بدنام زمانہ منشیات فروش شہبازشاہ اور زبیرشاہ بھاری مقدار میں منشیات اوراسلحہ سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بدنام زمانہ منشیات فروش شہبازشاہ اور زبیرشاہ بھاری مقدار میں منشیات اوراسلحہ سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیوں اور پولیس کے شعبہ تفتیش کو مضبوط کیس تیار کرنے کے خصوصی احکامات جاری کررکھے ہیں۔

ایس ایچ او حویلیاں نے محلہ قصاب حویلیاں میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز شاہ اور زبیر شاہ پسران سجاد حسین شاہ کو پانچ کلوگرام چرس، ساڑھے ساتھ سوگرام گرام ہیروئن، ایک رپیٹر بارہ بور، دو پستول تیس بور معہ اکتیس کارتوس مختلف بور برآمد کرتے ہوئے امتناع منشیات اور ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے ضلع پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے اور منشیات کے مقدمات میں تفتیشی امور میں تمام تر لوازمات کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دیں ہیں تاکہ منشیات فروشوں کو ان کے کیے کی سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اور ضلع کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!