خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

وائس آف ہزارہ کی خبرپر ڈی پی او کا نوٹس: بانڈہ قاضی میں ایکسویٹرمشین کو آگ لگانے والاملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وائس آف ہزارہ کی خبرپر ڈی پی او کا نوٹس: بانڈہ قاضی میں ایکسویٹرمشین کو آگ لگانے والاملزم گرفتار۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ وائس آف ہزارہ پر بانڈہ قاضی میں دوکروڑ روپے مالیت کی ایکسویٹر مشین کو پٹرول چھڑ ک کر آگ لگانے کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی گئی۔ جس کا ڈی پی او سجاد خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میرپور پولیس کو کارروائی کا حکم جاری کیا۔مدعی مقدمہ محمد سعید ولد حمیداللہ سکنہ بانڈہ قاضی نے اپنی اراضی پر ایکسویٹر مشین لگائی ہوئی تھی جو کہ مورخہ 25 مئی کو شام کام ختم کر کے ایکسویٹر مشین جائے وقوعہ پر کھڑی کی گئی کہ رات گئے ملزمان نے ایکسویٹر مشین کو آگ لگا دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ میرپور میں جرم 436 پی پی سی مقدمہ درج ہو کر نعمان ولد خان افسر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ

بدنام زمانہ منشیات فروش شہبازشاہ اور زبیرشاہ بھاری مقدار میں منشیات اوراسلحہ سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بدنام زمانہ منشیات فروش شہبازشاہ اور زبیرشاہ بھاری مقدار میں منشیات اوراسلحہ سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیوں اور پولیس کے شعبہ تفتیش کو مضبوط کیس تیار کرنے کے خصوصی احکامات جاری کررکھے ہیں۔ ایس ایچ او حویلیاں نے محلہ قصاب حویلیاں میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز شاہ اور زبیر شاہ پسران سجاد حسین شاہ کو پانچ کلوگرام چرس، ساڑھے ساتھ سوگرام گرام ہیروئن، ایک رپیٹر بارہ بور، دو پستول تیس بور معہ اکتیس کارتوس مختلف بور برآمد کرتے ہوئے امتناع منشیات اور ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے ضلع پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے اور منشیات کے مقدمات میں تفتیشی امور میں تمام تر لوازمات کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات

نجی سکول کے سینئر ٹیچر فاروق خان بدترین حادثے میں جاں بحق۔ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) جناح جامع سکول وکالج کے سینئر ٹیچر فاروق خان ٹریفک حادثہ میں جابحق۔گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق جناح جامع سکول و کالج کے شعبہ فزکس کے سب سے سینئر اور طلبا اور طلبات کے پسندیدہ اور ہردل عزیز ٹیچر فاروق خان کی گاڑی بدترین حادثے میں تباہ ہوگئی جس میں وہ شدید چوٹیں لگنے سے جابحق ھو گئے۔انکی حادثہ کی خبر سکول و کالج کے طلباء وطالبات پر بجلی بن کر گری وہ چند روز بعد ھونے والے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے لئے طلباء وطالبات کو بھرپور تیاری کروا ر تھے وھاں وہ اپنے اعلی اخلاق اور ملنساری کے ساتھ ساتھ غیریب اور نادر شاگروں پر بھی ہمیشہ دست شفقت رکھتے تھے فاروق خان کا تعلق لورہ چوک ہری پور سے ہے

منشیات کی روک تھام،سود خوروں،لینڈ مافیا خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی: ڈی پی او سجاد خان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سجاد خان نے کہا ہے کہ منشیات کے پھیلاؤ میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پولیس منشیات کی روک تھام،سود خوروں،لینڈ مافیا خلاف سخت قانونی کارروائی کے علاوہ معاشرے میں طلباء وطالبات میں آگاہی لانے کے لئے سیمینار کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی۔آئس کے استعمال نے جرائم کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔اس کو روکنے کے لئے تحقیقاتی خامیوں کو دور کرکے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھائیں گے اور مقدمات کے اندراج میں بڑے سمگلرز کو شکنجے میں لائیں گے۔ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھارہے۔کوشش ہو گی ان کو ٹف ٹائم دیں۔ایبٹ آباد چونکہ سکولز کا شہر ہے۔ ملک کے ہر ضلع سے لوگ موجود ہیں والدین اپنے اولاد کی بہترین تعلیم کے لئے اعتماد کرتے ہیں۔ان کو منشیات سے بچانے میں پولیس اور میڈیا کا باہمی کردار اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا

ڈی پی او ایبٹ آباد نے منشیات فروشوں کو سزادلوانے کیلئے ٹھوس ثبوت، تفتیش اور کیس تیار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے کہاہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج میں کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایبٹ آباد شہر کی نوجوان نسل کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج میں تمام تر قانونی لوازمات اور تفتیشی امور کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ منشیات فروش گرفتاری کے بعد اپنے کیے کی سزا بھگت سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج میں پائی جانے والی کوتائیوں کو دور کرنے اور تفتیشی امور میں بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شہزاد خان، ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، ماہرانہ رائے کے حوالے سے خصوصی طور پر شریک ریٹائرڈ ڈی ایس پی بشیر خان سمیت ایس ڈی پی اوز، ایس اچ اوز،

گورنمنٹ ہائی سکول میرپور سترہ سال سے تعمیرنہ ہونامنتخب نمائندوں کی نااہلی ہے: راشد خان جدون۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ماڈل فارم سروسز کے صدر راشد خان جدون نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول میرپور سترہ برسوں سے تعمیر کا منتظرہے۔مشرف دور سے اب تک آنے والی تمام حکومتیں زلزلے میں تباہ ہونے والی سینکڑوں سکولوں کی تعمیر میں ناکام،پی ٹی آئی کی حکومت کا دوسرا دور بھی اختتام پذیر کو پہنچ گیا۔مگر میرپور ہائی سکول تعمیر نہ ہوسکا۔ ماڈل فارم سروس کے صدر راشد خان جدون نے گورنمنٹ ہائی سکول میرپور کی تعمیر میں عشروں کی تاخیر پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں طلبہ کو زیور علم سے بہرہ مند کرنے والا تاریخی ہائی سکول میرپور 2005ء کے زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا۔جو پچھلے سترہ برسوں سے تعمیر کا منتظر ہے،انہوں نے کہا کہ پچھلے تمام عرصہ میں اسکول کا 25 فیصد کام بھی نہیں ہو سکا،جو بھی ٹھیکیدار آیا اپنا مال بنا کر رفو چکر ہوگیا،جبکہ پرائیویٹ اسکولوں کی تعداد اور

ایبٹ آباد کے وکلاء نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی اپ گریڈیشن رکوانے کیلئے دائر پٹیشن واپس لینے کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹ بھی دور ہو گئی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے متعلق دائر کردہ رٹ پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک امجد علی کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک وحید اختر ایڈوکیٹ کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیجانب سے ریکوزیشن سے متعلق ممبران جنرل باڈی کو آگاہ کیا گیا جسے تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ریکوزیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ سابقہ کابینہ کی جانب سے ایک رٹ پٹیشن ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی اپ کریڈیشن سے متعلق سابقہ کابینہ کیجانب سے عدالت سے حکم امتناعی لیا گیا تھا۔تمام موجود ممبران

سینئر موٹروہیکل ایگزامینر نے ڈائیوو انتظامیہ کو مسافر بسوں کی تبدیلی کا حکم جاری کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سینئر موٹروہیکل ایگزامینر نے ڈائیوو انتظامیہ کو مسافر بسوں کی تبدیلی کا حکم جاری کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ڈائیوو انتظامیہ کی جانب سے ایبٹ آباد سمیت دیگر روٹس پر پرانی گاڑیاں چلائی جارہی ہے۔ جو کہ نوے کی دہائی میں خریدی گئی تھیں۔ ان پرانی بسوں کی مرمت پر بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے۔سینئر موٹر وہیکل اگزامینر ایبٹ آباد محمد انور خان نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈائیوو بسوں کا معائنہ اور ڈائیوو انتظامیہ کو بسوں کی فٹنس برقرار رکھنے اور پرانی بسوں کی تبدیلی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

مسافربسوں کی ریس: خیراگلی کے مقام پر حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق۔ عوامی حقوق کے دعویدار غائب۔سول ہسپتال خیرگلی اورخانسپور ایوبیہ بھوت بنگلے بن گئے۔

