خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ایوب پل حویلیاں کی عدم مرمت کیخلاف شہری مشتعل۔ این ایچ اے کیخلاف نعرے بازی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) چھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی ایوب پل تعمیر نہ ہوسکا۔مقامی لوگوں نے ایوب پل پر احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج شروع کردیا۔جمعرات تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو اس کے بعد دمادم مست قلندر کریں گئے۔ گزشتہ روز عوامی حلقوں نے الگ الگ احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایوب پل ہزارہ ڈویژن کا واحد پل ہے جو پاکستان کو دوست ملک چین سے ملاتا ہے یہ پل پچھلے چھ ماہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند ہے مقامی لوگوں سمیت دیگر اضلاع سے آنے والے شہریوں کو ہزارہ ڈویژن داخل ہونے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ہریپور یا حویلیاں سمیت دیگر علاقوں میں کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے اس مریض کو ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کردیا جاتا ہے جب حویلیاں ایوب پل پر پہنچتے ہیں تو وہاں

شملہ پہاڑی چوک میں جان لیوا نشہ آئس فروخت کرنیوالے کو نسیم خان نے گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شملہ پہاڑی چوک میں جان لیوا نشہ آئس فروخت کرنیوالے کو نسیم خان نے گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر نسیم خان کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ شملہ پہاڑی چوک میں ایک شخص جان لیوا نشہ آئس فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ جس پر ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مخبر کے بتائے ہوئے شخص کی جامع تلاشی لی تو جرابوں میں چھپایا گیا جان لیوا نشہ آئس برآمد ہوا۔ جس پر موقع پر موجود ڈیجیٹل کانٹے پر آئس کا وزن کیا گیا تووہ بانوے گرام نکلی۔ جس پر مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنا نام ناہید احمد ولد علی اکبر سکنہ شہزادہ مسجد، ملکپورہ ایبٹ آباد۔ ناہید احمد کیخلاف تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ ریجن میں علت نمبر: 74/21 جرم11A/CNSAکے تحت ایف آئی

مانسہرہ سے دو روز قبل اغواہ ہونے والا افغان مہاجر تھانہ میر پور ایبٹ آباد بازیاب۔

ایبٹ آباد۔(وائس آف ہزارہ)مانسہرہ سے دو روز قبل اغواہ ہونے والا افغان مہاجر محمد آغا ڈرامائی انداز میں تھانہ میر پور ایبٹ آباد کے خفیہ سیل سے بازیاب مبینہ طور پر سب انسپکٹر سمیت مزید تین اہلکار ملوث۔مقامی ذرائع کے مطابق دو روز قبل پوٹھہ سے محمد آغا نامی افغان مہاجر کو چند نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر زبردستی اٹھا کر لے گئے تھے اور فائرنگ بھی کی واقع کے بعد تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کی گئی اسی دن اغواء ہونے والے محمد آغا کی بیوی کو تھانہ میرپور کے سب انسپکٹر عقیبتشاہ نے کال کرکے بتایا کہ محمد آغا ہمارے پاس ہے جبکہ اور بہت سی باتیں کی محمد آغا کے گھر والوں نے سب انسپکٹر عقیبت شاہ کی تمام باتیں ریکارڈ کر لی اور نمبر تھانہ صدر پولیس کو دیا گیا جب نمبر ٹریس ہوا تو تھانہ میر پور پولیس کے سب انسپکٹر

گنجان آباد علاقہ کنج وارڈ نمبردس اورگیارہ میں بہت سے جسم فروشی کے اڈے کھل گئے۔

ایبٹ آباد۔(وائس آف ہزارہ)جگہ جگہ جسم فروشی کا دھندا شروع ہوگیا، گنجان آباد علاقہ کنج وارڈ نمبردس اورگیارہ میں بہت سے جسم فروشی کے اڈے کھل گئے، دور جدید کی طرح ان لوگوں نے بھی جسم فروشی کے دھندے کے لئے جدید ٹیکنالوجی وٹس ایپ، فیس بک کے ذریعے گاہک تلاش کئے جاتے ہیں۔ واٹس ایپ پر لڑکی پسند کروائی جاتی ہے اور مختلف طریقوں سے لڑکیاں سپلائی کی جاتی ہیں، جگہ جگہ مکان کرائے پر لے کر وہاں پر ایسا دھندا کرنے والی عورتیں لڑکیوں کو رکھتی ہیں۔سر شام کنج روڈ پر امیروں کی گاڑیاں اور اوباش نوجوانوں کا رش نظر آتا ہے، سر عام لڑکیوں کے معاملات طے کیے جاتے ہیں، ارد گرد کی آبادی کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے کیونکہ ان لوگوں کی پشت پناہی بڑے بڑے لوگ کرتے ہیں ان سے ہی سرکاری لوگوں کی نجی محفلیں سجتی ہیں، جس سے، ان پر کارروائی ہونی مشکل

