خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

پولیس کانسٹیبل قاسم خان قتل کیس : پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی حدود ٹھنڈا میرا کے مشہورمقدمہ پولیس کانسٹیبلقاسم خان قتل کیس میں سیشن کورٹ سے سزا یافتہ ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے خارج کر دی۔ اس سے قبل ملزم کو ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت نے دفعہ 302 کے تحت پچیس سال قید بامشقت اور دفعہ 324 کے تحت دس سال اور 16 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی، سزا کے خلاف ملزم نے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں اپیل دائر کررکھی تھی مدعی مقدمہ کی طرف سے نصیر احمد خان تنولی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی یاد رہے کہ 2016 میں تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس کے سب انسپکٹر نے دوران جھگڑا تلخ کلامی پر پولیس کانسٹیبل قاسم ساکنہ ٹھنڈا میرا کو قتل کردیا تھا جس کامقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں درج

ایس ایچ او نواں شہر سردار واجدکی کاروائی:تینڈکیت رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او نواں شہر سردار واجدکی کاروائی، اسلحہ کی نوک پر شہری سے پیسے اور موبائل چھیننے والے تین ملزمان گرفتار رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار۔مورخہ 19 فروری کو ملزمان جلال ولد افسر سکنہ داسو، عمر ولد عارف اور شہریار ولد الیاس ساکنان مندروچھ، عبدالجبار نامی شخص سے میرا مندروچھ چیئر لفٹ کے قریب اسلحہ کی نوک پر اٹھائیس ہزار روپے اور دیگر قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ نواں شہر میں زیر دفعہ 392/441/34 مقدمہ درج رجسٹرڈ ہو کر ملزمان کو گرفتار کر کے پستول تیس بور اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار۔ سعد ولد جمیل سکنہ ڈھیری کیہال، آصف ولد صدیق سکنہ شیخ البانڈی اور فیضان ولد زعفران سکنہ باغ بانڈی کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 380 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے تھانہ حویلیاں کی حدود ٹنکی روڈ سے فرمان علی شاہ کی گاڑی کے چوری شدہ ٹائرز اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی سوزوکی بھی برآمد کر لی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

جائیداد کے تنازعہ پر فیصل کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حویلیاں گاؤں میں زمین تنازعہ پر جھگڑا ایک قتل دوسرا زخمی،پولیس موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق حدود تھانہ حویلیاں حویلیاں گاؤں محلہ خانخیل میں خاندانی اختلاف جائیداد کے تنازعہ پر فیصل ولد ایوب نامی شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ملزم اس عارف ولد غزن خان ساکنہ حویلیاں گاؤں نامی شخص بھی شدید زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیاَ۔

حویلیاں اور بگنوتر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک جاں بحق۔ دس افراد بری طرح جھلس گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گلیات گاؤں باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد زخمی مقامی لوگوں نے خاتون سمیت انکے چار بیٹوں کو شدید زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود یونین کونسل باغ کے محلہ سیریاں میں دن 12بجے آسمانی بجلی گرنے سے کچے مکان میں رہائش پذیر بیوہ اورنگزیب سمیت بیٹے گلفراز,وسیم,زیشان اور یاسین مکان کی چھت گر نے سے دب گئے مقامی افراد نے بارش کے دوران زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور اپنی مدد آپ کے تحت تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا تھانہ بگنوتر پولیس بھی اطلاع ملتے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا چیئرمین ویلج کونسل باغ مشتاق عباسی,جنرل کونسلر شکیل عباسی, عبدالرزاق عباسی نے زخمیوں کی عیادت کی اور ضلعی انتظامیہ سے بیوہ خاتون کی امداد کا مطالبہ کیا ریسکیو 1122کا بروقت

سردار ارم یاسر کپتان ہزارہ ریجن عمران خان کے مشن ومنشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: مشتاق غنی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کا عمران ٹائیگرز ہزارہ ریجن کے دفتر کا دورہ، کپتان ہزارہ ڈویژن سردار ارم یاسر عباسی، کنزہ تنولی عمارہ خان، فوزیہ الطاف، سمیت کپتان محسن خانخیل، جنید خان و دیگر عہدیداروں کی جانب سے اسپیکر مشتاق احمد غنی کا شاندار استقبال اور عمران ٹائیگرز کے مشن و منشور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ عمران ٹائیگرز کپتان کا سنجیدہ لیڈر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے تحریک انصاف کے قائد نے دھاندلی اور ووٹ چوری کی روک تھام کے لیے عمران ٹائیگرز کا قیام عمل میں لایا تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے عمران ٹائیگرز کے تربیت یافتہ پولنگ اسٹاف خوش آئند ثابت ہو گا ہزارہ ڈویژن کے طول و عرض میں عمران ٹائیگرز پولنگ ڈے کے حوالے سے اپنا بھرپور کرداد ادا کریں گے۔ سردار ارم یاسر

بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے محمد ناصر اعوان ایبٹ آباد میں سپردخاک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایف سی بلوچستان کا جوان دہشتگردوں کی جانب سے گوادر میں جام شہادت نوش کر گیا۔ نوجوان کا تعلق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے پسوال سے تھا شہید نوجوان چھ سال قبل ایف سی بلوچستان میں بطور سپاہی شامل ہوا تھا۔ شہید محمد ناصر اعوان کا تعلق ایف سی کی اٹھاسی و ونگ سے تھا شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے پسوال میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا شہید نے سوگواران میں ایک بیوہ چھوڑی ہے۔ نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ایبٹ آباد سے پہلی گرفتاری میں خود دونگا: مشتاق غنی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بدنام اور بلیک میل کرنے کی مسلم لیگ کی تاریخ ہے۔سپریم کورٹ کے اعلی ترین ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کا مقصد من پسند فیصلوں کا حصول ہے جس میں انہیں نکامی کا سامنا کرنا پڑے گا امپورٹڈ حکومت سے ون پوائنٹ ایجنڈے انتخاب پر بیٹھک ہو سکتی ہے موجودہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی سفید پوش طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے جیل بھرو تحریک کامیابی سے جاری ہے جس کو ناکام بنانے کے لیے پی ڈی ایم انتظامیہ کی معاونت سے نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے قیدیوں سے دہشتگردوں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے ایبٹ آباد سے پہلی گرفتاری میں خود دونگا یہ تحریک ایمپورٹڈ حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں

قلندر لودھی اورنذیر عباسی کوپارلیمانی بورڈ سے ہٹایا جائے: اہلیان سرکل بکوٹ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پی ٹی آئی ایبٹ آباد میں بڑی پھوٹ پڑنے اور ورکرز کے علم بغاوت بلند کرنے کا خدشہ،پی ٹی آء ایبٹ آباد ٹکٹوں کی تقسیم کے پارلیمانی بورڈ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔ قلندر لودھی اورنذیر عباسی کوپارلیمانی بورڈ سے ہٹایا جائے۔ اس سے بڑا بھونڈا مذاق کیا ہوگا کہ ٹکٹ کے امیدوار خود ہی اپنے اور دوسروں کے ٹکٹوں کی سفارشات مرکزی بورڈ کو بھیجیں گے،سرکل بکوٹ پی کے 39کے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور مقامی قائدین نے نذیر عباسی کو دوبارہ ٹکٹ دینے کی صورت میں پارٹی کی تباہی کا عندیہ دیدیا، نذیر عباسی نے ساڑھے چار سال جہاں حلقے کی محرومیوں کو برقرار رکھا وہیں پورے ضلع بلخصوص سرکل بکوٹ میں پارٹی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔یوتھ اور پارٹی میں فاصلے برقرار رکھنے میں ن لیگ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار پی

ہوٹل میں سترہ سال لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم عادل گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ) تھانہ خانپور پولیس کی بروقت کاروائی۔سترہ سال لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ خانپور کی حدود لیک ویو ہوٹل میں سترہ سالہ لڑکی سے جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔مدعیہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 34/376 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان اور ایس ایچ او تھانہ خانپور کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ خانپور چن زیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے عادل محمود ولد خالد محمود سکنہ چھوئی کو گرفتار کرکے سرسری انٹارگیٹ کیا۔ جس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ وقوعہ کا انکشاف کیا۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات

سابق ضلع ناظم کرنل (ر) سردار شبیر کی قیادت میں محکمہ وائلڈ لائف کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گلیات میں پہ در پہ جنگلی درندوں کے حملوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ بڑھنے لگا اہلیان نگری بالا مشتعل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور سابقہ ضلع ناظم کرنل شبیر سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے پریس کانفرنس کے دوران مطالبات حکومت اور انتظامیہ کے سامنے رکھ دئیے متاثرہ زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگیوں ملازمت پر رکھنے اور وائلڈ لائف کو تجاویز پیش، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر اہلیان نگری بالا نے تیندوے کی موجودگی اور سووروں و دیگر جنگلی جانوروں کے حملوں میں اضافے اور محکمانہ غفلت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس سے قبل پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران سابق ضلع ناظم کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر سمیت بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے اپنے تحفظات اور مطالبات سے میڈیا کو آگاء کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے سامنے اپنا موقف رکھا۔

پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام: اہلیان خاکی نے ڈی پی او ظہور بابر آفریدی سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) تھانہ خاکی چوروں کے نرغے میں پولیس تھانے تک محدود وارث نامی ایس ایچ او کو تھانہ بفہ سے چوری کی پے درپے وارداتوں کو کنٹرول نہ کرنے پر پولیس لائن بجھوایا تھا سفارش کرکے تھانہ خاکی میں لگ گئے لوگوں نے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی سے کسی اچھے افیسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ میں تھانہ خاکی کی حدود میں چوروں نے انت مچا دی ہے چوری کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس ٹس سے مس نہیں ہو رہی چور مزے سے چوری کرکے چلے جاتے ہیں مگر پولیس کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھانہ خاکی میں جب لوگ اپنی کمپلین کرنے جاتے ہیں تو پہلے تو ان کی بات ہی نہیں سنی جاتی جب درخواست لکھ دی جاتی ہے ہے تو ایس ایچ او اور محرر کہتا ہے کہ ہمارے

فالو کریں

error: Content is protected !!