خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ایبٹ آباد‘مکان کے تنازعہ پر بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود کیہال میں گولی سے شدید زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کیہال میں مکان کے تنازعے پر اپنی بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم شبیر ولد ایوب سکنہ ڈورہ بانڈی حال کیہال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم شبیرنے 26 جنوری شام ساڑھے سات بجے کے قریب واقعہ اپر کیہال میں 32 سالہ خاتون آسیہ کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل ہسپتال ریفر کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بتیس سالہ خاتون آسیہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقتولہ رشتے میں ملزم کی بھابھی لگتی تھی۔ مقتولہ کے بھائی محمد یونس

امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں سردار ارسل پرویز نے پی ٹی آئی کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں سردار ارسل پرویز نے پی ٹی آئی کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔وی سی دکھن،یو سی ناڑہ سے پی ٹی آئی کے اہم وکٹ گر گئی سابقہ نائب ناظم پی ٹی آئی سردار غلام فرید نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔اور سردار ارسل پرویز امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔گزشتہ کئی دنوں سے امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں سردار ارسل پرویز کی طوفانی باؤلنگ اٹیک سے مخالف جماعت کی وکٹوں پہ وکٹیں اکھاڑنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنے گروپ اور پارٹی کی مضبوطی میں روز بروز اضافہ کر رہے ہیں سردار فرید سابق نائب ناظم نے کہا سردار ارسل پرویزکے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر تحریک انصاف کو چھوڑ کر انکے ساتھ شامل ہوا ہوں اور بلدیاتی انتخابات میں سردار ارسل

کیہال میں فائرنگ کرکے بتیس سالہ لڑکی کوشدید زخمی کردیاگیا۔ ملزم فرار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) کیہال میں فائرنگ کرکے بتیس سالہ لڑکی کوشدید زخمی کردیاگیا۔ ملزم فرار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بتیس سالہ آسیہ دختر محمد یونس جوکہ کیہال وارڈ نمبر تیرہ میں رہائش پذیر ہے۔ بدھ کی رات شبیر ولد محمد ایوب سکنہ ہدوبانڈی نے فائرنگ کرکے آسیہ کو شدید زخمی کردیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق آسیہ کو پیٹھ میں گولی ماری گئی جو کہ جسم کے آر پار ہو گئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور آسیہ کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزم شبیر کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تحصیل ایبٹ آباد، لوئرتناول، حویلیاں اور لورہ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار تقریباً فائنل کر لئے گئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی الیکشن: سٹی میئرکیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے۔سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر بڑے اپ سیٹ کی پوزیشن میں۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سٹی میئر ایبٹ آباد کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے پاس مضبوط امیدوار نہیں ہیں۔ سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر اپنی الیکشن مہم چلائے ہوئے ہیں۔ سردار شیربہادر آمدہ بلدیاتی الیکشن میں ایک بڑے اپ سیٹ کی پوزیشن میں ہیں۔ گلیات سرکل میں سردار شیربہادر کے پاس وسیع ووٹ بنک موجود ہے۔ جبکہ علاقہ رش میں وہ بیس فیصد ووٹ حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سٹی میئر کیلئے تین امیدواروں کو فائنل کیاہے۔ جن میں سابق ایم پی اے سردار محمد ادریس، پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ریجن کے صدر علی اصغرخان اور سابق ضلع نائب ناظم سردار وقار نبی

ایچ آر اے کی بھتہ خوری: منڈیاں میں نجی لیبارٹریوں میں مرد، خواتین کے ٹیسٹ کرنے میں مصروف۔ شہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) منڈیاں لیبارٹریز نجی کلینکس میں نان کوالیفائیڈ سٹاف خواتین کے لیے میل سٹاف ای سی جی ٹیسٹ کے لیے بلڈ اور انجکشن میل لگاتے ہیں محکمہ ہیلتھ کی نیند نہ پوری ہوسکی عوام کی عزتوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ایبٹ آباد بھر میں ایک سو سے زائد کلینکس نان رجسٹرڈ ہیں ایچ آر اے کی بھتہ وصولی کا انکشاف تمام نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں فی میل ٹیکنیشن اور سٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تمام تر کلینکس لیب کی رجسٹریشن چیک کی جائے عوام کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق نجی کلینکس لیبارٹریز ہسپتالوں میں خواتین کے لیے میل سٹاف تعینات ہے کالج روڈ منڈیاں شفیق پلازہ اعوان پلازہ کمپلکس کے قریبی نجی کلینکس لیبارٹریز عوام کی عزتوں سے کھیلنے لگے ای سی جی ایکو بھی مرد حضرات کرنے لگے۔خواتین کے لیے فی میل ٹیکنیشن کی تعیناتی ہر نجی کلینکس لیب میں لازم بنائی جائے

