یوسی پنڈکرگوخان کی اقلیتی نشست پرایبٹ آباد کے رہائشی شخص کو بلامقابلہ منتخب کروانے پر مقامی لوگ سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) حالیہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آج مورخہ انیس فروری کو آراو یوسی پنڈ کرگوخان کے دفتر سے جاری شدہ اُمیدواران کی لسٹ کے مطابق وی سی5 لکھالہ میں اقلیتی نشست پر ایک غیر مسلم اُمیدوار عدیل بشیر ولر بشیر مسیح سکنہ محلہ نورالدین ایبٹ آباد کو بلا مقابلہ منتخب کروایا گیا ہے جبکہ اس وی سی میں غیر مسلم آبادی کا کوئی وجود نہیں۔یہ سراسر بھونڈا اقدام ہے اور عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ محمد صادق اُمیدوار یوتھ کونسلر و میں محمد اعجاز اُمیدوار کسان کونسلر وی سی لکھالہ نے اس غیر قانونی اقدام بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف ہر محاز پر قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ یہ تناول کی آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے یہ اقدام پی ٹی آئی کے اعلی عہدے دار کی جانب سے کیا گیا جس نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے تناول کی آنے والی نسلوں کو غیر مسلم لوگوں کے حوالے کرنیکی ناکام سازش کی جاری جس کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!