ایس ایچ او مانگل نعمان جاوید اور ایس ایچ او حویلیاں نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او مانگل نعمان جاوید اور ایس ایچ او حویلیاں نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ڈی پی او سجاد خان نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایس ایچ او مانگل نعمان جاوید نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران قمر شہزاد ولد صدیق سکنہ گوجری سے 1123 گرام ہیروئن برآمد، ایس ایچ او حویلیاں انسپکٹر عارف خان نے منشیات فروش خالد ولد عبدالقیوم سکنہ حویلیاں گاؤں کو 01 کلو 145 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ایس ایچ او ڈونگاگلی علی خان نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عابد ولد نزیر سکنہ نگری بالا کو گرفتار کر لیا۔گرفتار اشتہاری کے خلاف تھانہ ڈونگاگلی میں سال 2021 کا 380/411/512 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!