خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

علیم پاشا اورراجہ عدیل سمیت آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ڈاکٹر پلازہ کے قریب اعظم ولد اکرم سکنہ نڑتوپہ کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں سابق تحصیل ممبر سید علیم پاشا اور راجہ عدیل شدید زخمی۔وجہ تنازعہ نا معلوم۔علیم پاشا پر فائرنگ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔اور علیم پاشا کی خیریت دریافت کرنے کی غرض سے آنے والوں کا ٹراما سینٹر میں تانتا بند گیا۔علیم پاشا کے قریبی حلقوں کے مطابق علیم پاشا خیریت سے ہیں اور ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔ شیرانوالہ گیٹ توں تکرار پر اسلحہ آتشیں سے 4 افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ سٹی کی حدود شیرانوالہ گیٹ میں موٹر سائیکل و موٹر کار سواروں کے درمیان توں تکرار کے دوران موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ 4 موٹر کار سوار زخمی ہونے کا واقع رونما ہوا۔جس پر بروقت تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل سوار اعظم خان ولد اکرم خان سکنہ نڑتوپہ

ایبٹ آباد شہر بھر کی سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی لائنیں لگ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد شہر بھر کی سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی لائنیں لگ گئیں۔والدین پریشان محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر نمونیا سے بچاو، احتیاطی تدابیر کے حوالے مہم کا آغاز کرے عوامی مطالبہ۔ذرائع کے مطابق ہر سال کی طرح موسمِ سرما کے شروع ہوتے ہی ایبٹ آباد شہر اور دیہاتی علاقوں میں بجلی کی نارواں لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی ہو جاتی ہیں کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے اور لوگ سردی کے باعث طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاء ہو جاتے ہیں مگر ہر سال کی طرح اس بار ایبٹ آباد سردی کی شدت میں دوگنا اضافہ ہونے کی وجہ سے شہر کے بعض علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند رہی۔ جب کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہو جاتا ہے ٹھیک اسی طرح ایبٹ آباد سے ملحقہ دیہاتوں میں برف باری اور بارشوں کے

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن بند۔ آرتھوپیڈک وارڈ کے دوڈاکٹروں نے لوٹ مارمچادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن بند۔ آرتھوپیڈک وارڈ کے دوڈاکٹروں نے لوٹ مارمچادی۔ عوام کا شدیداحتجاج۔ اس ضمن میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنکھوں کے علاج کیلئے آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین نے بتایاکہ ڈاکٹرمافیا نے ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن بند کردیئے ہیں۔ جبکہ آنکھوں کے وارڈ کے سینئرڈاکٹرنجی ہسپتالوں میں دھڑادھڑمریضوں کے آپریشن کرکے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ آنکھوں کے آپریشن بند ہونے کی وجہ سے غریب لوگ دونوں ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں۔ اورسرکاری طور پرملنے والی علاج کی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہڈی جوڑپٹھہ وارڈ میں زیر علاج مریضوں نے صحافیوں کو بتایاکہ وارڈ کے دوڈاکٹروں نے راڈز اور دیگرسامان کی فروخت کیلئے وارڈ کے ایک کمرے میں ایک نجی کمپنی کے ملازم کو بٹھارکھاہے۔ جس مریض کو جوبھی راڈ وغیرہ ڈالنا ہے۔ مریضوں کومذکورہ شخص سے تمام سامان خریدنے پر مجبور کیاجاتاہے۔ مریضوں،ان

ایبٹ آباد میں لینڈ مافیا کا نیا گروپ سرگرم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں لینڈمافیا کا نیاگروپ سرگرم۔ خواتین کے نام پرپلاٹ منتقل کرکے ہتھیانے کا سلسلہ۔ متعددخواتین بھی گروہ میں شامل۔اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں لینڈ مافیاکاایک خطرناک گروہ سرگرم عمل ہے۔ جودن دیہاڑے مانسہرہ روڈ پرموجود لوگوں کے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس پر قبضہ کرلیتاہے۔ مسلح افراد پلاٹ پر جا کربیٹھ جاتے ہیں۔ اگر کوئی پوچھنے نہ آئے تو یہ پلاٹ گروہ میں شامل خواتین کے نام پر منتقل کروا کر، آگے فروخت کردیاجاتاہے۔ ذرائع کے مطابق لینڈمافیا کے اس گروہ چند شامل خواتین بھی شامل ہیں۔ لوگوں کے قیمتی پلاٹ ان خواتین کے نام پر ٹرانسفرکرنے کے بعد آگے فروخت کئے گئے ہیں۔ خالی پلاٹ پرقبضہ کے بعد یہ گروہ قبضہ چھوڑنے کا پندرہ سے بیس لاکھ روپے بھتہ بھی وصول کررہاہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے پولیس حکام سے اس گروہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

