ایبٹ آباد میں تمام لوکل سوزوکی گاڑیوں کومخصوص روٹ پرچلنے کاپابند بنادیاگیا۔

ایبٹ آباد:ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد کی طرف سے سوزوکی گاڑیوں کو روٹ سسٹم کے چلانے والے فیصلہ کو عملی جامہ پہنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز پہلیایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی سربرائی میں شہر میں لوکل ٹرانسپورٹ کے حوالیسے میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں لوکل ٹرانسپورٹ کے حوالے سے روٹ سسٹم کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کو ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کی طرف سے تہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے طرف آر ٹی اے سیکٹری سہیل احمد خان، اسسٹنٹ ڈاریکٹرٹرانسپورٹ، انسپکٹر ٹریفک وسیم خان اور اڈہ یونین کے صدران کے ہمراہ ایبٹ آباد شہر سے جتنی بھی روٹس پر لوکل گاڑیاں چلتی ہیں انہیں روٹ سٹیکر لگا کر اس کا باقائدہ سے افتتاح کر دیا گیا۔

جس کے تحت تمام گاڑیاں اپنے اپنے اڈوں سے چلے گئیں اور شہر سے منی اڈوں کا کافی حد تک خاتمہ ہو جائے گا۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے کہا کہ ہر سوزوکی کیری پر روٹ سٹیکر ہو گا جس پر باقائدہ روٹ نمبر گاڑی نمبر اور جس روٹ پر چلتی اس جگہ کا نام درج ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کو مختلف نمبر دے دیے گئے جن میں روٹ1 پر منڈیاں،کالا پل،میرپور اور قلندرآباد۔ روٹ2 پر کاکول اور مین گیٹ روٹ3 پر نوانشہر،ٹھنڈیانی، دھمتھوڑ اور میزائل چوک تا نوانشہر۔روٹ4 پر نملی میرا،ہرنو،بگنوتر اور بڑاہوتر۔روٹ5 پر نتھاگلی، کالاباغ، سجن گلی، ڈونگاگلی، بیروٹ، ایوبیہ، چھانگلہ گلی اور باڑیاں۔روٹ6 پر سلہڈ،میرا پانی اور حویلیاں۔روٹ7 پر کٹھیالہ،سندوگلی، دوبھتر، بانڈہ املوک، شیروان اور جررل۔روٹ8 پر لوڈنگ گاڑیاں جن میں ہیوی ٹرانسپورٹ،سوزوکی اور کیری ڈبہ شامل ہونگے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!