حبیب بینک لمیٹڈ میں ڈکیتی کی ورادات: بینک میں 34 کروڑ روپے کی کیش موجود تھی۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد روڈ پر حبیب بینک لمیٹڈ میں ڈکیتی کی ورادات نامعلوم ملزمان رات کوبینک کے عقب کی دیوار میں سوراخ کرکے کرداخل ہوئے,بینک عملہ کے مطابق بینک میں 34 کروڑ روپے کی کیش موجود تھی، بینک سٹاف اور پولیس کی طرف سے بینک میں موجود کیش کی گنتی جاری۔ذرائع
تفصیلات کیمطابق گزشتہ شب نامعلوم چور ایبٹ روڈ پر واقع حبیب بنک کی عقبی دیوار میں سوراخ کر کے داخل ہوئے اور ورادات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ھوگئے۔سیکورٹی پرمامورسیکورٹی گارڈوں کوکانوں کان خبر تک نہ ھوئی۔گزشتہ روز بینک بلڈنگ کی عقبی دیوار میں سوراخ دیکھ کر چھٹی کے روز بینک سٹاف اور پولیس موقع پر پہنچی اور بینک میں موجود کیش کے بارے تفصیلات اکھٹی کرنی شروع کردی۔
ذرائع کیمطابق بینک میں 34 کروڑ روپیسے زائد کیش واقع سے پہلے موجود تھی اب واقع کے بعد بینک میں موجود کیش کے شمار کے بعد بتایا جائے گا۔کہ ڈکیتی میں کتنی کیش چوری ہوئی یے اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ رجسٹر کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!