خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ایس ایچ او لورہ کیڈٹ نواز نے خاتون کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او لورہ کیڈٹ نواز نے خاتون کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ عبدالرشید ولد کرم داد سکنہ کیاری لورہ نے زوجہ سائیں محمد کو پستول سے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا تھا۔ایس ایچ او تھانہ لورہ کیڈٹ نواز نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ڈی پی اوسجاد خان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی بروقت گرفتاری پر لورہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ایکسائز اور پولیس کی کارروائی میں ایبٹ آباد کے تین نامی گرامی منشیات فروش آئس اور چرس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او سجاد خان کی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی سردار نازک کی کاروائی، منشیات فروش ذاکر ولد رفیق سکنہ ٹانچی چوک گرفتار ملزم کے قبضے سے 1830 گرام چرس برآمد امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری۔ ایس ایچ او شیروان سعید خان نے منشیات فروش دریمان ولد سلیمان سکنہ گل بانڈی کو 01 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ ایکسائزانٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان کی کارروائی: میرپورخورد کا رہائشی محمد نواز خان ولد محمد سرفراز خان 485گرام آئس سمیت گرفتار۔ تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ٹھنڈیانی کے قیمتی جنگلات میں آئے روز آتشزدگی کی روک تھام یقینی بنائی جائے: تحریر نثار خان جدون۔

ٹھنڈیانی کے جنگل میں جہاں یہ تحریر رقم ہو رہی ہے، رمضان المبارک سے چند دن پہلے آتشزدگی نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ سیکڑوں نوخیز پودے جل گئے ہیں، جڑی بوٹیاں جل گئی ہیں، جنگلی حیات اپنے مسکن چھوڑ کر باہر نکل آئے ہیں اور ایک مقامی زمیندار کا مویشیوں کا باڑا المعروف بہ ”ٹَکِّی دا ڈھارا“ بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ محکمہ جنگلات کے متحرک نوجوان فارسٹ گارڈ محمد حذیفہ خان اور عمیر ہاشمی اپنے بلاک انچارج گل خطاب خان کی معیت میں سبزہ و گل کے ہجوم کو چیرتے ہوئے آگ بجھا رہے ہیں۔ میں  انہیں آگ کی سخت تپش اور گرمی میں آپریشن میں مصروف دیکھ کر بے اختیار یہ دعا مانگنے لگتا ہوں  کہ اے پروردگار! ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ دھوپ کی تابش، آگ کی گرمی وَقَنَا رَبَّنَا عَذَابَ النَار ضلع ایبٹ آباد کے گلیز فارسٹ ڈویثرن کے جنگلات کی

محبت کی شادی کا عبرتناک انجام: شوہر کی ٹھکائی۔ لڑکی نے زبردستی طلاق لے لی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محبت کی شادی کا عبرتناک انجام: شوہر کی ٹھکائی۔ لڑکی نے زبردستی طلاق لے لی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ یونین کونسل سلہڈ کے ایک گاؤں کے رہائشی شخص نے چند سال قبل اپنے قریبی گاؤں کی لڑکی سے کورٹ میرج کی تھی۔ شادی کے بعدیہ شخص بیوی پہ تشدد کے علاوہ اس کی بہنوں سے ناجائز تعلقات کے دعوے کرتا تھا۔جس کی وجہ سے اس کی سالیوں کو سسرال میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ چند روز قبل روٹھی بیوی نے جھانسے سے گھر بلا کر اپنی بہنوں اور بہنوئیوں کے سامنے بہنوں سے تعلقات کے ثبوت مانگے جس پہ شوہر پاؤں میں گر کر غلطیوں کی معافی مانگے لگا۔ تاہم موقع پہ موجود عورتوں اور افراد نے سخت دھلائی شروع کردی۔ جس سے اس کے تمام کپڑے پھٹ گئے اور تشدد سے جسم کے مختلف حصوں سے خون بھی

میرپور پولیس چوری کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام۔ جنرل سٹورمیں چوری۔ میرامظفر سے موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) میرپور پولیس چوری کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام۔ جنرل سٹورمیں چوری۔ میرامظفر سے موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ میرپور کی حدود میں مؤثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں بہت زیادہ تیزی آ گئی ہے۔ میرا میرپور میں نصیر جنرل سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور تقریباً ایک لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں چوروں نے میرا مظفر کے رہائشی شامیر مختیار کا اپلائیڈ فار موٹرسائیکل چوری کرلیا۔

ساٹھ سالہ محمد جاوید کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیاگیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ساٹھ سالہ شخص کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ گاؤں پھرالا کے رہائشی ساٹھ سالہ محمد جاوید ولد عبدالحق کی لاش صدر پولیس کو بانڈی میاں پیر داد سے ملی۔صدر پولیس کے مطابق مقتول کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔صدر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ٹراما سینٹر بھیج دی۔ٹراما سینٹر میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی پی او سجاد خان دفترکی بجائے عوام کی خدمت میں مصروف۔ تھانہ میرپور پرچھاپہ۔ ریکارڈ کی چھان بین۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈی پی او سجاد خان دفترکی بجائے عوام کی خدمت میں مصروف۔ تھانہ میرپور پرچھاپہ۔ ریکارڈ کی چھان بین۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں کافی عرصہ بعد سجاد خان کی صورت میں ایک اچھے پولیس آفیسر کی ایبٹ آباد میں تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ جو صرف دفتر تک محدود ہونے کی بجائے زیادہ تروقت چیک اینڈ بیلنس اور عوام کی خدمت میں کوشاں رہتے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجادخان کا رات گئے تھانہ کینٹ، سٹی اور میرپور کا سرپرائز وزٹ سرپرائز وزٹ کے دوران تھانہ کا مکمل ریکارڈ کا معائنہ کیا، حوالات میں موجود بند افراد کے حوالے سے تفصیلات لی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی، ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کا ڈیوٹی روسٹر دیکھا جبکہ مالخانہ اور کوت کی چیکنگ کے دوران سرکاری اسلحہ، ایمونیشن اور مال مقدمات کی جانچ پڑتال کی، اسی طرح میس