واپڈا کی بھرتیوں میں اقرباء پروری کیخلاف امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)واپڈا خیبر بختون خواہ بھرتیوں میں اقرباء پروری و من پسند اور غیر منصفانہ بھرتیوں کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا امیدواروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھرتیوں کے لیئے امتحان لینے والے ادارے KMU کی میرٹ کی دھجیاں بکھرنے اور من پسند لوگوں کو نوازنے پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق واپڈا خیبر بختون خواہ حالیہ بھرتیوں میں اقرباء پروری اور غیر منصفانہ عمل کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا پرس کلب ایبٹ آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرہ سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے سینئر نائب صدر جمیل احمد تنولی نے خطاب کرتے ہو? کہا کہ بھرتیوں کیلئے امتحان لینے والے ادارے خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے اپنوں کو نوازا جس کی واضح مثال موجود ہے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے ذیادہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف پورے ہزارے میں صرف 480 امیدوار کامیاب

ایس پی ٹریفک وارڈنز کی کوششوں سے ایبٹ آباد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کردیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس پی ٹریفک وارڈنز کی کوششوں سے ایبٹ آباد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کردیاگیا۔ افتتاحی تقریب ٹریفک وارڈن لائسنس برانچ میں منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی ہزارہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا قیام بیرون ملک روزگار و دیگر جانیوالے پاکستانیوں کو لائسنس کے حصول کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے لایا گیا ہے تاکہ ہزارہ کی عوام کو ایبٹ آباد میں یہ سہولت میسر ہوسکے۔ ہزارہ پولیس اس طرح کے جتنے بھی عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ان سب کا مقصد صرف پولیس کی جانب سے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ایبٹ آباد لائیسنس برانچ

ایبٹ آباد کی بلند ترین چوٹی میرن جانی کے دامن میں مسافر وین حادثہ کا شکار۔

بکوٹ(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کی بلند ترین چوٹی میرن جانی کے دامن میں مسافر وین حادثہ کا شکار تمام مسافر منزل پر باخریت پہنچ کر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق یونین کونسل بکوٹ کے گاوں کھن کلاں سے راولپنڈی کے مسافر ویگن نمبر 9944 جسے مجاہد ڈرائیور چلاتا ہے روزانہ راولپنڈی سے 7 بجے کھن کلاں براستہ مری نتھیا گلی پہنچتی ھے آج حسب معمول مسافر کو لے کر کھن کلاں ڈونگ کے مقام پر پہنچی تو موڑ مڑتے ہوئے سڑک سے نیچے جاگری جہاں درختوں کی وجہ سے رک گی بصورت دیگر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جاگرتی مگر جیسے اللہ رکھے کے مصداق عین منزل کے قریب پہنچ کر خوفناک حادثہ کے باوجود تمام مسافر بچ گے اس موقع پر عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ نتھیا گلی علی آباد براستہ کھن کلاں اور نتھیا گلی بکوٹ روڈ کو کشادہ کیا جائے انکے تنگ موڑ کھولے

عمرایوب خان نے محلہ کھوہ سرائے نعمت خان میں بجلی کا مسئلہ حل کروا دیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورعمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 30 لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے محلہ کھوہ سرائے نعمت خان میں 14 ایل ٹی 3 ایچ ٹی پولز سمیت 100kva ٹرانسفارمر کی تنصیب کاکام مکمل۔بجلی سکیم کی تکمیل کے موقع پر اہل محلہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں بریگیڈئیر(ر) شہزاد،شکیل خان،سرورخان،ملک علی افضل،قاضی نومی، ملک شیر افضل، ڈاکٹر ساجد اور امجدشاہ سمیت دیگر مقامی افراد نے شرکت کی۔اور بجلی مسائل کے خاتمے اور مستقل بنیادوں پر بہتری کے لیے عملی اقدام اٹھانے پر وفاقی وزیرجناب عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر کے سیکرٹری نعیم خان نے مقامی لوگوں کو بجلی سکیم کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ عوامی قائد عمرایوب خان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ضلع ہریپور میں بجلی وگیس کے تاریخ ساز منصوبے عملی طور پر پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جبکہ متعدد کی تکمیل کے لیے تیزی سے

