خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

پانچ بہنوں کا اکلوتابھائی غریب واپڈا اہلکاربجلی مرمتی کے دوران بری طرح جھلس گیا۔ علاج کیلئے چندہ کی اپیل

بٹگرام(وائس آف ہزارہ) ایک اور غریب واپڈا اہلکار بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔مین واپڈا کا ورک چارج ملازم ایچ ٹی لائن کا جمپر کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا۔ جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جھلسنے کے باعث اسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا گیا ہے مذکورہ ورک چارج ملازم پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اس کے پاس علاج معالجے کیلئے خرچہ نہیں ہے۔ واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین یونین کے چیئرمین جمیل اختر تنولی واپڈا کے تمام ملازمین بشمول آفسران سے اپیل کی ہے وہ اس کے علاج معالجے کیلئے خصوصی امداد کریں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام واپڈا سپریٹنڈنٹ، لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ورک چارج ملازمین کو ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں کو

ایم پی اے قلندر خان لودھی نے پنڈکرگوخان ٹیکنیکل کالج کے لیئے پہلے مرحلے میں آٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کرادی۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ) ایم پی اے قلندر خان لودھی نے پنڈکرگوخان ٹیکنیکل کالج کے لیئے پہلے مرحلے میں آٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کرادی۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل کالج ٹھیکیدار اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا پی ٹی آئی لوئر تناول کی قیادت کے ہمراہ کالج کی جگہ کا دورہ اہلیان علاقہ سے ملاقات لے آؤٹ تیار اگلے چند روز تک کام شروع کرنے کی یقین دہانی اہلیان علاقہ نے قلندر لودھی کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے قلندر خان لودھی نے مرحوم حاجی اشرف خان تنولی کی دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنا دیا گزشتہ روز پنڈکرگوخان ٹیکنیکل کالج کے لیئے پہلے مرحلے میں 8کروڑ کی خطیر رقم جاری کردی اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل کالج حیدر علی کنٹریکٹر احمد نواز خان نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ کالج کی جگہ کا دورہ کیا اور اہلیان علاقہ سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف لوئر تناول

بدترین مہنگائی کیخلاف قومی وطن پارٹی کا ایبٹ آباد کینٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) قومی وطن پارٹی کا ایبٹ آباد کینٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بڑی تعداد میں قومی وطن پارٹی کے کارکنان سمیت شہریوں کی شرکت مہنگائی اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی ناقص پالیسی کے باعث قومی وطن پارٹی کے زیرِ اہتمام کینٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے آج ملک کی حالت یہ ہے کہ غریب فاقوں پر مجبور ہیں عوام حکومتی کارکردگی سے عاجز آ گئی ہے ہمارے ملک کے اوپر نااہل حکمران کو مسلط کرنے والوں سے عوام ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہے کہ ہماری اس حکومت سے جان چھوڑوائیں تاکہ عوام چین سے جی

ٹی ایم اے ایبٹ آبادمیگاکرپشن: لنک روڈ پر کروڑوں کا پلاٹ من پسند شخص کو الاٹ۔ٹی ایم اے پلازہ میں گھپلے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے افسران نے پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن خاتمہ کے نعرے کو دفن کردیا ٹی ایم اے کا دفتر کرپشن کا گڑھ بن گیا۔ٹی ایم اے کے سینئر آفیسر نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی آبائی یونین کونسل لنک روڈ پر کروڑوں روپے کا پلاٹ اونے پونے داموں میں من پسند کو آکشن کردیا گیا۔ٹی ایم او کی مکمل پشت پناہی سے غریب ریڑھی وتھڑہ بانوں کو ماہانہ کرایہ داری پرمنتقل کرنے کی بجائے فرد واحد کو نوازنے کیلئے قومی خزا نے کو لاکھوں کی پھکی دیدی گئی انٹی کرپشن پولیس واعلی حکام کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی؟ سابق تحصیل حکومت کے دور میں لنک روڈ سے غیرقانی تجاوزات ختم کرکے البدر ہوٹل کے قریب ایک خالی پلاٹ میں ریڑھی بانوں کو منتقل کردیا گیا تھا۔ تحصیل حکومت ختم ہوتے ہی اس جگہ کو ختم کرکے گاڑیوں کے

پہاڑ کی کٹائی کے دوران بھاری پتھرسوزوکی گاڑی پرآگرا۔ ایک شخص جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پہاڑ کی کٹائی کے دوران بھاری پتھرسوزوکی گاڑی پرآگرا۔ ایک شخص جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ بگنوتر کی حدود سوڑی پل پر گزرنے والی سوزکی پر بھاری پتھر آلگا۔ایکسویٹر مشین جوکہ پہاڑی پر کٹائی کر رہی تھی۔آپریٹر کی غفلت سے پہاڑ کی کٹائی کے دوران ایک بھاری بھر کم پتھر سڑک سے گزرنے والی سوزوکی گاڑی پر آ گرا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محمد فرید خان نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ متوفی کے بیٹے کی دعویداری پر پولیس نے مشین آپریٹر کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ میرپورطاہرسلیم نے گیارہ کلوچرس سمیت تین منشیات فروش گرفتار کرلئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او تھانہ میرپورطاہرسلیم نے گیارہ کلوچرس سمیت تین منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ کینٹ اور تھانہ میرپور کی منشیات فروشوں کیخلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نعمان ولد الیاس سکنہ میرپور سے 06 کلو چرس،فہیم ولد بنارس سکنہ میرپور کو 02 کلو 880 گرام چرس اور عثمان ولد شیر افضل سکنہ میرپور کو 03کلو 80 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح تھانہ میرپور کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم انعام الحق ولد غازی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ضلع بٹگرام کو پسماندہ رکھنے اور تعمیرو ترقی کے منصوبوں میں ناانصافیوں پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلع بٹگرام کو پسماندہ رکھنے اور تعمیرو ترقی کے منصوبوں میں ناانصافیوں پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے،حکومت سے مایوس بٹگرام کے معز زین بجلی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی حقوق کیلئے عدالت پہنچ گئے الائی ڈیم کی رائیلٹی, لوڈشیڈنگ, واپڈا سکول, واپڈا ہسپتال,روڈز, سپورٹس کمپلیکس اور بھرتیوں میں کوٹہ کیلئے ہائی کورٹ پشاور بنچ ایبٹ آباد میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے،ایبٹ آباد پریس کلب میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعید احمد ملکال،مفتی غلام اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بٹگرام کے پسماندہ ضلع کے عوام کو بنیادی حقوق نہیں دئیے جار ہے۔ڈیم سے حاصل بجلی بھی نہیں دی گی،جب کہ ہمارے منتخب نمائندے نااہل ہیں۔انہوں نے زاتی مفادات کے علاوہ ضلع کی ترقی کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔اس موقع پر مولانا رشید احمد, ایڈووکیٹ احمد علی خان اور ایڈوکیٹ عادل خان و دیگر بھی موجود