سٹی میئرحویلیاں نثارصفدرخان اورنبیل عباسی میں ون ٹوون کانٹے دارمقابلہ متوقع۔

ایبٹ آباد۔(وائس آف ہزارہ)سٹی میئرحویلیاں نثارصفدرخان اورنبیل عباسی میں ون ٹوون کانٹے دارمقابلہ متوقع۔ فلاحی کاموں کی بدولت نبیل عباسی کی مقبولیت میں اضافہ۔ مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام۔ ذرائع کے مطابق تحصیل حویلیاں مختلف مسائل کا شکار رہی ہے۔ ان شہری مسائل کے حل کیلئے کسی نے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا۔ 2015ء سے 2019ء کے بلدیاتی نظام کے دوران تحصیل حویلیاں میں نظامت کے فرائض سرانجام دینے والے سردار ارسل پرویز تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے حویلیاں شہر کیلئے کچھ نہ کرسکے۔جبکہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد مسلم لیگی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا حلقہ تبدیل ہوگیا۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ حویلیاں میں مضبوط قد کاٹھ کے مالک ہیں۔ تاہم حلقے کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگی ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ نے بھی حویلیاں کی سیاست سے ہاتھ کھینچ لیا۔ سال 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی کے 38 سے آزاد

لوئر تناول کوٹھیالہ میں بھی جشن عید میلاالنبی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔

تناول۔(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)ملک بھرکی طرح لوئر تناول کوٹھیالہ میں بھی جشن عید میلاالنبی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی کوٹھیالہ اور قرب جوار کی فصائیں ذکر مصطفی سے گونجتی رہیں عاشقان رسول نے صوبن گلی سے جلوس کی شکل میں مرکزی جامع مسجد گولڑہ کوٹھیالہ پہنچے راستوں سے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شریک ہوئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے جلوس سے علماء کرام نے کا ولولہ انگیز خطاب کیئے خصوصی خطاب خطیب اعظم جامع مسجد حسن ابدال حضرت علامہ سید نزاکت حسین شاہ نے کیا۔ذرائع کے مطابق ملک بھرکی طرح لوئر تناول کوٹھیالہ میں بھی جشن عید میلاالنبی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی کوٹھیالہ اور قرب جوار کی فصائیں ذکر مصطفی سے گونجتی رہیں عاشقان رسول نے صوبن گلی سے جلوس کی شکل میں مرکزی جامع مسجد گولڑہ کوٹھیالہ پہنچے راستوں سے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شریک ہوئے سیکورٹی

ہزارہ ایکسپریس وے پر بڑی کارروائی: نو کلوگرام چرس اور ڈیڑھ سو گرام آئس برآمد۔ دوخواتین سمیت تین سمگلر گرفتار۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی مشترکہ کاروائی، حطار روڈ نزد موٹر وے انٹرچینج اور لنک روڈ پنیاں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 02 لیڈیز سمیت کل 03 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج۔حکومتی احکامات اور آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے وژن ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا” کیمطابق ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ہری پور پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کا منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔ڈی ایس پی خانپور شاہنواز خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ صدیق شاہ نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈکیشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے حطار روڈ نزد موٹر وے انٹرچینج اور لنک روڈ پنیاں پر کاروائیوں کے دوران 9 کلو 888 گرام چرس اور 150 گرام آئس برآمد کرلی۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس

کینٹ بورڈ کے نومنتخب ممبران کی عدم دلچسپی: کینٹ بورڈ میں غیرمنتخب ممبراسسمنٹ و بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کرنے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ بورڈ کے نومنتخب ممبران کی عدم دلچسپی: کینٹ بورڈ میں غیرمنتخب ممبراسسمنٹ و بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کرنے میں مصروف۔ اس ضمن میں جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ کے دس وارڈ کے ممبران کی عدم دلچسپی کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک من پسند شخص کو ممبر بنایاگیا۔ تاکہ کنٹونمنٹ بورڈ میں عوام کی نمائندگی بھی موجود رہے۔ اس غیرمنتخب ممبر کے ذریعے کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران اپنے من پسند ٹیکس لوگوں پر نافذ کردیئے ہیں۔ ایبٹ آباد کینٹ میں گزشتہ تین سالوں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔ اہم سڑکیں گزشتہ دور میں سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے فنڈز سے مرمت کی گئیں۔ ابھی بھی جاوید شہید روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہے۔ جس کو مرمت نہیں کیا جارہاہے۔ جبکہ تعمیر وطن پبلک سکول کے

