ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا کمپیوٹرسسٹم خراب۔ شہریوں کی مشکلات میں اضافہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ ٹی ایم اے نااہلی دفتر کے کمپیوٹر خراب ہونے کے باعث تاحال دوکانداروں کو کرایہ داری بل نہ دیے جا سکے تاجر سراپا احتجاج ہم دو اگلے مہینے ڈبل بل نہیں دے سکتے تاجر سراپا احتجاج ہمیں ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کیے جائیں تاکہ بیغیر اضافی بوجھ کرایا ادا کر سکیں،اس ضمن میں ٹی ایم اے کے ایک کرایا دار تاجر نے میڈیا کو بتایا کہ میں ٹی ایم اے کا کرایہ دار ہوں اس مہینے ٹی ایم اے کی جانب سے مجھے کرائے کا سرکاری بل موصول نہیں ہوا جس پر میں ٹی ایم اے کے دفتر گیا اور میں وہاں بل کا پوچھا تو مجھے کہا گیا ہمارا کمپیوٹر خراب ہے اس بار بل نہیں مل سکتا آپ کو اگلے ماہ ڈبل بل فراہم کر دیا جائے گا تاجر کا مذید کہنا تھا کہ ہم کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی ہم مشکل ہر ماہ مختلف اخراجات کی مد میں اپنا بجٹ بنا لیتے ہیں جس سے ہمیں کاروبار کرنے میں آسانی ہوتی ہے مگر دوسری جانب محکمہ ٹی ایم اے اپنی غفلت کے باعث بل کی مد میں اضافی بوجھ ہم پر ڈال رہی ہے اگر ایم اے کا کمپیوٹر خراب ہے تو اسے ٹھیک کروایا جائے ہم اگلے ماہ ڈبل نہیں دے سکتے اگر ہماری جانب سے بل لیٹ ادا کیا جائے تو ہم پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ہمارا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ خدارا وہ محکمہ ٹی ایم اے کے خراب کمپیوٹروں کو ٹھیک کروائیں تاکہ لیے ہر ماہ ٹائم پر کرایہ داری بل مہیا کیے جا سکیں دوسری جانب پی آئی اے حکام کے مطابق ہمارے کمپیوٹر بالکل ٹھیک ہیں بلکہ حصول کے لیے آنے والے تاجروں کو ہمارے عملے میں غلط گائیڈ کیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!