خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

بڑے تاجروں اور کاروباری شخصیات کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف۔

مفرور نوسر بازوں نے بلیک میلنگ کے ذریعے متعدد نامی گرامی تاجروں کو لوٹ لیا دھندے میں خواتین کی شمولیت کی بازگشت ملزمان تاجروں سے لاکھوں روپے کا لین دین کر کے غائب ہو جاتے ہیں سامنا ہونے پر عورت کارڈ استعمال کر کے بلیک میل کرتے ہیں۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بڑے تاجروں اور کاروباری شخصیات کو لوٹنے والے مفرور نوسر باز گروہ کا انکشاف۔بلیک میلنگ کی وجہ سے نامی گرامی تاجروں کے لٹنے کی اطلاعات گروہ میں کاروباری شخصیات کو بلیک میل اور حراساں کرنے کے لئے خواتین کی شمولیت اور متحرک ہونے کے سنسنی خیز انکشافات ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں سے اس مسئلے میں غیر جانبدارارا نہ انکوائری اور فوری کاروائی کر کے تاجر برادری اور کاروباری شخصیات کو لٹنے سے بچانے کا پر زور مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں متاز تاجروں اور کاروباری شخصیات کولوٹنے

ایبٹ آبادمیں مفت آٹے کی تقسیم بد نظمی کا شکار۔رمضان المبارک میں لوگ رسوا ہونے لگے۔

رمضان المبارک میں ناقص کوالٹی کے آٹے کے 10 کلو کے 3 چھیلوں کیلئے غریب رسوا ہونے لگئے آئے کیلئے قطاروں میں لگے مرد و خواتین پولیس کے دھکے کھانے پر مجبور نگران وزیر اعلی کی ہدایات کی مفت سرکاری آنے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض تقسیم کو معظلم کرنے کیلئے نگرانی کی ہدایت۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حکومت نے رمضان المبارک میں ناقص کوالٹی کے آٹے کے 10 کلو کے 3 تھیلوں کیلئے غریب لوگوں کو رسوا کرد یا مفت آنا تقسیم ہونے کی اطلاعات پر پوائنٹس پر عوام کا جم غفیر امڈ آتا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی تقسیم بدنظمی کا شکار ہوتی ہے اور غریبوں اور مستحقین کو پولیس کی طرف سے دھکے ٹھوکریں دے کر خالی واپس بھیج دیا جاتا ہے شہریوں نے حکومت سے اس پر نوٹس لے کر مستحقین کولمبی قطاروں میں

جھنگی سیّداں میں مکان سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جھنگی سیّداں میں مکان سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے رہائشی محمد حسنین ولد غلام مصطفی نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ جھنگی سیّداں میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ دو ماہ قبل محمد حسنین کی بیوی ثوبیہ ناہیدناراض ہو کر بچوں سمیت میکے چلی گئی۔ہفتہ کے روزمحمد حسنین کی گولی لگی لاش گھر سے ملی اور لاش کے قریب سے تیس بور پستول بھی ملا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق محمد حسنین نے بیوی بچوں کی عدم آبادی پر خودکشی کی۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایبٹ آباد میں سحروافطارکے وقت سوئی گیس کی بندش: عوام سراپا احتجاج۔

محکمہ سوئی گیس نے ظلم کی انتہا کردی۔ ایبٹ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں سحری و افطاری کے وقت سوئی گیس غائب عوام محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے کیہاں شیخ البانڈی بانڈہ دلازاک، بلال ٹاؤن، کاغان کالونی،ملکپورہ نواں شہر سمیت مختلف علاقوں میں روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا محکمہ سوئی گیس کے دفتر کے گھیراؤ کی دھمکی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ سوئی گیس نے ظلم کی انتہا کر دی رمضان المبارک میں سحر و افطارکے دوران ایبٹ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں سحری و افطاری کے وقت سوئی گیس بند کر دی جانے لگی جس پر عوام محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی سوئی گیس کی بندش اور پر یشر کم ہونے کی وجہ سے شہری رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شدید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے لوگ رمضان کیلئے کھانا بھی نہیں پکا پار

