خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

والدین کی غفلت: اصلی پستول سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی۔ بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹابھائی گولی لگنے سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)والدین کی غفلت ننھے بچے کی جان لے گئی۔حدود بانڈہ خیرعلی خان میں آٹھ سالہ بچے نے پسٹل سے کھلتے ہوئے چھ سالہ ننھے بھائی کی جان لے لی۔پولیس نے واقع کی اطلاعی رپورٹ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی۔اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بانڈہ خیرعلی خان میں والدین کی غفلت کے باعث آٹھ سالہ عزیر ولد قدیر پسٹل کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اس سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اُس کا چھ سالہ بھائی عمر قدیر ولد محمد قدیر گولی لگنے سے موقع پر ہی جابحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ایبٹ آباد پولیس کی کھلی کچہریوں میں خوشامدیوں اورچابلوسوں کا راج۔ عوام کو درپیش مسائل حل نہ ہوسکے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصروں کا راج عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تھانہ بگنوتر میں ہونے والی کھلی کچہری بھی فوٹو سیشن تک محدود۔جرائم پیشہ عناصروں کی سرپرستی کرنے والا اہلکار تاحال تبدیل نہ ہو سکا۔ذرائعکے مطابق ایبٹ آباد شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھانہ بگنوتر کی حدود جرائم پیشیہ عناصروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔منشیات فروش ہو یا موٹرسائیکل چور ٹمبر مافیا ہو یا معمولی چور تمام جرائم پیشہ عناصروں نے بگنوتر کی حدود میں رہائش اختیال کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق تمام جرائم پیشہ عناصر پولیس آفیسر کو بھاری نزرانے دے دیتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ انکے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی چند ہفتوں قبل تھانہ سٹی کے ایڈیشنل ایس ایچ او نے بگنوتر کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے بگنوتر پولیس کی کارکردگی

ایبٹ آباد میں امن وامان کی بدترین صورتحال: منشیات فروشوں، کارلفٹروں کا راج۔ پولیس کی کارکردگی سوشل میڈیا تک محدود۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں امن وامان کی بدترین صورتحال۔سٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ۔آئس تعلیمی اداروں تک پہنچ گئی۔کارلفٹنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔پولیس کی کارکردگی سوشل میڈیا تک محدود ہوکر رہ گئی۔ آئی جی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایبٹ آباد شہر میں سٹریٹ کرائم موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اصافہ ہو گیا۔جس کی تھانوں کے اندر ایف آئی آرتک درج نہیں کی جاتی۔گاڑیوں کی چوری معمول بن گیا ہے اور پولیس بہ بسی کی تصوہر بن چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر کارروائیوں کے دعوی کے جارہے ہیں۔پولیس زرائع کے مطابق زیادہ پرچہ بوگس ہیں کارکردگی دکھانے کیلئے بنائے جا رہے ہیں۔شہر میں آئس کے ساتھ نشہ آور گولیاں سرے عام فروخت ہو رہی ہیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔آئس کے خاتمہ کے تمام دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ شہر بھر

ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا کمپیوٹرسسٹم خراب۔ شہریوں کی مشکلات میں اضافہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ ٹی ایم اے نااہلی دفتر کے کمپیوٹر خراب ہونے کے باعث تاحال دوکانداروں کو کرایہ داری بل نہ دیے جا سکے تاجر سراپا احتجاج ہم دو اگلے مہینے ڈبل بل نہیں دے سکتے تاجر سراپا احتجاج ہمیں ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کیے جائیں تاکہ بیغیر اضافی بوجھ کرایا ادا کر سکیں،اس ضمن میں ٹی ایم اے کے ایک کرایا دار تاجر نے میڈیا کو بتایا کہ میں ٹی ایم اے کا کرایہ دار ہوں اس مہینے ٹی ایم اے کی جانب سے مجھے کرائے کا سرکاری بل موصول نہیں ہوا جس پر میں ٹی ایم اے کے دفتر گیا اور میں وہاں بل کا پوچھا تو مجھے کہا گیا ہمارا کمپیوٹر خراب ہے اس بار بل نہیں مل سکتا آپ کو اگلے ماہ ڈبل بل فراہم کر دیا جائے گا تاجر کا مذید کہنا تھا کہ ہم کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے

کینٹ الیکشن: قسمت کی دیوی پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی پر مہربان۔ وائس چیئرمین کس جماعت کا ہوگا؟ سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈ الیکشن مخصوص نشستوں پر الیکشن مقابلہ 4/4 سے برابر ہونے کے باعث فیصلہ قرعہ اندازی پر قسمت کی دیوی پی پی پی اور پی ٹی آئی پر مہربان ایک ایک مخصوص نشست حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ وائس چیئرمین کی دوڑ نیا رخ اختیار کر گئی گزشتہ روز کینٹ بورڈ الیکشن کے بعد مخصوص نشست کے لیے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ہوا جس میں پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن کے امیدوارں نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ناصر خان نے پی پی پی کے مخصوص نشست کے امیدوار کے حق میں غلطی سے ووٹ دیا۔ اسی طرح پی پی پی کے امیدوار فواد خان ووٹ بھی مسترد کر دیا گیا۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلہ 4/4 ووٹ سے برابر

وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد میں مفت علاج کی سہولت ختم۔ تیس اسی روپے والا کینولا265میں بکنے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وویمن چلڈرن ہسپتال میں مفت علاج کی سہولیات ختم کردی گئی۔تحریک انصاف کا مفت علاج کا اعلان ہوائی فائر ثابت ہوگیا۔غریب مریضوں کی طرف سے جھولی اٹھا اٹھا کر تحریک انصاف کی حکومت کو بدعائیں دی گئی۔اس ضمن میں زرائع کے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت انصاف کارڈ پر مفت علاج کرنے کا نعرہ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔اور نہ ہی شناختی کارڈ پر دس لاکھ روپے والا مفت علاج کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے جو کینولا 80 روپے میں ملاتا تھا اب وہ کینولا 265 روپے میں فروخت ہوریا ہے اس طرح دیگر جو میڈیسن تھی جنکی قیمت 30، 40 روپے تھی وہ اب 200 فیصد اضافہ ہونے کے بعد مہنگی ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی جب بھی کہیں کسی جلسے یا کسی بھی خطاب کرتے ہیں تو وہ سب سے پہلے یہ نعرہ لگاتے

ہری پور سے تعلق رکھنے والے خطاط سید ضمیر الحسن نے لاہور میں ہونے والی خطاطی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)ہری پور سے تعلق رکھنے والے خطاط سید ضمیر الحسن نے لاہور میں ہونے والی خطاطی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے الحمرا آرٹ گیلری میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں خطاطی کی نمائش دیکھی اور مقابلہ خطاطی میں حصہ لینے والے خطاط کی کیلی گرافی کے فن پارے دیکھے۔ عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں مقابلہ خطاطی میں ملک بھر سے 400 خطاط نے شرکت کی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے الحمرا آرٹ گیلری میں اسم محمد ؐ کی خطاطی کے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔الحمرا آرٹ گیلری میں لفظی خطاطی اور مصورانہ خطاطی کے 450 فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے لفظی اور مصورانہ خطاطی کے فن پاروں کو سراہا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مقابلہ خطاطی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خطاط کو میڈل دیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار

جناح آباد کے لوگوں نے کینٹ بورڈ کے ٹیکس مستردکردیئے۔ احتجاج اور قانونی کارروائی کا اعلان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جناح آبادکے لوگوں نے کینٹ بورڈ کے غیر قانونی ٹیکسوں کو یکسر مسترد کر دیا۔جناح آباد ویلفیئرسوسائٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس پیٹرن ان چیف بریگیڈر (ر) ارشاد کی زیر سرپرستی جناح آباد پارک میں منعقدہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کینٹ بورڈ کی طرف سے لگائے گئے ناراوا ظالمانہ ٹیکسوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کینٹ بورڈ کو متنبہ کیا گیا کہ غیرقانونی ٹیکسوں کو فل فورواپس لیا جائے۔بصورت دیگر جناح آباد کے لوگ بھرپور احتجاج کریں گے۔ احتجاجی تحریک چلانے کے لئے اہم اجلاس 7 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں تمام علاقہ مکین جناح آبادین و حبیب اللہ کالونی کینٹ بورڈ کے دفتر کے باہراحتجاج کرے گی اور جلد اسکے لئے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ جناح آباد ویلفیئرسوسائٹی کسی بھی صورت اس ناراوا ظالمانہ ٹیکسوں کو نافذکرنے کی اجازت نہیں دے گی اور انشاء اللہتما م قانونی و آئینی حقوق