سابق تحصیل ناظم اسحاق ذکریا کی کوٹھیالہ میں زبردست انٹری نے مخالفین کو ”پھسوڑی“ ڈال دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ) امیدوار تحصیل چیئرمین لوئر تناول اسحاق ذکریا نے یونین کونسل کوٹھیالہ میں دبنگ انٹری کر کے مخالفین پر سکتہ طاری کر دیا کوٹھیالہ سے یوتھ اور معززین نے بھرپور حمایت اور ووٹ سپورٹ کا اعلان کردیا گزشتہ روز امیدوار لوہر تحصیل چیئرمین اسحاق ذکریا نے اپنی الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز یونین کونسل کوٹھیالہ سے کر دیا گولڑہ کوٹھیالہ میں پونا اور دیگر علاقوں کے نوجوانوں ساتھ کارنر میٹنگ کے بعد کوٹھیالہ کی ٹریڈ سے ملاقات تفصیلات کے مطابق تحصیل لوہر تناول چیئرمین کے امیدوار اسحاق ذکریا نے اپنی الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا یونین کونسل کوٹھیالہ میں دبنگ انٹری یوتھ اور معززین علاقہ کی طرف سے خیرمقدم اور مکمل ووٹ سپورٹ کا اعلان مخالفین میں صف ماتم بچھ گئی اس موقع پر معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ذکریا تناول کا فخر ہے اور اس نوجوان نے کم عمر میں ایبٹ

آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز کی قیادت میں تاجروں کی نوتعینات ڈپٹی کمشنر سے ملاقات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ وفد کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت سے ملاقات۔ شہر کی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ و طویل المیعاد حکمت عملی پر اتفاق۔ ملاقات میں صدر آل ٹریڈ فیڈریشن سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے آل ٹریڈ فیڈریشن کے تنظیمی و جمہوری ڈھانچہ کے متعلق جامع بریفینگ دی اور تاجروں کے چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد پورے ملک کا سب سے خوبصورت ترین اور سیاحتی مرکز ہے اسکی خوبصورتی میں ہم سب نے ملکر مزید اضافہ کرنا ہے اس کیلئے ہم سب نے ملکر مشکلات اور مسائل کو حل کرتے ہوئے نکھرا ایبٹ آباد مہم میں حصہ لینا ہے اور اس نکھرا ایبٹ آباد مہم کو کامیاب بنانا ہے اس شہر کی ترقی و خوبصورتی کیلئے ہم سب نے ملکر

چوری، ڈکیتی، اغواء اور زنا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم سیّدشیراز شاہ کو گرفتار کرلیاگیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) پولیس نے چوری، ڈکیتی، اغواء اور زنا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم سیّدشیراز شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم نے سال 2019 میں ضلع بٹگرام سے گاڑی بکنگ کرکے تھانہ بٹل کی حدود میں ڈرائیور سے پچاس ہزار چھین لئے تھے۔جس پر تھانہ بٹل میں مقدمہ درج کیا گیا۔اسی طرح سال 2020 میں ملزم کے خلاف تھانہ بٹل میں اغواء اور زناء کا مقدمہ درج ہوا۔ملزم پنجاب پولیس کو بھی ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھا۔ملزم نے پنجاب کے علاقے صادق آباد، ضلع رحیم یار خان کے ایک گھر سے 22 تولے سونا، ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی سمیت 40 لاکھ کے سامان کی ڈکیتی کی۔اور بعد از وقوعہ ملزم روپوش ہوگیا تھا۔ ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئیے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گء۔

