ایبٹ آبادکے رہائشی نوجوان کو راولپنڈی میں بیدردی سے قتل کرکے جنگل میں پھینک دیاگیا۔

راولپنڈی: ایبٹ آبادکے رہائشی نوجوان کو راولپنڈی میں بیدردی سے قتل کرکے جنگل میں پھینک دیاگیا۔تھانہ کوٹلی ستیاں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔حکام بالا سے غریب شخص قاتلوں کو جلداز گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینا کا مطالبہ۔وائس آف ھزارہ رپورٹ کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل لورا کی یونین کونسل گورینی کارہائشی نواجون شہاب عباسی ولد وزیر خان کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے راولپنڈی کے گاؤں کرود کے جنگل میں پھینک دیا۔وائس آف ھزارہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کچھ شکاری جنگل میں شکار کررہے تھے کہ ان کو ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس کی اطلاع تھانہ کوٹلی ستیاں دی گئی تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر ہاسپٹل منتقل کیا۔

دوران پوسٹ مارٹم مقتول کی جیب سے قومی شناختی کارڈ برامد ہوا جس مقتول کی شناخت شہاب عباسی ولد پرویز ساکنہ گورینی کے نام سے ہوئی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پولیس کی جانبب سے ایک تصویر قومی شناختی کارڈ کے ساتھ وائرل کی جس کی شناخت نوجوان شہاب عباسی ساکنہ گورینی کے نام سے ہوئی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح مقتول شہاب عباسی کے گاؤں سے ہوتی ہوئی اس کے غریب والدین تک پہنچ گئی اپنے نوجوان لخت جگر کے قتل کی خبر سنتے ہی شہاب عباسی کے والدین پر سکتہ طاری ہوگیا۔مقتول کے والدین انتہائی شریف النفس لوگ ہیں شہاب عباسی کے ورثاء نے کوٹلی ستیاں پولیس آئی جی پنجاب وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے سخت سھ سخت نوٹس لے کرنوجوان شہاب عباسی کے کے قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس بے دردی سے قتل نہ ہو۔ اگر حکومت وقت شہاب عباسی کے قاتلوں کو جلد گرفتار نہیں کرتی اور لواحقین کو انصاف نہیں ملتا تواہلیان گورینی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں حالات کی سنگینی اور خرابی کی ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!