خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

وزیراعظم شہباز شریف نے شملہانٹرچینج کیلئے ایک ارب 82 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ایبٹ آباد شہر اور تناول شیروان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ہزارہ موٹروے کے ایبٹ آباد کیلئے شملہ ہل شیروان انٹر چینج کیلئے 1 ارب 82 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی جس سے ایبٹ آباد اور شیروان تناول کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا انٹر چینج کیلئے فنڈز کی منظوری پر ایبٹ آباد اور شیر وان تناول کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ ن نے اس سے پہلے 33 ارب روپے کی لاگت سے ہزارہ موٹروے کا میگا پراجیکٹ اور 18 ارب روپے کی لاگت سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا منصوبہ بھی دیا ہے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ہزارہ موٹروے کے

عمران خان کا با اختیار لوگوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان۔

کمیٹی دو نکات پر بات چیت کریگی اگر میری ٹیم کو قائل کر لیا گیا تو پیچھے ہٹ جاؤنگا، میرے گھر کے گرد نیٹ سروس منقطع ہے۔ گھیراؤ جلاؤ پری پلان تھا تحقیقات ہونگی تو ثابت ہو جائیگا، رہنماء اور کارکن روپوش ہو جائین قوم سے ویڈیولنک خطاب۔ لاہور (وائس آف ہزارہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ با اختیار لوگوں سے بات چیت کے لئے کمیٹی بنا رہا ہوں، جو 2 نکات پر بات چیت کرے گی اور اگر میری ٹیم کو قائل کر لیا گیا تو پیچھے ہٹ جاؤں گا۔ قوم سے خطاب میں عمران خان نے دعوئی کیا کہ میرے گھر کے ارد گردانٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی ہے، آجکل ظلم ہو رہے ہیں ان کی تاریخ نہیں ملتی، ہمارے دس ہزار سے زائد گرفتار کارکنوں کو چھوٹے پنجروں میں بھوکا پیاسا رکھا ہوا ہے جبکہ انہیں وکیلوں سے ملنے

ترقیاتی منصوبہ ایک بھی نہیں: پی ٹی آئی حکومت نے 122,262 ارب کا قرض لیا۔

یہ قرضے ترقیاتی کاموں کے لیے استعمال نہیں ہوئے اور نہ منصوبوں کے کوئی شواہد ملے ہیں۔ چار سال کے دوران خسارہ 16 ہزار 430 ارب رہا، محاصل 12580 اور اخراجات 31013 ارب ہوئے۔ اسلام آباد (وائس آف ہزارہ)پی ٹی آئی کی حکومت نے 22 ہزار 262 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا، سابقہ حکومت کی آمدن و مالی خسارے کی تفصیلات بھی پیش کر دی گئیں۔ محاصل 12 ہزار 580 ارب روپے رہے اخراجات 31 ہزار 13 ارب روپے رہے اسی طرح 4 سالوں کے دوران خسارہ 16 ہزار 430 ارب روپے رہا۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت کے 4 سالہ دور میں حاصل کئے گئے قرضوں، آمدن اور اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ وزیر مملکت برائے خزانہ غوث بخش پاشانے نے کہا ہے کہ یہ قرضے ترقیاتی کاموں کے لیے استعمال نہیں ہوئے اور نہ منصوبوں کے کوئی شواہد ملے ہیں کوئی بڑا منصو

عمران کی گرفتاری سے قبل ہی حساس تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بے نقاب۔

یاسمین راشد، حماد اظہر سمیت 6 رہنماؤں کے شرپسندوں سے براہ راست رابطے 154 کالز کا ریکارڈ سامنے آ گیا۔ پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ حاصل کر لی، 8 مئی کو ہی خدشات کے پیش نظر رد عمل بھی تیار کر لیا گیا تھا۔ لاہور(وائس آف ہزارہ) حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ 8 مئی کو زمان پارک میں تیار کیا گیا۔ٹیکنیکل تجزیئے اور جیوفینسنگ سے پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطوں سے متعلق ہوشرباء انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کی 16اہم شخصیات کا ریکارڈ سامنے آ گیا۔ جن شخصیات کا ریکارڈ سامنے آیا ہے ان میں ڈاکٹریا سمین راشد محمد حماد اظہر، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور ڈاکٹر مرا در اس شامل ہیں۔ 8 مئی زمان پارک اور 9 مئی جناح ہاؤس بلوائیوں میں 154 موبائل نمبر مشترک پائے گئے۔ 215 بلوائی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ

مشتاق غنی سمیت تحریک انصاف کے سابق وزراء کے گھرون حجروں پر چھاپے۔

اسد قیصر، سابق سپیکر مشتاق غنی، عاطف اور شہرام نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت لے رکھی ہے۔ حکام کامران بنگش، تیمور سلیم، حاجی شوکت کے گھروں پر چھاپے، ملک واجد اور آصف خان کی گرفتاری کیلئے بھی کاروائیاں۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے گھروں پر چھاپے مارے جس کے بعد وہ روپوش ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جبکہ سابق ایم این اے شوکت علی کے گھر، پلازا اور حجروں پر چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق رکن اسمبلی ملک واجد خان اسلام آباد میں روپوش ہوئے جبکہ آصف خان کے گھر اور پیٹرول پمپ پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہے۔

نو مئی آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی تیاریاں۔

فارمیشنز میں عدالتیں قائم کی جائینگی، آئی سی جے عالمی قانون کے مطابق قرار دے چکی ہے۔ اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فارمیشنز کے اندر عدالتیں قائم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، کوئی نئی فوجی عدالتیں قائم نہیں کی جا رہیں۔ عدالتیں پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کو نمٹاتی ہیں، مقدمے کی سماعت موجودہ اور قائم شدہ قانونی عمل پرینی ہے، پہلے سے قائم فوجی عدالتیں متعلقہ علاقوں میں کام کرتی رہتی ہیں۔ فوجی عدالتیں پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کو نمٹاتی ہیں کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحان احسن طور پر ختم۔ انٹرمیڈیٹ تین جون سے شروع ہو گا۔

امتحان میں ایک لاکھ 36 ہزار 617 طلباء وطالبات نے حصہ لیا بورڈ کے زیر اہتمام یہ پہلا امتحان تھا جس میں کوئی پیپر آؤٹ نہیں ہوا۔ امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ایف اے ایف ایس سی امتحان 3 جون سے شروع ہوگا، چیئر مین بورڈ۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کا امتحان اختتام پذیر ہو گیا میٹرک کے امتحان میں 1لاکھ 36 ہزار 617 طلباء وطالبات نے حصہ لیا بورڈ کے زیر اہتمام پہلا امتحان تھا جس میں نہ ہی کوئی پیپر آؤٹ ہونے اور نقل سمیت کسی بھی قسم کی کسی بھی سٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس پر ابیٹ آباد بورڈ کے چیئر مین نے امتحانی عملے اور بورڈ کی ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم ورک کی وجہ سے امتحان بہترین انداز میں اختتام پذیر ہوا

دل کی بند شریانیں کھولنے والے سٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

امریکہ میں تیار کردہ ٹیکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 369 کردی گئی، ڈریپ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) وفاقی حکومت نے دل کی بند شریانیں کھولنے میں استعمال ہونے والے سٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے دل کی شریانیں کھولنے والے سٹنٹس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امریکا میں تیار کردہ زینکس ایکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 369 روپے، رینکس پرائم کی قیمت 86 ہزار 711 اور ریز ولیٹ اور کس کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 654 روپے مقرر کر دی گئی۔ ڈریپ کے مطابق ریزولیٹ انگریٹی کی قیمت 58 ہزار 851، پروموس پریمئیر کی 75 ہزار 846، پروموس ایلیمنٹ پلس کی قیمت 64 ہزار 844، اوسیر یوکی ایک لاکھ 23 ہزار 602 اور فائر ہاک کی قیمت 63 ہزار 205 روپے مقرر کی

travel

اداروں کیخلاف شر انگیز بیانات اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف مقدمات درج ہونا شروع ہو گئے۔

