خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

داسومیں چائنیز پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کوسزائے موت اور جرمانوں کا حکم۔ ڈی آئی جی ہزارہ کی پریس کانفرنس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ذیشان اصغر کی ایس ایس پی سی ٹی ڈی نظیر خان کے ہمراہ داسو میں چائینیز پر خود کش حملہ کے حوالے سے پریس کانفرنس۔ ڈی آئی جی ہزارہ ذیشان اصغر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال داسو میں خود کش حملہ چائنیز اور پاکستانی شہید ہوئے جس میں پولیس نے سی ٹی ڈی اور دیگر احساس ادروں کے ہمراہ ان تھک محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر فرازنک کے زریعے اس حملہ میں ملوث خود کش حملہ آور کے خاندان تک پہنچے اور اس میں ملوث تمام دیگر ملزمان کو گرفتار کیا اور بہترین تفتیش کے بعد عدالت نے ملوث ملزمان محمد حسین عرف سید محمد عرف زوان ماما ولد عبدالرحیم قوم کاکا خیل سکنہ سین پوڑہ مٹہ سوات کو13بارسزائے موت15/لاکھ روپے جرمانہ،10سال قید بامشقت (32بار)،2سال قید بامشقت بمعہ 10 لاکھ روپے

ہزارہ ڈویژن کے خیبر پختونخواہ ایجوکیشن مانیٹرینگ اتھارٹی کے متاثرین کا ریگولر سروس سٹرکچر نہ ملنے کے خلاف ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ ڈویژن کے خیبر پختونخواہ ایجوکیشن مانیٹرینگ اتھارٹی کے متاثرین کا ریگولر سروس سٹرکچر نہ ملنے کے خلاف ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ EMA ایبٹ آباد کے خرم لطیف,قمر علی شاہ ہری پور, روحیل عظمت خان مانسہرہ,امین کوہستان, علیم کولئی کوہستان, مزمل تور غر, وقاص اقبال نے ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر ہزارہ ڈویژن کے سینکڑوں خواتین وحضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت نے 2019 میں ریگولر کیا تا حال بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا اپگریڈیشن,اضافی ڈیوٹی کرنے کا معاوضہ اور سروس سٹرکچر شامل ہیں بیرون اضلاع فلڈ کے دوران ڈیوٹی سر انجام دیں قریبی رشتہ داروں سے ادھار لے کر ایجوکیشن مانیٹرینگ اتھارٹی کی احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ہیں وزیر اعلی کی ہدایت پر بازاروں کی چیکنگ, استاتذہ کی مانیٹرینگ کرتے رہے ہیں ڈیوٹی ٹائم کے علاوہ بھی کام کرتے رہے ہیں

تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بھی گزشتہ7سال سے پوزیشنیں حاصل کرنے والا تعلیمی ادارہ بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان ایبٹ آباد بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بھی گزشتہ7سال سے پوزیشنیں حاصل کرنے والا تعلیمی ادارہ بن گیا۔سیشن 2022میں ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے مطابق تعمیر وطن نے مجموعی طورپر ایبٹ آباد بورڈ ٹاپ کرنے ساتھ ساتھ دوسری اورتیسری پوزیشن بھی اپنے نام کی۔تعمیر وطن نے میڈیکل گروپ میں پہلی‘دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔انجینئرنگ گروپ میں پہلی اوردوسری جبکہ کمپیوٹر سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔سیشن 2021میں تعمیر وطن نے مجموعی طورپر دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔میڈیکل گروپ میں دوسری جبکہ ادارہ کے تین طلبہ نے میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔انجینئرنگ گروپ میں دوسری اورتیسری جبکہ کمپیوٹرسائنس گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔سیشن 2020میں تعمیر وطن نے انجینئرنگ گروپ میں پہلی اوردوسری‘انجینئرنگ گروپ میں 2طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس سیشن میں کمپیوٹرسائنس گروپ میں

ڈیڑھ ماہ قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والافرسٹ ایئر کا طالبعلم نعمان خان بھی جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ حویلیاں کی حدود کھوکھر میرا حادثہ میں زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان نعمان خان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔جبکہ نعمان کی والدہ،دادی عمرہ ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ قبل کھوکھر میرا کے مقام پر تین دوست ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے نتیجہ میں یاسین موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ یحی،نعمان،محسن زخمی ہوگئے تھے۔نعمان کو سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ جس کی وجہ سے وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں رہتے ہوئے اور آخر کار گزشتہ روز علی الصبح خالق حقیقی سے جاملا۔ نعمان خان حویلیاں میں ایک نجی کالج میں فسٹ ایئر کا طالبعلم تھا سلطان پور میں گزشتہ روز نعمان خان نماز جنازہ سلطان پور حویلیاں میں ادا کی گئی جس میں اس کے سکول کے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی اور اشک بار آنکھوں