اور لوڈ ٹرکوں نے چھ ماہ قبل بلیک ٹاپ ہونے والے کھنڈہ کھوہ روڈ کا ستیاناس کردیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)کھنڈہ کھوہ روڈ پر اور لوڈ ٹرکوں نے چھ ماہ قبل بلیک ٹاپ ہونے والے کھنڈہ کھوہ روڈ کا ستیاناس کردیا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا مائنگ ایریا زمین کھوکھلی ہونے کی وجہ سے روڈ خراب ہوا قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ غفلت کس کی جب تک روڈ پر سریابچھا کر روڈ کو پکا نہیں کیا جاتا روڈ اسی طرح بیٹھتا رہے گا ناقص حکمت عملی کی وجہ سے سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کون کرے گا 2013 کا جنرل الیکشن اور بعدازاں بلدیاتی الیکشن بھی اسی روڈ کے نام پڑا لڑا گیا 2018 کے الیکشن میں کامیابی بھی اسی روڈ کے بہترین ثمرات ہیں لیکن روڈ کی ابھی افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی نہیں ہوا اور روڈ کا ستیاناس ہوگیا ہر گزرتے دن کے ساتھ کھنڈہ کھوہ روڈ خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ھے روڈ کی سائیڈوں پر شولڈر اور پشتے

پٹرول اور آٹاقوت خریدسے باہر: سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کے اوسان خطا ہوگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کے اوسان خطا ہوگئے۔روٹی کھائیں یا بل دیں وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کی طرح رواں سال میں سوئی گیس کے ماہانہ بل گھریلو صارفین کو آمدنی سے بڑھ کر ملنے سے شیدید اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے وفاقی حکومت نے سلیب سسٹم کے تحت ہزاروں کی مد میں غریب عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے،موسم سرما میں 2 سے چار ہزار کے بل 20 اور 30 ہزار تک وصول کرنے کا طریقہ ایجاد کر کے غریب عوام سے دوقت کی روٹی چھپنے کی کوشش ہے۔ اس حوالے گھریلو صارفین نے میڈیا کو بتایا کہ سوئی گیس کے ماہانہ بلز بعض صارفین 20 اور تیس ہزار تک ملے ہیں گزشتہ برس بھی اسی طریقہ کار کے تحت عوام کی جیب سے اربوں وصول کئے گئے تھے جن کی

الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری ہارون تنولی کے والد کو گاؤں بچھاہ کلاں میں سپرد خاک کردیاگیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ) سینئر صحافی الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری ہارون تنولی کے والد کو سینکڑوں اشک بار آنکھوں کے سامنے آبائی گاؤں بچھا ہ کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا،سابق امیدوار صو بائی اسمبلی صدیق،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید طاہر شاہ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار شفیق،عاطف قیوم جنرل سیکرٹری اے یو جے، احسن حمید ترجمان جی ڈی اے،سابق ناظمین صحافیوں وکلاء سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کی شرکت۔مرحوم کے بلند درجات آخری منزل کی آسانی کے لئے دعا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

کون بنے گا وائس چیئرمین ایبٹ آباد کینٹ؟ فواد علی جدون سب سے کامیاب ممبر نکلے۔نبیل اشرف تنولی کیساتھ گیم ہوگئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایک زرداری سب پے بھاری: پیپلزپارٹی کے ممبر کینٹ بورڈ فواد علی جدون نے مخصوص نشست بھی حاصل کرلی۔پی ٹی آئی کے دانیال خان جدون وائس چیئرمین کینٹ بورڈ کنفرم ہوگئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ وارڈ نمبر پانچ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فواد علی جدون کے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ فواد علی جدون نے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مشروط اتحاد کے بعد ایک مخصوص نشست، وارڈ نمبر پانچ کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے کے فنڈز اور پندرہ کلاس فور کی ملازمتوں کی یقین دہانی کے بعد وائس چیئرمین کینٹ کے الیکشن کیلئے ووٹ دینے کا وعدہ کیاہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک طیب اعوان اور سابق ممبر کینٹ بورڈ ارشد اعوان کی نامزدگیاں کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین کینٹ اور مخصوص نشستوں پر انتخابات منگل

فالو کریں

error: Content is protected !!