ایس ایچ اومیرپور نے دوموت کے سوداگروں سے ساڑھے چارسوگرام آئس اورایک کلوچرس برآمدکرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ اومیرپور نے دوموت کے سوداگروں سے ساڑھے چارسوگرام آئس اورایک کلوچرس برآمدکرلی۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میرپور عاصم سلیم بخاری نے دو ملزمان سے 430 گرام آئس اور 01 کلو برآمد کر لی، میرپور کے رہائشی نعمان ولد الیاس کو 01 کلو چرس اور 230 گرام آئس جبکہ احسن ولد عبدالحمید سکنہ کالا پل کو 200 گرام آئس سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!