ماہرچوروں نے کامسیٹس یونیورسٹی کے قریب چلتی بجلی سے پچیس کے وی کا ٹرانسفارمر چوری کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد تھانہ میر پور کی حدود کامسیٹس یونیورسٹی سے ملحقہ ماہر چوروں نے چلتی بجلی میں 25کے وی کا ٹرانسفارمر چرا لیا ہے،ٹرانسفارمر کی چوری سے لنک پر منسلک گھروں اور دکانات کی بجلی معطل ہو گئی۔صارفین بجلی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،زرائع کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی سے ملحقہ روڈ پر 25کے وی کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا چوروں کی ٹیم نے چلتی بجلی میں ٹرانسفارمر چوری کرنے میں مہارت دکھا کر منسلک لنک پر صارفین کو اندھیرے میں چھوڑ دیا ہے۔ایبٹ آباد اور مضافات میں درجنوں ٹرانسفارمر چوری کے واقعات پر پولیس روک تھام کرنے میں ناکام حکومتی خزانے پر بھی لاکھوں کا بوجھ پڑ چکا ہے،شہر کے وسط میں مصروف شاہراہ پر ٹرانسفارمر کی چوری بھی پولیس پولیس کی کارکردگی کو بے نقاب کر رہی ہے۔

خیبرشنواری کے ملازم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)خیبرشنواری کے ملازم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گاؤں ڈالری کا رہائشی پچیس سالہ محمد حسین ولد محمد اکثر خیبرشنواری ہوٹل پر ملازمت کرتاتھا۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے محمد حسین کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹراما سنٹر منتقل کردیا۔ ورثاء کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایبٹ آباد کینٹ:چیف الیکشن کمشنر نے مخصوص نشستوں کے نتائج کو روک دیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کینٹ:چیف الیکشن کمشنر نے مخصوص نشستوں کے نتائج کو روک دیا۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کینٹ بورڈ کی مخصوص نشستوں پر الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیاتھا۔ جس کی وجہ سے مخصوص نشستوں پر الیکشن کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایک ووٹ کم ہو گیا۔ اور مخصوص نشستوں پر الیکشن کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار اور پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدوار کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اگلے روز دلاور خان کو مبینہ طور پر رہا کردیا گیا۔اور دلاور خان نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نتائج روک دیاہے اور

سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان گاڑیوں میں گیس کی جگہ ہوا بھرنے لگے۔

ایبٹ آباد:سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان گاڑیوں میں گیس کی جگہ ہوا بھرنے لگے۔ انتظامیہ کی کار کردگی صرف فوٹو سیشن تک محدود۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں قائم سی این جی سٹیشنوں کے مالکان پیسے کے پجاری بن گئے ہیں۔ سی این جی جس کا ریٹ فی کلو 138 روپے ہے۔ اتنی مہنگی گیس ہونے کے بعد اکثریتی گیس سٹیشنوں پر گاڑیوں میں گیس کی جگہ ہوا بھری جارہی ہے۔ بارہ سے پندرہ سو روپے میں فل ہونے والے سلنڈر میں پچاس فیصد سے زائد ہوا بھردی جاتی ہے۔ جس سے گاڑی بمشکل ایک سو کلومیٹر بھی نہیں چلتی اور گیس ختم ہو جاتی ہے۔ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان اور متعلقہ محکموں کو ماہانہ بھتوں کے عوض کوئی بھی ادارہ ان سی این جی سٹیشنوں کو چیک نہیں کررہا۔ بہت سے لوگ اب مجبوراً اپنی گاڑیاں پٹرول پر چلا رہے ہیں۔

مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ لوگوں کی چیخیں نکلنا شروع۔

ایبٹ آباد: مہنگائی کے بے قابو گھوڑے کے آ گے انتظامیہ بے بس۔ خود ساختہ مہنگائی نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیئے۔ سکہ شاہی کے اثرات سر چڑھ کر بولنے لگے اور عوام کو دن میں تارے نظر آ نے لگے۔ ایک طرف حکومتی ایوانوں کی مافیاز کے سامنے بے بسی کے نتیجے میں ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور قوم دن بہ دن مہنگائی کے بوجھ سے نڈھال ہوتی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف ہزارہ بھر بالخصوصایبٹ آبادمیں ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت کے نتیجے میں خود ساختہ مہنگائی آ سمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے عام آ دمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ضلع بھر کے بازاروں بالخصوص دیہی علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح کو عبور کر چکی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور

فالو کریں

error: Content is protected !!