہیر اعوان،زیشان کو ایسوسی ایٹ ممبر شپ دی گئی ہے۔جنرل باڈی اجلاس میں یونین کے سالانہ اخراجات کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں ممبران کو سالانہ فیس کہ ادائیگی 5مارچ سے قبل جمع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ووٹرز کی حتمی فہرست میں فیس ادا نہ کرنے والے ممبران کو ووٹ کا استحقاق نہیں دیا جائے گا۔اور کابینہ کی کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!