سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی چٹ کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار۔

موبائل فون نمبر بھی لکھ کر دینا ہو گا مریض کی رجسٹریشن فون نمبر اور شناختی کارڈ کے بغیر نہیں ہوگی، اعلامیہ جاری۔
صحت سہولت پر وگرام کے تحت علاج بند کرنے کے بعد نگران صوبائی حکومت کے انو کے حکم نامہ کو عوام نے مستر د کر دیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نگران صوبائی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج بند کرنے کے بعد انوکھا حکم نامہ جاری کر دیا سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی چٹ کیلئے شناختی کارڈ اور فون نمبر ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا گیا اب مریض کی رجسٹریشن کارڈ نمبر اور فون نمبر پر کی جائے گی شہریوں نے اس حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے نگر ان صوبائی حکومت نے آنے کے بعد پہلے تحریک انصاف کے دور حکومت میں شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام جس میں صوبے کے ہر شہری کو اس کے شناختی کارڈ پر دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج معالجے کی سہولت میسر تھی صحت سہولت کے تحت دل کے مریضوں کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی اور گردے کے مریضوں کے ڈائیلاسز بھی مفت ہو رہے تھے اس کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے غریب مریض مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں صحت سہولت پروگرام بند کرنے کے بعد نگران صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے معائنے کیلئے اوپی ڈی چٹ حاصل کرنے کیلئے اب شناختی کارڈ اور فون نمبر ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا ہے اب مریضوں کی رجسٹریشن ان کے شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر پر ہوگی شہریوں نے نگران صوبائی حکومت کے صحت سہولت پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے اور ہسپتالوں کی اوپی ڈی چٹ کیلئے شناختی کارڈ اور موبائل فون لانے کی شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!