خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

شعبہ حفظ میں داخلوں کیلئے تعمیروطن پبلک سکولزاینڈ کالجزمیں 23مارچ کو انٹری ٹیسٹ ہوگا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج گروپ آف ایجوکیشن پاکستان کی انتظامیہ کامستقبل کے معماروں کیلئے دینی تعلیم کی جانب بڑا قدم۔ خاتم النبین ﷺاسکالرشپ پروگرام کے تحت تعمیر وطن مانسہرہ کیمپس میں ”شعبہ حفظ“کا آغاز کردیا۔’طلباء جدید عصری تعلیم کے ساتھ اب قرآن مجید اپنے دل ودماغ میں محفوظ کرسکیں گے۔’شعبہ حفظ“ میں داخلہ کے لئے امتحان 23مارچ کو ہوگا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق تعمیر وطن انتظامیہ نے کامیابی کی ایک اورمنزل طے کرتے ہوئے اپنے طلباء کوجدید عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے خاتم النبین ﷺاسکالرشپ پروگرام کے تحت مانسہرہ کیمپس میں ”شعبہ حفظ“کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔محدود نشستوں پر مانسہرہ کیمپس میں طلباء کو داخلے دئیے جارہے ہیں۔داخلہ میرٹ کی بنیاد پر صرف چھٹی جماعت کے لئے کیا جائے گا۔ناظرہ پڑھے ہوئے بچے کو ترجیح دی جائے گی۔داخلہ فارم کے ساتھ پرائمری پاس سرٹیفکیٹ‘ب فارم اور4تصاویر لازمی

نواں شہرسے تعلق رکھنے والا مشہور منشیات فروش حماد رفیق چرس اور آئس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)نواں شہرسے تعلق رکھنے والا مشہور منشیات فروش حماد رفیق چرس اور آئس سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نواں شہر سے تعلق رکھنے والے مشہور منشیات فروش حماد رفیق کو گرفتار کرکے 08 کلو 901 گرام چرس اور 210 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم حماد رفیق پچھلے کافی عرصہ سے ایبٹ آباد میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرتا چلا آرہا ہے۔ اس کو پولیس نے کئی مرتبہ پہلے بھی گرفتار کیا۔ لیکن پولیس کے شعبہ تفتیش کی جانب سے کمزور کیس تیار کرنے کی وجہ سے چند روز بعد ضمانت پر رہا ہو جاتا ہے۔

بلدیاتی انتخابات: تحصیل ایبٹ آباد اور لوئر تناول کی تازہ ترین سیاسی صورتحال۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)بلدیاتی الیکشن: مسلم لیگ(ن) کا ناراض گروپ سردار شیربہادر کیساتھ مل گیا۔ شمعون یار کی کامیابی کی راہیں معدوم۔ پی ٹی آئی کے سردار شجاع نبی اور سردار شیربہادر میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ تحصیل لوئرتناول میں بھی سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا اور پی ٹی آئی کے امیدوار ملک جنید تنولی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر سٹی میئر ایبٹ آباد کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ طویل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کا ٹکٹ سردار شجاع نبی کو دے دیا گیاہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) میں سردار مہتاب گروپ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی گروپ نے آزاد امیدوار سردار شیربہادر کی حمایت کا فیصلہ کیاہے۔سٹی

کیلاش قبیلے کی معمر خاتون شیر کانی 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئی۔ صدقہ کیلئے چالیس بکرے، ایک بیل اور دوبچھڑے ذبح۔

چترال(گل حماد فاروقی)کیلاش قبیلے کے معروف شحصیت، سماجی کارکن، ہوٹل مالک عبد الخالق کیلاش کی والدہ شیرکانی 92  سال کی عمر میں فوت ہوئی۔آنجہانی کو کیلاش ثقافت کے مطابق پورے مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد دوسرے دن سپرد خاک کی گئی۔آنجہانی کی جسد خاکی کو کیلاش قبیلے کے مذہبی عبادت گاہ جستکان میں رکھی گئی تھی۔اس کی سرہانے تعظیم کے طور پر سو، پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ بھی رکھے گئے تھے۔کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنماء جنہیں مقامی زبان میں قاضی کہلاتے ہیں وہ باری باری آکر میت کے سرہانے یا پیروں کی جانب کھڑے ہوکر ان کی تعریف کرتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کیلاش قبیلے کے رسم کے مطابق مرد کی مو ت پر تین دن تک مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں جن میں ڈھولک بجاکر خواتین میت کی گیت گاتی ہیں، محصوص رقص پیش کرتی ہیں اور مرد بھی نرالی

ایبٹ آباد‘قریبی رشتہ داروں نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) قریبی رشتہ داروں نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل۔ اس ضمن میں گاؤں پیکونکر، مولیا ایبٹ آبادکے رہائشی ہارون الرشید ولد عبدالرشید نے تھانہ رتہ امرال، ضلع راولپنڈی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میرے بھائی محمد بابر ولدل عبدالرشید کو قریبی رشتہ داروں محمد وحید، محمد تنویر اور دیگر نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا ہے۔ ملزمان میرے بھائی کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ تاہم چھریوں کے وار کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال میں زیر دفعہ 324, 34پی پی سی ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ جبکہ محمد بابر تشویشناک ھالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے۔

