خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

نجی تعلیمی اداوں کی کینٹ بورڈ ایریاز سے بے دخلی کے خلاف اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ کرے گی۔ ان شاء اللہ ریلیف ملے گا: ملک ابرار حسین۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کنٹونمنٹ ایریاز سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے خلاف ہفتہ بھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے پر ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بنیادی انسانی حقوق کے دفاع میں موسمی مسائل کے باوجود ثابت قدمی سے کھڑے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں جہاں آج (بدھ کو) ہمارے کیس کی شنوائی ہوگی اور توقع ہے کہ معزز عدالت قابل قبول حل پیش کرتے ہوئے ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔ گزشتہ روز میڈیا کو جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام میں ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ ملک بھر کے 42کنٹونمنٹس ایریاز میں قائم ہزاروں نجی تعلیمی اداروں کو بے دخلی کے احکامات سے ملک بھر کے تعلیمی حلقوں میں شدید تشویش پائی

سابق ناظم بانڈی عطائی خان اسلم زرخان بھی چیئرمین تحصیل حویلیاں کیلئے میدان میں آنے کیلئے تیار۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی انتخابات کا دوسر امرحلہ ہزارہ بھرمیں مختلف سیاسی پارٹیوں نے مضبوط امیدواران میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا تحصیل حویلیاں میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درجن کے قریب امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل،اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ہوگا۔سابق ناظم بانڈی عطائی خان اسلم زر خان جدون آف بستی بلند خان نے بھی الیکشن لڑنے کیلئے غوروفکر شروع کردی مشاورت جاری حویلیاں کے معتبر سیاسی وسماجی حلقون اور تاجر برادری نے اسلم زر خان جدون آف بستی بلند خان کو مضبوط اور فیورٹ امیدوار قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر موجودہ حالات میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلم زر خان جدون کو ٹکٹ دیتی ہے تو وہ حویلیاں کی چیئرمین شپ کا تحفہ پی ٹی آئی کو پیش کرسکتے ہیں کیونکہ ان کا تحصیل حویلیاں مین ایک مضبوط جنبہ اور ووٹ بنک موجود ہے اس

مرغوں پر جواء کھیلنے والے نوجواری سات مرغوں اوررقم سمیت گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ کھلابٹ پولیس کا مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی، 9 جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور مرغے برآمد۔تھانہ کھلابٹ پولیس کو دوران گشت اپنے ذرائعے اطلاع ملی کہ نزد ڈیرہ ازاں توقیر سلطان واقع فضل کالونی میں کچھ افراد مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار خان کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی میں مشغول 09 جواری امجد علی ولد علی بہادر، حسن علی ولد چن زیب ساکنان سیکٹر نمبر 02 کھلابٹ،عباس، محسن اور شہباز پسران وزیر محمد ساکنان محلہ بہادر کوٹ، محمد جاوید ولد حسین سکنہ محلہ ڈھوک حکم داد روالپنڈی، خان افسر ولد فضل گل سکنہ پکھرال چوک کھلابٹ، فیضان ولد عبدالقیوم سکنہ لالو گلی اور محمد توقیر سلطان ولد

بارش وبرفباری کا سلسلہ جاری:گرم کپڑوں، لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ۔کاغان ناران میں درجہ حرارت منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ ریجن طویل عرض میں موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے برفباری کے باعث بالائی علاقوں مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور ہزارہ کے تمام سیاحتی مقام گلیات، ناران کاغان سمیت دیگر تمام سیاحتی مقامات برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں موسم ٹھیک ہونے تخ سیاح ان کارخ کرنے سے گریز کریں برفباری اور بارش کے باعث ٹریفک کے متعدد حادٹاث میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ سخت سردی کے گرم ملبوسات، اشیاء خورد و نوش اور ایندھن تمام ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، اپر لوہر کوہستان کے اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث روزہ مرہ

بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی کی سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر سے ملاقات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی کی سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر سے ملاقات۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے دوسرے مرحلے کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم خود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کے بعد ایجنسیوں اور وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سٹی میئر اور چیئرمین تحصیل کے امیدواروں کے چناؤ کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس سٹی میئر کا الیکشن لڑنے کیلئے کوئی بھی مضبوط امیدوار نہیں ہے۔ تحصیل ایبٹ آباد کیلئے اس وقت تک دو مضبوط امیدوار سامنے آئے ہیں۔ جوماضی میں تو پی ٹی آئی کا حصہ تھے۔ لیکن اب وہ پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ

پیراڈائزہوٹل نتھیاگلی کے کمرے میں گیس بھرجانے سے پانچ سیاح بے ہوش۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گلیات کے سیاحتی مقام نتھیاگلی میں واقع پیراڈائز ہوٹل کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث سردی سے بچنے کے لیے لگائے جانے والی گیس لیکیج کے باعث پشاور کے رہائشی پانچ افراد بے ہوش۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکے اہلکاروں کی بروقت کاروائی تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گلیات میں برفباری کے بعد پشاور سے پانچ سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے نتھیاگلی آئے تھے۔جہاں انہوں نے پیراڈائیز ہوٹل میں کمرہ لیا۔سردی سے بچنے ہوٹل انتظامیہ نے کمرے میں گیس کا سلنڈر لگایا جو رات گئے اچانگ بند ہو گیا۔سلنڈر بند ہونے کے باعث اُس سے گیس لیک ہونے لگی گیس کمرے میں بھر جانے سے پانچ افراد نعمان،خان، وحید، امان اللہ اور غفران بے ہوش ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ہوٹل انتظامیہ اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اور کمرے کا دروازہ کھول کر بے ہوش

ایبٹ آباد‘نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے بچے کی لاش کے بھی 45ہزار وصول کرلئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نجی ہسپتال انتظامیہ نے غریب نوجوان کے ایک سالہ بچے کی جان لے لی۔ متاثرہ نوجوان سے بچے کی نعش کے بھی45ہزار روپے وصول کرلئے۔فوارہ چوک سے ملحقہ علاقہ کے رہائشی رمیض نے بتایا کہ وہ اپنے ایک سالہ بیٹے کوپیٹ کی تکلیف کے بعد نواں شہر میں واقع نجی ہسپتال لے کر گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بچے کو بعدازاں تشویشناک حالت میں وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ریفر کیا۔جہاں بچے کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور نجی ہسپتال انتظامیہ نے بچے کی والد سے فیس وصول کی۔بچہ بعد میں ٹھیک علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔متاثرہ نوجوان کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے اس سے 45ہزا ر روپے وصول کرکے بچے کی نعش دی۔جس کی رسید اس کے پاس موجود ہے۔متوفی بچے کے والد کے مطابق اسے شکایت کرنے کیلئے ہسپتال کے ذمہ داروں سے ملنے بھی نہیں دیا۔متوفی بچے کے والد

صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کا جھانسہ دے کر مریضوں سے بھاری رقوم ہتھیائی جانے لگیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے ٹیچنگ ہسپتال ”جناح ہسپتال“ میں تعینات ڈاکٹرکا مریضوں کو اپنی نجی کلینک میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کا جھانسہ دے کربھاری رقم ہتھیانے کا انکشاف۔ ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کو شکایت پر ایڈمنسٹریٹر نے ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق شنکیاری کے رہائشی گھنٹے کی تکلیف میں مبتلا نوجوان جناح ہسپتال میں تعینات پروفیسر سرجن ڈاکٹرشاہد سلطان کی نجی کلینک میں گیا۔جہاں ڈاکٹر نے نوجوان کے گھٹنے کا آپریشن تجویز کرکے اسے جناح ہسپتال ریفر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا آپریشن ”صحت انصاف کارڈ“ کے تحت کیا جائے گا ۔نوجوان کے لواحقین اسے جناح ہسپتال لے گئے جہاں ایک لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ گھٹنے کا آپریشن انصاف کا رڈ کی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔اس حوالہ سے متعلقہ ڈاکٹر سے ملاقات کرنے پر انہوں نے 40ہزار روپے فیس کا مطالبہ

لوئرتناول: چنجیلہ واٹر سپلائی سکیم پچھلے ایک سال سے بند عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔

