ڈومیسائل اور برتھ سرٹیفکیٹ کی نادرا اورایف آئی اے تصدیق کا فیصلہ۔

سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے قبل نادرا، ایف آئی اے سے کاؤنٹر ویریفیکیشن کیلئے محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنر ز کو احکامات۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا حکومت نے اضلاع کی سطح پر شہریوں کو ڈومیسائل اور برتھ ٹریفکیٹ جاری کرنے سے قبل اس کی نادرا اور ایف آئی اے سمیت دیگر

گولڈ مارکیٹیں سیل کرنے کا فیصلہ۔

سونے کی سٹے بازی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کاروائی چند روز میں متوقع۔ قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے تفصیلات اکٹھی کرلیں گرینڈ آپریشن کیلئے ایف آئی اے، پولیس سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی خدمات حاصل۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)سٹے بازی کے باعث مارکیٹ میں فی تولہ سونا خود ساختہ طور پر 2 لاکھ 30 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سٹے بازی کی روک تھام کیلئے جیولر زبازاروں کو عارضی طور پر بند کرنے کے فیصلے کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔کرنسی مارکیٹ سیل کرنے کے باعث چند دنوں کے اندر ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دن بدن مستحکم ہورہا ہے۔ سونے کے سٹہ بازی سونے کے ذخیرہ اندوزوں کے گھروں، دکانوں، پلازوں اور خفیہ مقامات پر چھاپوں کے لئے گرینڈ آپریشن کیلئے پولیس،سی ٹی ڈی کی خدمات بھی حاصل کر لی

بیکری اشیاء کی قیمتوں میں از خودسو فیصد تک اضافہ۔

اے اور بی کیٹیگری کے مٹھائی اور بیکری فروشوں نے سادہ بسکٹ کی قیمتیں 1 ہزار فی کلو تک کر دیں۔ چھوٹی بیکریوں کے مالکان نے از خود اپنی دکانوں کو اے کیٹیگری قرار دے دیا نرخ بھی خود مقرر کرنا شروع کر دیئے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آبادمیں بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ خود ساختہ طور پر کر دیا ہے۔ اے کیٹگری، بی کیٹگری کے مٹھائی فروشوں اور بیکری فروشوں نے سادہ بسکٹ کی قیمتیں پانچ سوروپے فی کلو سے ایک ہزار فی کلو تک کر دی ہیں۔ چھوٹا سادہ کیک 80 روپے سے 130 روپے، بڑا سادہ کیک 100 روپے سے 150 روپے، فروٹ سادہ کیک چھوٹا 100 روپے سے 140 روپے، بڑا فروٹ کیک 150 روپے سے 200 روپے اس طرح فائن ایپل کیک سمیت مختلف ذائقوں کے کیکوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی

دوسری شادی کا شاخسانہ: دوشیزہ کو قتل کر دیا گیا۔

سعیدہ بی بی زوجہ عارف محمود اپنے دو بہوؤں کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ نعمان، ریحانہ اور سونیا سے جھگڑا شروع کر دیا۔ ملزم نعمان نے فائرنگ کردی جس سے ستارہ عرف حنابی بی موقع پر دم توڑ گئی، ملزم فرار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ہری پور(وائس آف ہزارہ)دوسری شادی کا شاخسانہ، تھانہ سٹی کی حدود اعوان کالونی میں دوشیزہ کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ٹراما سنٹر منتقل کر کے اسکی ساس کی رپورٹ پر خواتین سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا واقعات کے مطابق ٹراما سنٹر میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے سعیدہ بی بی زوجہ عارف محمود ساکنہ شیخ البانڈی حال اعوان کالونی نے بتایا کہ وہ اپنے دو بہوں اقراء زوجہ اظہر محمود، ستارہ عرف

شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

شوہر موقع سے فرار غازی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے ساجد اور اُسکے والد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ غازی(وائس آف ہزارہ)تھانہ غازی کی حدود میں شوہر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب، تھانہ غازی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی، گزشتہ شام تحصیل غازی کے دیہات خالو میں رہائش پذیر گلہ ہملٹ سے تعلق رکھنے والے شوہر ساجد ولد عمر سید ساکنہ سنبل گلہ ہملٹ نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا شوہر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ غازی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش

سابقہ دشمنی پر زبیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ز بیر ولد گل زمان راستے جارہا تھا کہ تاک میں بیٹھے نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابقہ دشمنی کا شاخسانہ نو جوان بے دردی سے قتل چوکی پھوہار کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زبیر ولد گل زمان سکنہ پھر ہار قتل لاش پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق چوکی پھوہار کی حدود میں نو جوان زبیر ولد گل زمان سکنہ پھو ہار بیدردی سے قتل تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتول زبیر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان زیر کا قتل سابقہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے قتل کی اطلاع پر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال ابیٹ آبا

کالے دھن پرقابو پانے کیلئے ڈیجیٹل کرنسی لانے کا فیصلہ۔

حکومت نے ماہرین کی خدمات حاصل کر لیں ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہوگئی ٹرانزیکشن ریکارڈ دستیابی سے روپیہ مضبوط ہوگا۔ ڈالر بر آمدگی کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ ایکس چینج کمپنیوں سے ریکارڈ جمع، ڈالرز چھپانے پر قید و جرمانہ کی سزا ملے گی۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) حکومت نے کالے دھن کو روکنے کے لئے و تجلیل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے بینک سیکٹر ذرائع کے مطابق تجلیل کرنسی سے روپے کی قدر بہتر ہو جائیگی اور ڈالر بحران پر قابو پا لیا جائے گا، ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے اور اس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی یہ پیپر کرنسی کی طرح لیگل ٹینڈرز یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوں گئے ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کے