PHC

پشاورہائیکورٹ نے دوہرے قتل میں گرفتار الطاف خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کے جج شکیل احمد نے دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے کیس کی پیروی معروف قانون دان ناز الہی مفل ایڈوکیٹ نے کی 18.02.22 کو تھانہ گڑھی حبیب اللہ کے دوہرے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی زرائع کے مطابق ملزم الطاف پہ الزام تھا کہ ملزم الطاف خان نے سال 2019 میں مبینہ طور پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔جس پر مدعی مقدمہ آصف اقبال کی رپورٹ پر علت 206 زیر دفعہ 302.34.15AAkpk کے تحت تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں درج کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا تھا ملزم کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ مانسہرہ سے منسوخ ہوئی جس پر ملزم کی درخواست ضمانت درخواست ضمانت دائر کی۔ وکیل سائل نے عدالت میں دوارن سماعت عدالت

سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اورانسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری کا ایبٹ آباد پریس کلب کا دورہ۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں لینڈ مافیا منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں جیت کے لئے عوام اور میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے۔صوبہ بھر میں نوجوان اپنے بچوں کی طرح ہیں افسران اپنی ذمہ داری ایسے ادا کریں کہ روز محشر اپنے رب کے سامنے سرخرو ہو کر کھڑے ہو سکیں۔ہزارہ پولیس پر شہریوں کا اعتماد حوصلہ افزاء ہے،ایف ایم ریڈیو پر شہریوں سے براہ راست بات چیت میں جن چیزوں کی نشاندہی کی گئی اس پر ایکشن لیں گے۔معاشرے سے منشیات کا مکمل خاتمہ ترجیحات ہے۔اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پولیس کے ساتھ خصوصی فورس قائم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کے مختصر دورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ میر ویس نیاز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور

یوسی پنڈکرگوخان کی اقلیتی نشست پرایبٹ آباد کے رہائشی شخص کو بلامقابلہ منتخب کروانے پر مقامی لوگ سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) حالیہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آج مورخہ انیس فروری کو آراو یوسی پنڈ کرگوخان کے دفتر سے جاری شدہ اُمیدواران کی لسٹ کے مطابق وی سی5 لکھالہ میں اقلیتی نشست پر ایک غیر مسلم اُمیدوار عدیل بشیر ولر بشیر مسیح سکنہ محلہ نورالدین ایبٹ آباد کو بلا مقابلہ منتخب کروایا گیا ہے جبکہ اس وی سی میں غیر مسلم آبادی کا کوئی وجود نہیں۔یہ سراسر بھونڈا اقدام ہے اور عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ محمد صادق اُمیدوار یوتھ کونسلر و میں محمد اعجاز اُمیدوار کسان کونسلر وی سی لکھالہ نے اس غیر قانونی اقدام بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف ہر محاز پر قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ یہ تناول کی آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے یہ اقدام پی ٹی آئی کے اعلی عہدے دار کی جانب سے کیا

ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کی کارروائی: دس کلوگرام چرس سمیت خاتون گرفتار۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کی کارروائی: دس کلوگرام چرس سمیت خاتون گرفتار۔ اس ضمن میں تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ ریجن کے انسپکٹر محمد سرور، اے ایس آئی جواد احمدنے پانو روڈ پر کارروائی کے دوران روبینہ بی بی دخترخادم حسین سکنہ اوکاڑہ اورتاسف ولد عبدالحمید سکنہ محلہ ڈھوک کشمیریاں، راولپنڈی کو گرفتار کرکے دس کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق نے تین نامی گرامی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چارکلوگرام چرس برآمد کرلی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق نے تین نامی گرامی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چارکلوگرام چرس برآمد کرلی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ سردار رفیق نے مختلف کارروائیوں کے دوران داور علی ولد ریاض سکنہ نزد جی پی او کینٹ سے 1050 گرام چرس، سہیل ولد خورشید سکنہ کیہال سے 898 گرام چرس اور عمر محمود ولد یار محمد سکنہ منڈیاں سے 1995 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے مئیر امیدوارکا معاملہ مزید گھمبیر صورت اختیار کر گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)مسلم لیگ ن کے مئیر امیدوارکا معاملہ مزید گھمبیر صورت اختیار کر گیا۔ ایک جانب شمعون یار خان کی رہائش گاہ پر ٹکٹ ملنے کے شادیانے تو دوسری جانب ضلعی قیادت نے مرکز کی جانب سے کسی بھی فیصلے کو مسترد کرنے کا واضح عندیہ دے دیا۔ٹکٹ کا فیصلہ ضلعی قیادت کی تائید سے صوبائی قیادت کریگی:صوبائی صدر۔ مرتضی جاوید عباسی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس۔جیپ گروپ کو ٹکٹ ملنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار۔. ضلعی قیادت کو بائی پاس کر کے کوئی بھی فیصلہ ہوا تو اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ مرتضی جاوید عباسی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہنگامی میٹنگ میں تحصیل و ضلع ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی صدر ملک مہابت اعوان،سینئرنائب صدر ملک ربنواز،جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی،نبیل عباسی،سابق اراکین ضلع کونسل محمد ناہید اعوان،شوکت ہارون

قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مفرور ملزمان باپ بیٹے سمیت تین اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او ناڑہ ہارون خان کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں قتل، اقدام قتل، ضرر، چوری سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے گئے آلہ قتل برآمد۔ ایس ایچ او ناڑہ ہارون خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری یاسر ولد ریاست اور ریاست ولد غلام حسین ساکنان مساں گوجری جو کہ مقدم علت 108 سال 2021 جرم 302/324/109/34 میں مطلوب تھے کو آلہ قتل پستول 30 بور دو عدد بمعہ11 عدد کارتوس گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک اور اشتہاری مجرم اشتیاق ولد رحیم داد خان سکنہ مساں گوجری جو کہ مقدمہ علت 228 سال 2021 جرم 380/411 پی پی سی میں تھانہ ناڑہ پولیس کو مطلوب تھا کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا۔

فالو کریں

error: Content is protected !!