ایبٹ آباد کنکریٹ کا شہر بن گیا۔ درخت نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جاپہنچا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وہی ہوا جس کا ڈر تھا ضلعی انتظامیہ اور محمکہ جنگلات کی نااہلی کے باعث آئے روز شہر کے جنگلات میں آگ شہر میں موجود پارکس سمیت سرکاری دفاتروں میں میں موجود صدیوں پرانے درختوں کی کٹائی اور ٹمبر مافیا کی جانب سے جنگلات میں موجود درختوں کی کٹائی سے شہر کی آب و ہوا تبدیل ہونے لگی وجہ سے شہر میں بدترین موسمی تبدیلیاں رونماء ہونا شروع گزشتہ دو روز کے دوران درج حرارت 40 سے تجاوز ہونے کے باعث شہر میں بدترین گرمی نے شہریوں پریشان،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر جوکہ سیاحت اور چناروں کا شہر کہلایا جاتا ہے ایبٹ آباد کے پہلے ڈپٹی کمشنر جیمز ایبٹ آباد کے دورِ کے بعد ایبٹ آباد میں آنے والے افسران نے پرُامن ٹھنڈے اور پرُ فضاء مقام اور سیاحت کے لحاظ سے مانے جانے والے شہر پر قابض ہو کر شہر کی قیمتی زمینوں پر آپ نے قبضہ جما کر شہر میں موجود قیمتی سرکاری دفاتر میں سے تعمیر و ترقی کے نام پر صدیوں پرانے قیمتی درختوں کی کٹائی سمیت محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے جنگلات میں موجود قیمتی درختوں کی کٹائی اور سمیت ایک مخصوص قبضہ مافیا اور ٹمبر مافیا کی جانب سے آئے روز جنگلات میں آگ لگا کر درختوں کو نقصان پہنچا کر اپنے مفادات حاصل کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح ایک اور مافیا جو تعمیر و ترقی کے نام پر شہر کے پارکس اور سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو ختم کر کے ان میں تمام کنکریٹ میں تبدیل کر دیا گیا یہ ہی وجہ ہے کہ کچھ عرصہ کے دوران ایبٹ آباد جو کہ میں موسم کا خزانہ تھا اس کی آب و ہوا کو آگ کا گولا بنا دیا گیا یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران ایبٹ آباد شہر کا درجہ حرارت اگلنے لگا دو روز کے دوران درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر چکا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیراعظم عمران خان کی جانب ملک کی آب و ہوا کو برقرار رکھنے کے لئے بلین ٹری پلانٹ کے نام سے منصوبہ شروع کیا جس کے تحت ملک میں لاکھوں درخت لگائے گئے مگر یہ مخصوص مافیہ بلین ٹریٹ پلانٹ منصوبے کو بھی آگ لگا کر تباہ کر کے رکھ دیا گیا اس حوالے سے عوامی حلقوں نے وزیرموسمیات اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ ایبٹ آباد شہر میں موجود مافیاز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہر کی آب و ہوا کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!