پندرہ سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم عبداللہ گرفتار۔

تناول(جہانگیرشاہ)تھانہ شیروان پولیس کی کامیاب کاروائی بچے سے جنسی زیادتی کا ملزم رپورٹ کے چند گھنٹے بعد گرفتار تھانہ شیروان منتقل مقدمہ درج تفتیش شروع کامیاب کاروائی پر اہلیان علاقہ کا شیروان پولیس کو خراج تحسین اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ تھانہ شیروان کی چوکی چمٹی کی حدود میں پندرہ سالہ طالبعلم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ عبداللہ ولد محمد مشتاقساکنہ چمٹی نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ساتھ ویڈیو بھی بنائی متاثرہ بچے نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ویڈیو بنانے کے بعد ملزم عبداللہ مسلسل مجھے بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا میرے انکار پر مجھے دھمکی دیتا تھا کہ اگر کسی سے بھی ذکر کیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردوں گا آخر کار گزشتہ روز ملزم نے میری بنائی ہوئی بیہودہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جو کہ میرے گھر والوں تک پہنچ گئی۔

میں نے اپنے ساتھ ہونے والی تمام زیادتی کا ذکر اپنے والدین سے کیا تو وہ مجھے لیکر چوکی چمہٹی پہنچے اور چوکی چمہٹی میں رپورٹ درج کروا دی انچارج چوکی چمہٹی نے سارا معاملہ ایس ایچ او شیروان مشتاق خان تنولی کے نوٹس میں لگایا جس پر ایس ایچ او شیروان مشتاق خان تنولی آئی ایچ سی عابد خان نے نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے طالبعلم سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے ملزم عبداللہ کورپورٹ کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کرکے مقدمہ علت 340 جرم 377 پی پی سی 53 سی پی اے کے تحت درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!