9 اور 10 مئی کو ہی ٹی آئی کارکنوں کے پر تشدد مظاہروں پر کاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ۔ سعودیہ میں مقیم سید ولی نامی شخص کیخلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر دیگر کی نشاندہی کیلئے مانیٹرنگ کا عمل جاری۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) سوشل میڈیا پر پولیس اور دیگر اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے اوور سیر پاکستانیوں کیخلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر لیا گیا 9 اور 10 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان کے پرتشدد مظاہروں،گھیراؤ، جلاؤ سرکاری املا ک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم بیرونی ملک سعودی عرب میں مقیم سید ولی ولد ساز منیر سکنہ واڑی دیر بالا نے سوشل میڈیا پر پولیس اور دیگر اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے، نفری

خیببر پختونخوا پی ٹی آئی احتجاج میں ملوثچار سوسر کاری ملازمین کو طلب کر لیا گیا۔

حکومت و اداروں کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کیخلاف نو اور دس مئی کے مظاہروں میں ملازمین کی شمولیت کے ثبوت مل گئے۔ وفاقی حکومت کے احکامات کی مذکورہ ملازمین کی شناخت کرلی گئی، ملازمین کیخلاف انضباطی رولز 2011 کے تحت کاروائی ہوگی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خیبر پختو نخوا میں 9 مئی کے احتجاج میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا با قاعدہ آغاز کرتے ہوئے ساڑھے چار سوملوث ملزمان کو اگلے ہفتے محکموں میں طلب کر لیا تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے 9 اور دس مئی کو ہونیوالے مظاہروں کے دوران سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے ثبوت ملے تھے جس پر وفاقی حکومت نے ایکشن لینے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف گذشتہ روز با قاعدہ کا روائی کا آغاز کرلی گیا ہے اس سلسلے میں سرکاری اداروں کے ملوث ملزمان کی اگلے

محکمہ تعلیم زنانہ ایبٹ آباد میں کلرکوں کا راج۔ بھاری نذرانوں کے عوض من پسند جگہوں پر تعیناتیوں کی لوٹ سیل لگا دی۔

ایک استانی کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے پہلے سے پوسٹ شدہ دو خواتین اساتذہ کو ان کی یونین کونسلز سے ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ تعلیم زنانہ کے دفتر میں کلرکوں کا راج۔ بھاری نذرانوں کے عوض من پسند جگہوں پر تعیناتیوں کی لوٹ سیل لگا دی۔ ایک استانی کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے پہلے سے پوسٹ شدہ دو خواتین اساتذہ کو ان کی یونین کونسلز سے ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نگران وزیرِ تعلیم کی باز پرس اور محکمے میں میرٹ پر کام کرنے کی ہدایت۔سفارش نہ ہونے اور رشوت نہ دینے والوں کا کئی پرسان حال نہیں۔ دفتر میں بد انتظامی اور سفارش عروج پر پہنچ گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی پالیسی ہے کہ اگر ایک استاد یا استانی کو اپنی رہائشی یونین کونسل میں پوسٹ ملتی ہے تو ان کو وہاں

قمر حیات خان کی کوششوں سے پورے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آن لائن طریقہ کار متعارف۔

موبائل ایپ تیار پشاور سمیت صوبہ بھر میں ایپ کا آغاز نئے طریقہ کار سے درخواست دہندہ کو وقت کی بچت ہوگی۔ رابطہ کے نام سے ایپ کے ذریعے لائسنس کی تجدید واجراء ممکن خواہشمند افراد براہ راست درخواست دے سکتے ہیں ٹریفک قوانین کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ باضابطہ طور پر رابطہ کر لیا گیا ہے: سی ٹی او قمر حیات۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلی بارٹر یفک آفیشل موبائل ایپ رابطہ کے ذریعے آن لائن ٹریفک لائسنس کی تجدید و اجراء کی سہولت کا آغاز کر دیا، اس سہولت سے اوور سیز پاکستانی بھی مستفید ہوسکیں گے، اب لائسنس بنانے کے خواہشمند افراد رابطہ ایپ کے ذریعے براہ راست درخواست دے سکیں گے اس ایپ کا دائرہ کار پشاور میت صوبہ بھر تک بڑھایا گیا ہے اس ضمن چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی

فالو کریں

error: Content is protected !!