تناول(وائس آف ہزارہ)چنجیلہ واٹر سپلائی سکیم پچھلے ایک سال سے بند عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔خشک سالی کی وجہ سے مویشی جن کے پانی کا انحصار بارشوں پر ہوتا ھے تاھم اس سال بارشیں کم ہونے کی وجہ سے تالاب کا پانی بھی ختم ہونے کے قریب ھے۔درجن بھر گاؤں کا انحصار اسی واٹر سپلائی سکیم پر ھے منتخب نمائندے خواب خرگوش میں متعدد بار ایم این اے اور ایم پی کے نوٹس میں لگانے باوجود واٹر سپلائی سکیم کو بحال نہیں کیا جاسکا۔پانی کی بندش کی وجہ سے پائپ لائن بھی زنگ آلود ہوچکی ھے۔واٹر سپلائی سکیم کی بندش کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ھے۔ اہلیان علاقہ نے عندیہ دیا ھے کہ اگرواٹر سپلائی سکیم کو فی الفور بحال نہ کیا گیا تو منتخب نمائندوں کا احتساب بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے کیا جائے گا چنجیلہ واٹر سپلائی

نیوایئرمجرا پارٹی پر پولیس کا چھاپہ،ایبٹ آباد کی دورقصاؤں سمیت متعددافراد گرفتار۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) نیوایئرمجرا پارٹی پر پولیس کا چھاپہ،ایبٹ آباد کی دورقصاؤں سمیت متعددافراد گرفتار۔پولیس پارٹی پر حملہ اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ سٹی میں دو خواتین سمیت کل سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کی ہدایت پر پولیس اہلکاراکتیس دسمبر کی رات نیو ائیر نائٹ کے سلسلے میں خصوصی گشت پر موجود تھے کہ پولیس کو غازیکوٹ غنی ٹاؤن شپ میں فریدون عرف دونا کے ڈیرے پر مجرے کی اطلاع ملی۔جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فائرنگ،موسیقی کے شور اور نشے میں دھت غل غپاڑے میں مشغول تھے۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پر اسلحہ تان لیا۔جس پر پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے فریدون عرف دونا،ذیشان ولد شفیق سکنہ گوجراں پڑھنہ،سرفراز عرف شہزاد ولد لعل مراد سکنہ خیبر ایجنسی،اعزاز ولد عزیز اللہ باجوڑی سکنہ پشاور اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی دو خواتین شمع اور

شادی کے ایک ماہ بعد خاوند کو قتل کرانے کے الزام میں نو بیاہتا دلہن کوگرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) اپنے خاوند کے قتل کے الزام میں مانسہرہ کی رہائشی نو بیاہتا دلہن گرفتار۔عائشہ دختر شیر احمد سکنہ میجر ایوب روڈ مانسہرہ کی شادی عراق سفارخانہ کے ویزہ سیکشن میں تعینات اپنے کزن محمد شکیل سے 14 اکتوبر کو ہوئی تھی۔تھانہ کوہسار پولیس کے مطابق ملزمہ نے شادی کے ایک ماہ بعد گوجرانوالا کے رہائشی کے ساتھ ملکر خاوند کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار کے علاقہ دامن کوہ میں شادی کے ایک ماہ بعد قتل ہونے والے ایمبیسی آف عراق کے ویزہ سیکشن آفیسر کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ہاتھوں قتل کروایا اور وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔ اس کیس کے حوالے سے موصولہ معلومات کے مطابق 14 اکتوبر 2021ئکو 28 سالہ محمد شکیل کی شادی مانسہرہ میجر ایوب روڈ پر

امریکی شہری نے کشمیر مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ شکاری نے دو کروڑ پچاسی لاکھ روپے ادا کئے۔

چترال(وائس آف ہزارہ/گل حماد فاروقی)امریکی شہری نے چترال میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار کیا۔امریکی شہری نے ہنٹنگ ٹرافی کیلئے تقریباً دو کروڑ پچاسی لاکھ روپے کرکے پرمٹ لیا۔ محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق امریکی شہری Bryan Kinsel Harlan نے 160000 امریکی ڈالر ادا کرکے ہنٹنگ ٹرافی کی پرمٹ حاصل کی جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریباً دو کروڑ پچاسی لاکھ روپے بنتے ہیں۔شکاری نے توشی، شاہ شاہ ویلیج کنزرویشن کمیٹی کے کنزروینسی میں شکارکیا۔ مارخور کی عمر نو سال ہے اور اس کی سینگوں کی لمبائی 45 انچ بتائی جاتی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات چترال کے ترجمان کے مطابق اس فنڈ میں سے 80 فی صد مقامی کمیونٹی کو دی جاتی ہے جو 12 کمیونٹی یعنی وی سی سی میں تقسیم ہوتا ہے اور 20 فی صد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے۔ مقامی کمیونٹی کے اراکین اس فنڈ کو اپنی مرضی سے فلاح و بہبود کے

فالو کریں

error: Content is protected !!