کیپرا اور شادی ہال مالکان کا گٹھ جوڑ: آٹھ فیصد ٹیکس کی وصولی پر شہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کیپرا اور شادی ہال مالکان کا گٹھ جوڑ۔شادی ہالز میں شادی تقریبات کی عرض سے جانے والوں سے ایبٹ آباد کے چند شادی ہالز مالکان نے ایک لاکھ روپے کے ساتھ آٹھ فیصد ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا کوئی پوچھنے والا نہیں۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی مہنگائی کا طوفان برپا ہونے سے غریب عوام شدید مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے وہی ایبٹ آباد کے چند شادی ہالز نے کیپرا اور شادی ہالز مالکان کے کٹھ چوڑ کے باعث ایبٹ آباد کے چند شادی ہالز مالکان نے شادی کے تقریبات کی عرض سے آنے والے افراد کو فوڈ ٹیکس کی مد میں بغیر کسی نوٹیفکشن کے فی لاکھ روپے سے ساتھ آٹھ فیصد ٹیکس لینا شروع کر دیا۔

اس حوالے سے عوامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کرتے ہوئے عریب عوام کا جینا حرام کر کے رکھا ہے آج حالت یہ ہے کہ غریب شخص تین وقت کی روٹی کھانے کے لیے ترس رہا ہے مگر دوسری جانب ایبٹ آباد کے صرف چند شادی ہالز نے شادی کی تقریبات کی غرض سے آنے والی عوام سے کیپرا کے نام پر لاکھ روپے کے ساتھ آٹھ فیصد ٹیکس وصول کرنا شروع کر رکھا ہے عوام کو پہلے کبھی سیلز ٹیکس اور کبھی سروس چارجز کے نام پر لوٹا جاتا ہے اور اب اس اضافی ٹیکس نے عوام کا مزید جینا حرام کر دیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بغیر کسی نوٹیفکشن کے چند شادی ہالز یہ ٹیکس وصول کر رہے ہیں اگر اس قسم کا کوئی نوٹیفکشن ہوتا تو سارے شادی ہالز یہ ٹیکس وصول کرتے ہماری کمشنر ہزارہ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ اضافی ٹیکس وصول کرنے والے شادی ہالز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام اس اضافی بوجھ سے بچ سکے اور اگر حکومت کی جانب سے اس قسم کا نوٹیفکشن موجود ہے تو کیپرا عوام کو آگاہ کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!