PHC

پشاورہائیکورٹ نے ایبٹ آباد کینٹ کے سو فیصد ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ڈبل بینچ پر مشتمل جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد نے ممتاز ماہر قانون طارق خان تنولی ایڈووکیٹ کی کی رٹ پٹیشن پر سماعت کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے کینٹ کے رہائشیوں پرٹیکسوں میں حالیہ اضافے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے زائدٹیکس لینے سے تاحکم ثانی روک دیا ہے اور مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک ٹیکسوں میں حالیہ اضافہ نہ لینے کاحکم دیا طارق خان تنولی کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن کی پیروی خرم غیاث خان ایڈوکیٹ اور اس اضافے کوغیرقانونی قرار دیا کیونکہ یکدم اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکسوں میں اضافہ شہریوں کے ظلم وزیادتی ہے ادارہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عدالت اس اس

لوکل روٹ پر ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد تک کرایہ بیس روپے کیاجائے: شہریوں کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) لوکل روٹ پر ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد تک کا کرایہ 20روپے کرنے کے لئے شہری نے سیکرٹری آر ٹی اے کو تحریری طور درخواست دیدی ہے۔نواں شہر روٹ پر بھی کالا پل تک 20روپے کرایہ وصولی کی جا رہی ہے۔اس حوالہ سے شہریوں نے میڈیا سروے میں بتایا کہ ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد تک فی سواری کرایہ 20 روپے کیا جائے سرکاری کرایہ نامہ پر لوکل روٹ پر 23 روپے کرایہ کی جگہ 25 روپے لیا جا رہا ہے شہریوں نے پولیس کے اعلی حکام سے بھی کرایہ نامہ پر پابندی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد سے کمپلیکس کالاپل تک فی سواری کرایہ 23 روپے مختص کیا گیا ہے شہریوں نے سیٹھی مسجد تک کا کرایہ 20 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد سے سی ایم ایچ،کینٹ بورڈ آفس اور مختلف سکولز کے

سردار شاہنواز کی زیر صدارت آل ٹریڈرز فیڈریشن کی کابینہ کا اجلاس: اہم فیصلے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ کا چودھواں باقاعدہ اجلاس۔ تاجر مفاد میں اہم فیصلے کئے گئے۔ گزشتہ روز کئے گئے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا گیااور صدارت صدر سردار شاہنواز نے کی۔ اجلاس میں ایبٹ آباد بازار کی تزہین و آرائش اور راہ گیروں کی سہولت و سیفٹی کیلئے حکومتِ خیبر پختونخواہ کے منصوبے میں آل ٹریڈ فیڈریشن کو بطورِ سٹیک ہولڈر اعتماد میں لیئے جانے پر سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کو خوش آئین قرار دیا گیا۔ اور اس سلسلے میں KPCIP محکمہ اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ساتھ تاجر قیادت کی ہونے والی مشترکہ میٹنگ میں سائن بورڈ، شیڈز، نالیاں، ٹائل ورک، واش رومز، کچہرا ٹوکریوں، انتظار گاہیں اور دیگر اہم ترقیاتی کاموں پر کابینہ ارکان کو اعتماد پر لیا گیا اور KPCIP کی اس یقین دہانی کہ جہاں جہاں اور جس جس بازار میں ترقیاتی کام کیلئے توڑ پھوڑ کی

prison, arrested, police, lockup

ایبٹ آباد کے شہری سے بیس ہزار روپے رشوت لینے والے اسلام آباد پولیس کے تین اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کے شہری سے بیس ہزار روپے رشوت لینے والے اسلام آباد پولیس کے تین اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد کا رہائشی مشتاق نامی شخص کام کے سلسلے میں اسلام آباد گیا۔ جہاں تین پولیس اہلکاروں رفیع اللہ، آفتاب عباسی اور سلیم نے فیض آباد سے اسے گرفتار کرکے ایک ہوٹل میں منتقل کردیا۔ہوٹل کے کمرہ نمبر 102 میں لیجا کر 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔اگر رقم نہ دی تو اڈیالہ جیل جاؤ گے۔پولیس اہلکاروں نے مزید دھمکیاں دیں کہ اگر ایس ایچ او کے پاس لے گئے تو زیادہ پیسے دینے پڑیں گے۔بعد میں پولیس اہلکاروں نے مشتاق نامی شہری کو 3 ہزار روپے کے اعوض رہا کردیا۔ رہائی کے بعد مشتاق تھانہ آئی نائن میں پہنچ گئی اور اپنی شکایت درج کروادی۔ ایس ایچ او تھانہ آئی نائن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر

فالو کریں

error: Content is protected !!