ایبٹ آبادجنگل ہوٹل کے قریب گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ ایک جاں بحق۔ خاتون بچوں سمیت شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد: جنگل ہوٹل کے قریب گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ ایک جاں بحق۔ خاتون بچوں سمیت شدیدزخمی۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی سیروتفریح کیلئے براستہ مری ایبٹ آبادکی طرف آرہی تھی کہ پیر کی شام تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع جنگل ہوٹل کے قریب ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ان کی گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اٹھارہ سالہ آواز خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ گاڑی میں سوارراجہ شیر ولد رحیم گل،چوالیس سالہ عابدہ زوجہ راجہ شیر، پانچ سالہ شفاء،دوسالہ مریم، بارہ سالہ جواد محسن شدیدزخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کھائی سے نکالا۔ بعدازاں ریسکیو کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!