ایبٹ آباد:ظالم ماں بیٹے نے شادی کے پانچ ماہ بعد بہو کو پھندا لگا کر قتل کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ظالم ماں بیٹے نے شادی کے پانچ ماہ بعد بہو کو پھندا لگا کر قتل کر دیا۔ مقدمہ درج۔ ساس کو گرفتار کر لیا گیا۔ شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ تھانہ ڈونگاگلی کی حدود میں واقع گاؤں گلی بٹنگی، نگری بالا کے رہائشی محمد یاسر ولد منصف خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی بھتیجی جنزہ شرافت دختر محمد شرافت کی شادی خانہ آبادی پانچ ماہ قبل ذیشان ولد محمد تاج سکنہ دیہہ پھول کھیتر، نگری بالا کیساتھ ہوئی تھی۔ مقتولہ کے والدین اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ مجھے بذریعہ موبائل فون اطلاع دی گئی کہ کنزہ کو باتھ روم میں زنانہ دوپٹے کیساتھ لٹکا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ جب میں موقع پر پہنچا تو کنزہ کی لاش کے اردگرد لوگ جمع تھے۔ جب باتھ روم کو جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ چھوٹے باتھ روم میں خودکشی کرنا ناممکن ہے۔ مقتولہ کی گردن پر رسی کے نشانات تھے۔ جبکہ موقع سے دوپٹہ ملا۔جبکہ مقتولہ کی ساس مسماۃ نسیم بی بی سمیت تمام لوگ گھر سے غائب ہو گئے تھے۔ محمد یاسر کی دعویداری پر تھانہ ڈونگا گلی میں مقتولہ کنزہ کی ساس نسیم بی بی، شوہر ذیشان ولد تاج کیخلاف زیر دفعہ302/34پی پی سی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کنزہ کی ساس مسماۃ نسیم بی بی کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ شوہر کی گرفتار کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!