ایوبیہ(وائس آف ہزارہ)مسافربسوں کی ریس: خیراگلی کے مقام پر حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق۔ عوامی حقوق کے دعویدار غائب۔حادثہ خیرہ گلی کے مقام پر گزشتہ صبح پیش آیا۔ ریالہ اور ملکوٹ کی یہ دونوں بسیں آپس میں ریس لگا رہی تھیں جس کی وجہ سے ایک بس خیراگلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہو نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں آٹھ مسافرجاں بحق اور جبکہ کئی شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو مری اور ایبٹ آباد کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ سول ہسپتال مری میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ خیرہ گلی میں جو حادثہ ہوا وہ خیرہ گلی ہسپتال سے چند میٹر کی مسافت پہ ہے اور خانسپور سول ہسپتال چند کلومیٹر لیکن دونوں ہسپتالوں میں بنیادی طبی امداد اور ایمرجنسی کے انتظامات نا ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مری اور پنڈی شفٹ کیا

ایبٹ آباد میں سرگرم کارلفٹروں کو کھلی چھوٹ: مزید دو موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں سرگرم کارلفٹروں کو کھلی چھوٹ: مزید دو موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد پولیس شہر میں سرگرم موٹرسائیکل اور کار چور گروہوں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ یومیہ دس سے بارہ موٹرسائیکل چوری کرنا معمول بن چکا ہے۔ کبھی کبھار خانہ پری کیلئے ایک آدھ موٹرسائیکل برآمد کرلیاجاتاہے۔ لیکن شہر میں جو منظم گروہ کام کررہے ہیں۔ ان کی گرفتاری کیلئے کوئی بھی جامع پلان پولیس کے پاس نہیں ہے۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع سپلائی بانڈہ جات روڈ کے رہائشی تجمل آفریدی کا ہنڈا ڈیلکس ماڈل 2015ء ان کے گھر میں گھس کر چوری کر لیا گیا۔ جبکہ چور وہاں سے ایک دوسرا موٹرسائیکل بھی چوری کرکے فرار ہو گئے۔ جس کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں کی گئی۔ لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی اور کیس دریافت میں ڈال دیا

محبت کی شادی کا عبرتناک انجام: لڑکی کو بھگاکر شادی کرنیوالا نوجوان لڑکی سمیت پشاور میں قتل۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) محبت کی شادی کا عبرتناک انجام: لڑکی کو بھگاکر شادی کرنیوالا نوجوان لڑکی سمیت پشاور میں قتل۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ مانسہرہ کی تحصیل بفہ محلہ خواجہ خیلی بالا کے رہائشی نوجوان عادل خان ولدزردادنے چند ماہ قبل ایک لڑکی سے کورٹ میرج کی۔ شادی کے بعد دونوں فرار ہوکر پشاور چلے گئے۔ اس دوران لڑکی کے ورثاء عادل خان کو ڈھونڈنے میں مصروف رہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مچنی گیٹ پولیس سٹیشن پشاور کی حدود میں نامعلوم افراد نے عادل خان اور اس کی نئی نویلی دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ورثاء کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

شادی میں فائرنگ کرنیوالادولہا گرفتار۔ نامی گرامی منشیات فروشو ں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) کیڈٹ عبدالغفور ایس ایچ اوتھانہ میرپور نے بمہ ٹیم کے منشیات فرش فیزالدیں ولد عبدالودود سکنہ پزنگ الائی بٹگرام حال پھل گلاب روڈ کی گاڑی کیری جسکی ڈرائیونگ خود ملزم کر رہا تھا دو پیکٹ چرس وزنی 2233 گرام برآمد کر لی۔اسی طرح ایک اور کاروائی میں ندیم ولد دلپزیر سکنہ لڑی بنوٹا سے 1233گرم چرس اور230گرم آئس برامد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔ ڈھیری کیہال کا رہائشی سہیل ولد عبائب خان جو عرصہ 16 سال پرانہ اور جلال ولد سلیم سکنہ پھلوالی جو گزشتہ سال اشتہاری قرار دیا گیا۔گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک اور کاروائی میں حویلیاں کی حدود چمبہ کے مقام سے کلینک سے چوری کرنے والا ملزم بھی ٹریس کر کر کے گرفتار کر لیا گیا ابتدائی طور پر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ

فالو کریں

error: Content is protected !!