ہزارہ بھر کے انسپکٹرز قائمقام ڈی ایس پی کے عہدوں پر تعینات۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس میں بڑے پیمانے پربتاؤ لے کر دیئے۔ محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے حوالے سے عملدرآمد کے بعد ایبٹ آباد ہریپور مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان کے انسپکٹرز کی ترقی ہزارہ بھر کے انسپکٹرز قائمقام ڈی ایس پی کے عہدوں پر تعینات، قبل ازیں آؤٹ آف ٹرن ترقی پانیوالوں کی تنزلی کی گئی تھی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے حوالے عملد آمد کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیاڈی آئی جی ہزارہ نے ایبٹ آباد ہریپور مانسہرہ اور بنگر ام وکوہستان کے انسپکٹروں کو قائمقام ڈی ایس پی کے عہدے تعینات کر دیا انسپکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبر پختو نخواہ کی ہدایات پر محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقی پانے والے پولیس افسران کی تنزلیاں کی گئی ہیں جس کے بعد تبادلوں کے دوسرے راؤنڈ

معتدل موسم کی وجہ سے ایبٹ آباد پیشہ ور بھکاریوں کا ہیڈکوارٹر بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شہر کے اندر بھیک مانگنے والوں کی یلغار مارکیٹوں میں مانگنے والی عورتوں بچیوں اور بچوں نے خریداری کرنے والوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بھیک کی آڑ میں چوری چکاری کی وارداتیں بھی شروع کر رکھی ہیں تاجروں نے مقامی پولیس انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں پر کڑی نظر رکھیں اور انھیں پابند کیا جائے مارکیٹوں میں داخل نہ ہوں تاجر برادری نے مقامی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کو مزید بڑھا کر ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے۔

جائیداد کے تنازعہ پر دو قیمتی جانیں ضائع: ایک شدید زخمی۔ حالت تشویشناک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور کی حدود میں ایبٹ آباد ہائٹس کے قریب جائیداد کے تنازعے پر دوگروپوں میں خونریز تصادم۔ فائرنگ کرکے میرپور کے رہائشی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے نعشوں کو پوسمارٹم کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں سے نعشیں پوسمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔میرپور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔جمعہ کے روز تھانہ میرپور کی حدود میں ایبٹ آباد ہائٹس کے قریب جائیداد کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان توں تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے عامر خان ولد افسر خان سکنہ میرپور موسیٰ زئی اور عمر خان ولد عرب گل سکنہ افغانستان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔فائرنگ

بچوں سے جنسی زیادتیوں میں پشاور پہلے ڈی آئی خان دوسرے نمبر پر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان میں بچوں پر تشدد ساحل نے اپنی سالانہ رپورٹ 2022 پیش کردی۔ساحل کے پی کے کے ریجنل کوارڈینیٹر جواد اقبال تنولی نے ساحل کی ظالم اعدا د2022 رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ ساحل ظالم اعداد کے مطابق2022 میں کل4253بچوں کے ساتھ تشدد کے و اقعات رپورٹ ہوئے جو کے پچھلے سال کی نسبت33 فیصد زیادہ ہیں۔یہ واقعات ملک کے86 ۱ خبارات کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئے۔اس سال بھی یہ واقعات چاروں صوبوں بشمول اسلام آباد،ا ٓزاد کشمیراورگلگت بلتستان سے رپورٹ ہوئے۔ ان اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سال2022 میں روزانہ اوسطا 12 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے۔ بچوں سے تشدد کی جرائم کی تفصیل بتاتے ہوئے جواد اقبال نے بتایا کہ اس سال بھی لڑکیوں کے ساتھ جنسی تشددکی شرح لڑکوں کی نسبت زیادہ رہی اس سال2325 لڑکیاں اور 1928لڑکوں کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 2023میں

رمضان میں گیس فراہمی کیلئے سوئی گیس کا ہم اقدامات کا اعلان۔

سوئی نادرن نے صارفین سے سحر و افطار کے وقت گیس کے ضیاع روکنے کی اپیل کردی ماہ مقدس میں گھریلو صارفین کیلئے بلا تعطل سوئی گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) رمضان میں بلا تعطل گیس فراہمی کیلئے سوئی ناردرن کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان، رمضان میں بلا تطل گیس فراہمی کیلئے سوئی ناردرن کیجانب سے اہم اقدامات کا اعلان۔ سوئی ناردرن گیس رمضان المبارک میں گھر یلو صارفین کیلئے بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی اس حوالے سے سحر و افطار کے اوقات میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے خصوصا رات 2: 30 سے صبح 6 اور شام 4 سے رات 9 بجے تک بلاتعطل اور پریشر کے ساتھ گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاہم ان اوقات کے علاوہ بھی گھریلو