بیس لاکھ سے زائد مہاجرین کی ڈیڈ لائن کا اکتیس دسمبر کو خاتمہ۔

توسیع نہ دی گئی تو قانونی اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس جانا پڑے گا 1979ء میں افغان جنگ کے بعد پاکستان آنے والے مہاجرین 1989ء میں جنگ ختم ہونے کے باوجود مقیم پاکستانیوں سے بدسلوکی پر چم کی تو ہین اور پاکستانی کرنسی پر پابندی کے بعد مہاجرین کو نکالنے کی مہم سوشل میڈیا پر تیز۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بیس لاکھ سے زائد پاکستان میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن رواں سال کے 31 دسمبر کور پوری ہو جائے گی۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کرنے یانہ کرنے پر غور و خوض شروع کر دیا گیا ہے اور چاروں صوبائی حکومتوں سے ذرائع کے مطابق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ان رپورٹس کی روشنی میں وفاقی حکومت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ افغان

پندرہ سال بعد شدید گرمی، پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ اموات کا الارم۔

واشنگٹن(وائس آف ہزارہ) سال 2030 تک دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد کو کم از کم ایک ماہ کیلئے شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ 2040 ء تک معمول سے زائد درجہ حرارت پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ اموات کا سبب بن سکتا ہے واشنگٹن پوسٹ اور کاربن پلان کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وسیع علاقے شدید گرم اور مرطوب موسم میں ڈوب جائینگے 1940 ء سے موسمیاتی ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

PHC

پشاور ہائیکوٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتایج روک دیئے۔

امتحانی نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کئے جائیں عدالت عالیہ کا حکم، سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں بلیوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کے کیسز پر طلباء کی درخواست پر نتائج روکنے کا حکم دیدیا اور چیف سیکرٹری ایٹا حکام اور رجسٹرار پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے جواب طلب کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے درخواستوں کی سماعت کی۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے لئے طلبا اور والدین نے پشاور کے ہیومن رائٹس سیل کو درخواستیں دیں۔ ہیومن رائٹس سیل نے درخواستوں کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے سامنے رکھا جس کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے درخواستیں سماعت کے لیے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کے بنچ کو ارسال کر دیں جنہوں نے سماعت

صوبہ بھر کے کالجز داخلہ فیسوں میں اضافے کا اعلان۔

کمپیوٹر سائنس کیلئے 4100 میڈیکل انجینئر نگ 2100، آرٹس داخلوں کیلئے 1900 روپے فیس مقرر کر دی گئی۔ بی ایس 4 سالہ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام، ڈی کام، انٹر سائنس، بی ایس اور بی بی اے کی فیسوں میں بھی اضافہ۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختو نخوا نے صوبہ بھر کے کالجز کی فیسوں میں اضافے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ میں جنرل اور کامرس کا لجز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لئے نئی فیسیں مقرر کر دی گئیں اعلامیہ کے مطابق کمپیوٹر سائنس کیلئے 4100 پری میڈیکل اور انجینئر نگ 2100 جبکہ آرٹس داخلوں کیلئے 1900 روپے فیس مقرر کر دی گئی اس طرح بی ایس 4 سالہ ڈگری پروگرام کے 1 تا 4 سمسٹر میں سوشل سائنس گروپ کیلئے 4500 سائنس گروپ 4700 جبکہ 5th تا 8th سمسٹر میں سوشل سائنس گروپ کیلئے 3200 اور سائنس گروپ

قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف جہاد ہمارا اولین مشن ہے: ڈی آئی جی ہزارہ رینج محمداعجاز خان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی آئی جی ہزارہ رینج محمداعجاز خان نے کہاہے کہ ایبٹ آباد سمیت پورے ہزارہ ڈویژن سے منشیات فروشوں کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور تمام جرائم پیشہ افراد کیلئے زمین تنگ کر دیں گے َقبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف جہاد ہمارا اولین مشن ہے۔ ایبٹ آباد سمیت پورا ہزارہ ریجن امن کا گہوارہ ہے سکولوں کالجز اور یونیورسٹیز میں ملک بھر سے طالبعلم پڑھنے آتے ہیں۔ سٹوڈنٹس میں اس لعنت کا پھیلانے والے ہماری نسلوں کے دشمن ہے عوام اور پولیس مل کر اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے صحافیوں کے زیک وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ وفد میں سابق جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ندیم جدون، عبدالواسیع خان جی ٹی وی،طاہرمحمود نائب صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس

اینٹی کرپشن کی کاروائی سابق تحصیل دار افتخان تنولی پٹواری آصف سمیت تین گرفتار۔

سید عامر علی شاہ نے بیوہ خاتون کی چھ کنال ساڑھے سات مرلے اراضی رقم ادا کیے بغیر محکمہ مال کی ملی بھگت سے ہتھیالی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ اینٹی کرپشن نے بیوہ کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین رقم کی ادائیگی کے بغیر ہتھیانے پر محکمہ مال کے سابق تحصیل دار، نواں شہر کے پٹواری سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ پروین احسن بیوہ احسن شاہ سکنہ دوتار مانسہرہ نے اینٹی کر پشن ایبٹ آباد کو درخواست دی کہ اس کی اراضی چھ کنال ساڑھے سات مرلے سید عامر علی شاہ ولد سید رحمت علی شاہ نے رقم پانچ کروڑ دس لاکھ روپے ادا کیے بغیر محکمہ مال کی ملی بھگت سے ہتھیا لی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواست پر انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر سابق تحصیل دار ریٹائر اسٹنٹ کمشنر افتخار تنولی

فالو کریں

error: Content is protected !!