جان لیوانشے آئس کے بڑے ڈیلرمحفوظ۔ پینے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج جاری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جان لیوانشے آئس کے بڑے ڈیلرمحفوظ۔ پینے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج جاری۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے اکثریتی شہریوں نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں جان لیوا نشے آئس کی فروخت میں ایبٹ آباد پولیس کے چند اہلکاروں کے علاوہ اہم شخصیات،طلباء طالبات کے مختلف گروہ شامل ہیں۔ جو مالدار خاندانوں کے بچوں کیساتھ دوستیاں لگا کر انہیں، آئس جیسے جان لیوا نشے کا عادی بنا رہے ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران ایبٹ آباد میں آئس کے عادی درجنوں نوجوانوں خودکشیاں بھی کرچکے ہیں۔ جان لیوا نشے آئس کی خریدوفروخت ایک نفع بخش کاروبار بن چکاہے۔ آئس کہاں سے آتی ہے؟ اسے کون لیکر آتاہے؟ اورپھرنوجوان نسل تک یہ پہنچانے والے کون لوگ ہیں؟ ان میں سے چند کردار تو ایبٹ آباد جیل میں بند ہیں۔ تاہم دوسری جانب ایبٹ آباد کے مختلف تھانوں میں آئس کے بڑے ڈیلروں سے پیسے لیکر ان سے

لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی آفس میں سب انجینئرز کا ٹولہ سیکرٹریوں اور ٹھیکیداروں کیلئے عذاب بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی آفس میں سب انجینئرز کا ٹولہ سیکرٹریوں اور ٹھیکیداروں کیلئے عذاب بن گیا۔ ترقیاتی کاموں پر پانچ سے سات فیصد ایڈوانس رشوت وصولی دھڑلے سے جاری۔ اس ضمن میں مختلف ویلج، یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں اور ٹھیکیداروں نے صحافیوں کو بتایاکہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں تعینات سب انجینئر نے لوٹ مار اور کرپشن میں بڑے بڑے چوروں کو بھی مات دے دی ہے۔ سال 2020-21ء کے لاکھوں روپے کے فنڈز ٹھیکیداروں کو بغیر کام دے دیئے۔ متاثرین اور ویلج کونسل ناظمین نے متعدد مرتبہ اینٹی کرپشن، نیب اور دیگر اداروں کو درخواستیں دیں۔ لیکن کسی نے نہ سنی۔ مقامی افراد، ویلج کونسل سیکرٹریوں، ناظمین اور ٹھیکیداروں نے حکام بالا سے پرزوراپیل کی ہے کہ کرپٹ سب انجینئر سے ہماری جان چھڑائی جائے۔ جوبغیر ایڈوانس ادائیگی کے کچھ بھی نہیں کرتا۔ تاہم بلدیاتی نمائندے حقیقی معنوں میں معیاری ترقیاتی

ڈی ایچ کیوہسپتال کے سامنے لیبارٹری مالکان کاپی پیسٹ نتائج دے کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی ایچ کیوہسپتال کے سامنے اناڑی لیبارٹری مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ ٹیسٹوں کی رپورٹ کاپی پیسٹ کرکے مریضوں کو دی جانے لگی۔ نجی لیبارٹریوں کے مالکان کے ڈاکٹروں سے ٹھیکے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنے کی بجائے مریضوں کو باہر بھیجاجانے لگا۔ پرائیویٹ لیبارٹریاں، مافیا بن گئیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے متعدد پرائیویٹ لیبارٹریاں کام کررہی ہیں۔ ان لیبارٹریوں میں کوئی بھی کوالیفائیڈ ٹیکنیشن نہیں ہے اور نہ پتھالوجسٹ موجود ہوتاہے۔ ان لیبارٹریوں میں کمپیوٹر آپریٹر ٹیسٹوں کی رپورٹ پہلے سے کمپیوٹر میں موجود کسی مریض کی کاپی کرکے، نئے مریض کو تھمادی جاتی ہے۔ شہریوں کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال کے سامنے لیبارٹریوں سے جتنے بھی ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔ ان کے نتائج دوسری لیبارٹریوں کے بالکل برعکس ہوتے ہیں۔ جن مریضوں کو مختلف امراض کی تشخیص کی رپورٹ

یونین کونسل سلہڈ میں ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لئے،وائرس سے متاثرہ دوافرادجاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یونین کونسل سلہڈ میں ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لئے،وائرس سے متاثرہ دوافرادجاں بحق،درجنوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،علاقہ میں فوگ سپرے نہ ہونے سے عوام میں تشویش،متعلقہ محکموں کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے،اتوار کے روز جماعت اسلامی تناول کے سابق امیر سابق تحصیل ممبر مجتبیٰ حسن کے بھائی حامد حسن اورایک بائیس سالہ لڑکی ڈینگی وائرس سے متاثر ہو کر دم توڑ گئے ہیں۔مرحوم حاجی عبدالغفور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے بھتیجے ہیں، جن کا چار رو ز قبل ڈینگی کی تشخیص پر اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے،ادھر علاقہ کے عوام کے مطابق یونین کونسل سلہڈ میں ڈینگی سے متاثر جاں بحق ہونے کا دوسرا واقعہ ہے،جب کہ وائرس سے متاثر درجنوں افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،علاقہ کے عمائدین کے مطابق سلہڈ میں فوگ سپرے کے لئے محکمہ صحت کے اعلی افسران

فالو کریں

error: Content is protected !!