پاسپورٹ آفس ایبٹ آبادکا سیکورٹی گارڈ ماہانہ ساڑھے چھ لاکھ روپے کمانے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاسپورٹ آفس کا سیکورٹی گارڈ ماہانہ ساڑھے چھ لاکھ روپے کمانے میں مصروف۔ ذمہ داروں نے خاموشی اختیار کرلی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پاسپورٹ آفس ایبٹ آباد میں تعینات سیکورٹی گارڈ نے کمائی کا نیا دھندہ اختیار کررکھاہے۔ سیکورٹی گارڈ ماہانہ ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد بیٹھے بٹھائے غیرقانونی طریقے سے کمانے میں مصروف ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈ نے اومنی کا اکاؤنٹ کھول رکھا ہے۔ اور پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنیوالے لوگوں کے درخواست فارم کی فیس جو کہ قانونی طور پر درخواست گزار نیشنل بنک میں خود جمع کرانے کا پابند ہے۔ مذکورہ فیس سیکورٹی گارڈ وصول کر لیتاہے اور ساتھ میں اومنی کے ذریعے اپنے ہی اکاؤنٹ میں پاسپورٹ بنانے کی فیس جمع کرنے کی رسید بھی دے دیتاہے۔

پاسپورٹ بنانے کی سرکاری فیس3000روپے ہے۔ جبکہ سیکورٹی گارڈدرخواست گزاروں سے 3300روپے فی کس کے حساب سے خود ہی وصول کرتاہے۔اور درخواست گزار کی فیس جمع کرانے والی بنک رسید اپنے پاس رکھ لیتاہے۔ ذرائع کے مطابق شام چار بجے سیکورٹی گارڈ تمام جمع شدہ درخواست گزاروں کے پیسے نیشنل بنک میں خود جا کر جمع کروادیتاہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈ فی پاسپورٹ تین سو روپے کماتا ہے۔ اور پاسپورٹ آفس میں یومیہ اوسطاً ایک سوسے زائد درخواست گزار پاسپورٹ کے حصول کیلئے آتے ہیں۔ اور سیکورٹی گارڈ موصوف یومیہ تیس ہزار روپے جبکہ سرکاری آٹھ چھٹیوں کے علاوہ ماہانہ بائیس روز کی فیس وصولیوں سے چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی رقم کما رہاہے۔پاسپورٹ آفس کا عملہ بھی سیکورٹی گارڈ کیساتھ ملا ہواہے۔ جوکہ نیشنل بنک کی رسید کے بغیر لوگوں کو پاسپورٹ بناکر دے رہاہے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے پاسپورٹ آفس ایبٹ آباد میں گرم لوٹ مار کے بازار کو ختم کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!