محنت کش کو قتل کرکے بھٹی میں جلانیوالا درندہ صفت شخص گرفتار: تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات) کھلابٹ کی حدود میں گمشدہ شخص کے قتل کے واقع میں ملوث ملزم گرفتار،مزید تفتیش کے لیے عدالت سے تین روز کا ریمانڈ حاصل کرکے آلہ قتل اور مقتول کا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیاکھلابٹ میں مورخہ 14.02.2021 کو مقتول جان آغا کی گمشدگی کی درخواست موصول ہوئی کہ وہ کباڑ خانہ میں کام کرتا ہے جو شام کو نکلا تاحال واپس نہ آیا۔ پتہ براری کے لئے سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی گئی۔جس پر ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ علی فرمان نے دیگر نفری پولیس کے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ ہونے والے شخص کی پتہ براری شروع کی۔ بعد ازاں مورخہ 15.02.2021 کو دوران پتہ براری اپنے ذرائع سے معلومات ہوئی کہ گمشدہ شخص کوقتل کرکے نعش کو آگ کی بھٹی میں پھینک دیا ہے۔

اس معلومات کو مصدقہ جان کر تھانہ کھلابٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بیکری مالک سفیر احمد ولد ادریس سکنہ سیکٹر نمبر 3 کھلابٹ کو شک کی بناء پر گرفتار کیا دوران انٹاروگیشن ملزم نے مقتول جان آغا کے قتل کا انکشاف کیا۔جس کے خلاف زیر دفعہ 302 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا. ملزم کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے تین روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول معہ 1 عدد خول، مقتول کا موبائل اور دیگر سامان برآمد کیا۔مزید بیکری کی بھٹی سے مقتول کی باقیات نکال برائے معائنہ FSL لیبارٹری اور ڈاکٹری معائنہ کے لئے ٹرامہ سنٹر ہری پور بجھوا دی گئیہیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے وجہ عداوت تنازعہ لین دین بتائی۔ مقدمہ میں مزید حقائق کی جانچ کے لئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!