ہزارہ کے پولیس افسران کی تقرریوں کا اعلامیہ جاری ہو گیا۔

ڈی ایس پیز کو قائمقام ایس پیز اور انسپکٹر ز کو قائمقام ڈی ایس پیز تعینات کر دیا گیا، آصف گوہر ہر پور میں تعینات حافظ جانس قائمقام ڈی ایس پی سپیشل برانچ مانسہرہ، سردار جہانگیر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بن گئے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آئی جی پولیس نے آؤٹ آف ٹرن پالیسی کے تحت ترقی پانیوالے افسران کی نئی سینیارٹی لسٹ کے مطابق ان کی تقرریوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔ڈی ایس پیز کو قائمقام ایس پیز اور انسپکٹرز کو قائمقام ڈی ایس پیز تعینات کر دیا گیا آصف گوہر کو قائمقام ایس پی شعبہ تفتیش ضلع ہریپور ایس پی شعبہ تفتیش مانسہرہ حافظ جانس کو بطور قا ئمقام ڈی ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی شعبہ تفتیش کوہستان سردار جہانگیر کو قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بھیج دیا گیا آئی جی پولیس نے محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقی پانیوالے افسران

ایبٹ آباد:نکاح کی تقریب میں جانیوالی تین خواتین جیپ الٹنے سے جاں بحق تین شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بکوٹ شریف سے بانڈی کھن کلاں رسم نکاح پر جانے والی فیملی جیپ حادثہ کا شکار تین خواتین جاں بحق چھ زخمی۔تفصیلات کے مطابق محلہ بانڈی پھٹیاں بکوٹ کے فرید عباسی کے بیٹے حسنین فرید کی سنت نکاح پر بانڈی کھن درویش آباد جانے والی جیپ نمبرD1538 I جسکو یسین ولد عبدالشکور ساکنہ سیری چلا رہا تھا کہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ سے محلہ باڑی لنک روڈ کے مقام پر موڑ تنگ ہونے کی وجہ سے کھائی میں گھر گی جیپ میں سوار بکوٹ سے تعلق محمد فرید عباسی کی بیٹی(آ)زوجہ قاسم عباسی اور محمد نزیر سکنہ ہل کس سیری کی زوجہ موقع پر دم توڑ گئی گاڑی میں سوار دیگر خواتین ثانیہ فرید۔سمیعہ اور حسنین شدید زخمی ہوگئے۔گاڑی ڈرائیور محمد یسین ولد عبدلشکور بھی زخمی ہو گیا۔ زخموں کو مقامی افراد نے نکالا اور ان کو ایبٹ آباد اور بکوٹ بنیادی مرکز صحت میں مذید

مفت آٹا فراہمی کے پہلے ہی روزایپ کا لنک ڈ اؤن ہو گیا۔کسی کو آٹانہ مل سکا۔

ہزاروں افراد گھنٹوں انتظار کے بعد بغیر آٹے کے گھروں کو مایوس لوٹ گئے، ڈیلرز کو بھی ایپ نے پریشان کر دیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خیبر پختو نخوا میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ خاندانوں کو آٹے کی فراہمی کیلئے بنائی گئی ایپ کا لنک پہلے ہی روز ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث ہزاروں افراد گھنٹوں انتظار کے بعد بغیر آٹے کے گھروں کولوٹ گئے پی ایم آریو نے رمضان ریلیف پیکیج کے حصول کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر خاندانوں کو مفت آٹا دینے کی غرض سے ایپ متعارف کرائی تھی اور ہر ڈیلر کو اس ایپ تک رسائی دی گئی تھی بی آئی ایس پی کے رجسٹر ڈ افرادکو ایپ میں انٹری کے بعد 30 کلومفت آٹا فراہم کیا جانا تھا تاہم پہلے ہی روز لنک ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث ہزاروں افراد قطاروں میں

فالو کریں

error: Content is protected !!