گلیات میں شدید برفباری: سیاحوں کا داخلہ بند۔ڈونگا گلی تا کوزہ گلی روڈ لینڈسلائیڈنگ اوربرفباری کی وجہ سے بند۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گلیات میں برفباری کا آٹھواں سپل تاحال جاری۔تین فٹ سے زائد برف پڑ چکی، سلسلہ تاحال جاری ہے۔گلیات کی تمام شاہرات پر صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق شدید برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو آج سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے۔مقامی افراد کنڈلہ توحید آباد اور ڈونگا گلی کے درمیان سفر سے گریز کریں۔ آپریشن میں ہیوی مشینری استعمال کر رہے ہیں۔ڈسڑکٹ کنڑول روم پوری طرح فعال ہے۔جی ڈی اے، واپڈا، سی اینڈ ڈبلیو، پولیس اور ریسکیو نمائندے موجود ہیں۔24 گھنٹے کے اندر ایبٹ آباد مری روڑ کو ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیں گے۔سیاحوں اور مقامی آبادی کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔گلیات ڈونگا گلی تا کوزہ گلی لینڈ سلائیڈ اور بھاری برف باری کی وجہ سے سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ تمام اہلیان علاقہ اور سیاحوں سے

پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون جمیل اختراعوان کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جوائنٹ مینجمنٹ کونسل کے کوآرڈینیٹر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد پروفیسرجمیل اختر اعوان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری،کالج کے کلیریکل سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب میں پروفیسرز اور عملہ کے سرکردہ افراد کی شرکت،پرنسپل جمیل اختر اعوان اور پروفیسر ممتاز حیدر کی خوبصورت شاعری نے تقریب کا چار چاند لگائے۔اس حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے کلیریکل سٹاف کی جانب سے پرنسپل پروفیسر جمیل اختر اعوان،پروفیسر مشتاق خان اور سردار ولی الرحمن کے اعزاز میں خوبصورت الوداعی عشائیہ کی تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا۔جس میں ایکٹنگ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر مفتی عبدالوہاب،پروفیسر ممتاز حیدر،پروفیسر مشتاق خان جدون،پروفیسر منیر سواتی،اکاونٹنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سردار واجد،کلیم خان جدون اور منسٹریل سٹاف کے افراد بھی شریک تھے۔تقریب میں پرنسپل پروفسیر جمیل اختر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے ایم سی کو

سیشن اور لوئر کورٹ میں بھرتیوں کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والا نوسرباز سردار فیصل جیل پہنچ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سیشن اور لوئر کورٹ میں بھرتیوں کے نام پر وعوام سے لاکھوں روپے بٹورنے والا نوسرباز جیل روانہ۔ذرائع کے مطابق تقریبا آٹھ دن قبل جوڈیشل کمپلیکس اہلکاران بھرتی کے نام پر سردار فیصل ولد سردار اقبال ساکنہ محلہ کسی ملکپورہ نے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹورنے کے الزام میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے علت38 زیر دفعہ.471. 101.419.420.468 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا تھا۔ملزم سردار فیصل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ تھری عدنان اقبال کی عدالت میں اقبال جرم کے لیے پیش کیا۔جہاں پر ملزم نے صحت جرم کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تھانہ سٹی کی حدود گاؤں دھیری میں چوروں کا راج۔سات وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے۔مقامی لوگوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود گاؤں دھیری میں چوروں کا راج۔سات وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے۔مقامی لوگوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ اس ضمن میں تھانہ سٹی ایبٹ آباد کی حدود میں واقع شملہ پہاڑی کیساتھ ملحقہ گاؤں دھیری کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمارے گاؤں میں روزانہ کی بنیاد پر چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ اس وقت تک مختلف گھروں میں چوری کی سات وارداتیں ہو چکی ہیں۔ جن میں لوگوں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی وغیرہ چوری کر لی گئی ہے۔ چوری کی ایک واردات کے دوران گھر والے جاگ گئے۔ جس پرچور بھاگ کھڑے ہوئے تاہم ان سے ایک چور کا موبائل فون گر گیا۔ جو تھانہ سٹی کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ موبائل فون کی چھان بین کے دوران پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ جس نے علاقے کے ایک بااثر شخص

فالو کریں

error: Content is protected !!