وائس چیئرمین کینٹ فواد علی جدون کی کوششوں سے پھولوں کی نمائش تیرہ مئی سے لیڈی گارڈن میں منعقد کی جائیگی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) وائس چیئرمین کینٹ بورڈ ایبٹ آباد فواد علی جدون نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ پھولوں کی نمائش 13مئی سے شروع ہو گی۔کنٹونمنٹ بورڈ شہر کو خوبصورت بنانے اور عوام کو تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں لیڈی گارڈن ایبٹ آباد میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جب کہ اس موقع پر ممبران کینٹ بورڈ قاضی احتشام الحق،ناصر سلیمان عباسی،ملک طیب اعوان بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین کینٹ بورڈ فواد علی جدون کا کہنا تھا کنٹونمنٹ بورڈ مکینوں کو سہولیات کی فراہمی کے علاوہ شہر کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔عوام کے منتخب بورڈ کے ممبران باہمی مشاورت سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے خلوص نیت سے جدوجہد کر رہے

معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزمان گرفتار۔

بٹگرام(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی بروقت کاروائی۔بے رحم سفاک اور درندہ صفت ملزمان کو (3) گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق (س) نے ہمراہ والد تھانہ سٹی بٹگرام میں رپورٹ کی کہ مسمیان (1) شاکر اللہ (2) نیازاللہ نے میرے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ رپورٹ پر تھانہ سٹی بٹگرام میں ملزمان بالا کے خلاف مقدمہ علت نمبر 85 جرم 377/34ppc درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساجد نواز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام سید امتیاز علی شاہ اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ متعلقہ ٹیم نے علاقے میں انٹیلی جنس انفارمیشن نیٹ ورک فعال بناکر انتھک جدوجہد کے بعد ملزمان 1 شاکر

عمران خان جلسہ کی سیکورٹی کیلئے گیارہ سوپولیس اہلکار تعینات۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کالج گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی نگرانی میں ضلع پولیس کے 1100کے قریب پولیس افسران اور جوانوں سمیت لیڈیز پولیس کے دستے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد عارف جاوید کی سربراہی میں جلسے کے حوالے سے اجلاس کے دوران افسران کو ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دی گئی، ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ٹریفک اور پارکنگ کے حوالے سے افسران کو بریف کیا، ایس پی ایلیٹ فورس رضوان حبیب، جملہ سرکل افسران، سیکٹر انچارجز اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ 08 مئی کو کالج گراونڈ میں منعقدہ جلسے میں سکیورٹی کے حوالے سے مجموعی طور پر 1100 کے قریب پولیس افسران و جوان جن میں 762ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ کمانڈوزاور دیگر

کالاپانی کی قریب سیاحوں کی گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ دو افراد موقع پر جاں بحق۔ تین شدید زخمی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)کالاپانی کی قریب سیاحوں کی گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ دو افراد موقع پر جاں بحق۔ تین شدید زخمی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ لاہور مغل پورہ کے رہائشی سجاد اپنی اہلیہ ثانیہ، سالی حنا، سمیرا،شاہزیب کے ہمراہ عیدالفطر کے موقع پرسیروتفریح کیلئے ایبٹ آباد آئے۔ جمعرات کے روز یہ لوگ ٹھنڈیانی جا رہے تھے کہ کالاپانی کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارشاہزیب اور سمیرا موقع پر جاں بحق جبکہ سجاد، ثانیہ اور حنا شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ بعدازاں ریسکیو کی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیاگیا۔ حادثہ اتناشدید تھاکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔گلیات اور تھنڈیانی آنے والے

ایبٹ آباد‘سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار: ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں کا مدد سے انکار۔

بکوٹ(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد اور گلیات کی ریسکیو 1122 صرف فوٹو سیشن اور انتظامیہ کے لئے مخصوص نتھیا گلی بکوٹ روڈ پر گاڑی کو حادثہ مدد کے لئے کال پر جواب کہ یہ علاقہ ہمارا نہیں آپ نتھیا گلی آئیں آپکی مدد کریں گے عوام علاقہ میں شدید اشتعال اگر ریسکیو سروس ھمارے لئے نہیں تو اعلی احکام کیلیے سرکل بکوٹ سے جانے والا پانی بھی روکا جاسکتا ہے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور قبلہ درست کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی سیاح فیملی عید الفطر کے دوسرے دن بروز بدھ شام کو نتھیاگلی گلی سے آزاد کشمیر کے لئے براستہ بکوٹ روڈ اپنی کار پر جارہئے تھے کہ گڑنگ نالہ نزد گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی واٹر پیمپنگ سٹیشن بریک فیل ہونے سے گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں عبدالعلیم اسکی زوجہ 2 سال کی بیٹی اور محمد علی اور اسکی اہلیہ سوار تھیں جنکو مقامی

فالو کریں

error: Content is protected !!