کیا آپ اپنی زمین کے مالک ہیں بھی یا نہیں۔ محکمہ مال کے کمپیوٹرائزڈ نظام نے پیداگیری کی نئی راہیں کھول دیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کیا آپ اپنی زمین کے مالک ہیں بھی یا نہیں۔ محکمہ مال کے کمپیوٹرائزڈ نظام نے پیداگیری کی نئی راہیں کھول دیں۔ خانہ کاشت کے کاغذات کیلئے بھی مٹھی گرم کرنا فرض قرار دے دیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران خاموش تماشائی بن گئے۔ اس حوالے سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد شاہزمان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل محکمہ مال کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا۔ پہلے دور میں زمین کا فرض جس مقصد کیلئے لیا جاتا تھا وہ مقصد فرض پر لکھا جاتا تھا۔ لیکن اب جب لوگ فیس جمع کرانے کے بعد جب کمپیوٹر برانچ سے فرض لیتے ہیں تو کمپیوٹر برانچ والے فرض پر لکھ دیتے ہیں کہ ”پٹواری سے تسلی کروا لیں کہ آپ زمین کے مالک ہیں بھی یا کہ نہیں“۔ اسکے بعد تصدیق کیلئے پٹواری اور گردآور کے پاس جائیں اسے پیسے دیں۔ اور

تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز 8سال سے میٹرک اورایف ایس سی نتائج میں مسلسل پوزیشنیں حاصل کرنے والا پہلا تعلیمی ادارہ بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان 8سال سے میٹرک اورایف اے/ایف ایس سی نتائج میں ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں مسلسل پوزیشنیں حاصل کرنے والا پہلا تعلیمی ادارہ بن گیا۔2015سے 2022تک ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق سال 2022میں میٹرک اورایف اے/ایف ایس سی میں تعمیر وطن کے 2303طلبہ اے ون اوراے گریڈ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔سال 2021میں 2271طلبہ نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔2020کووڈ کا سال رہا۔2019میں 1115طلبہ اے ون اوراے گریڈ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔2018میں 821طلبہ اے ون اوراے گریڈ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔2017میں 413طلبہ اے ون اوراے گریڈحاصل کرکے کامیاب ہوئے۔2016میں 290طلبہ اے ون اوراے گریڈ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ سال2015میں 182طلبہ نے اے ون اوراے گریڈ حاصل کیا۔واضح رہے کہ 2015سے2022تک تعمیر وطن کی کارکردگی میں بتدریح اضافہ ہوا ہے۔تعلیمی حلقوں نے تعمیر وطن کی بتدریج بہترین کارکردگی تاریخی قرار دی

ڈی آر سی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کی جاءِیں گی: ڈی پی اوعمر طفیل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کا ڈی آر سی ایبٹ آباد کا دورہ، ممبران سے ملاقات۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے ڈی آر سی ایبٹ آباد کا دورہ کیا اس موقع پر اے ایس پی کینٹ کی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آر سی ایبٹ آباد آمد پر ایبٹ آباد ڈی آر سی کے ساتھ ساتھ، حویلیاں، گلیات اور شیروان ڈی آر سیز کے عہدیداران و ممبران نے ڈی پی او ایبٹ آباد کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔ چیئرمین مرکزی ڈی آر سی ایبٹ آباد ایاز سلیم رانا نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو ضلع کی تمام ڈی آر سیز کی کارکردگی اور کامیابیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے اس موقع پر عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کے عہدیداران و ممبران

ماڈرن ایج پبلک سکول ایبٹ آباد میں چودھویں نیشنل کنونشن “سٹوڈنٹس کوالٹی سرکل” کا انعقاد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)چودھو اں نیشنل کنونشن “سٹوڈنٹس کوالٹی سرکل” کا انعقاد ماڈرن ایج پبلک سکول ایبٹ آباد میں کیا گیا۔ کنونشن میں کلاس 6 سے کلاس 12 تک کے طلباء پر مشتمل 17 ٹیموں نے حصہ لیا۔ہر ٹیم کو اپنا کیس سٹڈیز پیش کرنے کے لیے 15 منٹ کا وقت دیا گیا جو انہوں نے اپنا مقررہ وقت میں پیش کیا۔ہر ٹیم نے ایک ایسے مسئلے کا انتخاب کیا جس کا انہیں سکول میں سامنا تھا۔انہوں نے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سائنسی اپروچ کا استعمال کیا اور انہیں حل کیا۔طلباء نے غیر معمولی مسائل حل کرنے، ڈیٹا ہینڈلنگ اور پریزنٹیشن کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پریزنٹیشن کے بعد طلباء نے کنونشن میں موجود حاضرین کے سوالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے بڑی وضاحت کے ساتھ جوابات دیئے۔ججزز کے فرائض عمر گل، پروفیسر ڈاکٹر جمیل انور، محمد ندیم، وقاص احمد ملک اور عبد الحمید نے دیئے۔6 ٹیموں کو ان کی

تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجزکے طلباء و طالبات کے ایف اے/ایف ایس سی میں شاندار نتائج، ”ایٹا“ٹیسٹ کے نتائج میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان ”ایٹا“ٹیسٹ کے نتائج میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔تعمیروطن2022کے نتائج میں خیبرپختونخوا میں ٹاپ 10میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔2022کے ”ایٹا“ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن کے طلباء وطالبات نے خیبرپختونخوا میں چوتھی اورپانچویں پوزیشن حاصل کی۔تعمیر وطن کے طالب علم شاہ زیب خان نے 92فیصد نمبر حاصل کرکے صوبہ میں چوتھی جبکہ حرم نذیر نے 91فیصد نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ایف اے/ایف ایس سی کے نتائج میں بھی نامی گرامی سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایف اے/ایف ایس سی کے نتائج میں بھی نامی گرامی سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔سال 2022میں ایبٹ آباد بورڈ کی پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔سال 2022میں ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ

بی.ایس پروگرام کی نشستیں کم ہونے کے باعث طلبإ وطالبات کااصل مستقبل داٶ پر لگ گیا

بی.ایس پروگرام کی نشستیں کم ہونے کے باعث طلبإ وطالبات کااصل مستقبل داٶ پر لگ گیا. میری خصوصی ڈاٸری وزیراعظم پاکستان شہبازشریف۔۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمودخان۔وزیر ہاہیر ایجوکیشن کامران بنگش۔بیرسٹرسیف علی خان صوباٸی اسپیکرمشتاق احمدغنی۔۔۔ سکیٹری تعلیم ہاہیرایجوکیشن ۔ڈراہیکٹر تعلیم ہاہیر ایجوکیشن.. تحریر و ترتیب (وقاص باکسر) جناب وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمودخان ۔صوباٸی وزیر ہاہیر ایجوکیشن کامران بنگش. ۔سیکٹری ہاہیر ایجوکیشن ۔ڈراہیکٹر ہاہیر ایجوکشین أج أپکو ایک اہم مسٸلے کی طرف توجہ مبزول کروانا چاہتا ہوں. میں اکثر عوامی مساہل ہوں یا اداروں کے تو انہیں اجاگر کرنے کے لیے أرٹیکل لکھتا ہوں. جناب عالی ! ضلع ایبٹ أباد صوبہ خیبرپختونخواہ کا تیسرا بڑا ضلع ہے. جسے چناروں اور سکولوں. کالجوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے. جسمیں اہم ترین تعلیمی درسگاہیں موجود ہیں اور نجی تعلیمی ادارے بھی قاٸم ہیں جناب عالی.. اس وقت پورے خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیمی ایمرجنسی کو بہتر بنانے کیلے

اعظم سواتی انٹرنیشنل فراڈی ہے۔یہ جھوٹ بولتا ہے اس کے کپڑے کسی نے نہیں اتارے:زرگل خان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابق مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا زرگل خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی انٹرنیشنل فراڈی ہے۔یہ جھوٹ بولتا ہے اس کے کپڑے کسی نے نہیں اتارے۔اس نے مختلف اوقات میں کلمے پڑھ کے وعدے کئے اس کی کس بات کا یقین کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے فوج کو سیاست سے دور کرنے کا اعلان کیا 75سال میں اس فیصلہ کی قدر کرتا ہوں۔صوبائی سیاست میں 1988 سے منسلک ہوں۔سب کہتے تھے بکسے یہ بھرتے ہیں جمہوریت ترقی نہیں کرتی۔اب حیران ہوں ان کو سیاستدان کیوں گھسیٹ رہے ہیں وہ پھر سیاست میں مداخلت کریں۔ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے ان کو نشانہ پر رکھا ہوا ہے۔نوجوان انقلابی نعروں میں آکر ملک کو انارکی کی طرف نہ لے کر جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس

ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں سالانہ دو روزہ خصوصی کنونشن کا آغاز۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں سالانہ دو روزہ خصوصی کنونشن کا آغاز، دو روزہ کنونشن میں ملک بھر سے 30سکولوں کے 6سو کے قریب مہمان بچے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے سٹوڈنٹس کوالٹی سرکلز کنونشن میں کلاس6th تا سکینڈ ائیر کے طلبہ شریک ہوں گے جن کی عمر 12تا18سال ہوگی جو کیس سٹڈی،کویز مقابلوں،گرافک ڈیزائننگ، بیسٹ ایجوکیشن پریکٹس،پیپر پریزٹیشن،ریڈیو جوکینگ، ڈیبیٹ میں حصہ لیں گے انسٹی ٹیوٹ آف پیس ٹیکنالوجی اسلام آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، رفاء انٹرنیشنل اسلام آباد کے تعاون سے ٹریننگ سیشن کا اہتمام بھی کیاگیا ہے جس میں بچوں کے استعداد کار بڑھانے،ڈیجیٹل سکلز کو پروان چڑھانے، Content Writing پر خصوصی سیشن ہوگا تقریب میں فاؤنڈر کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن محمود احمد، ڈاکٹر کامران موسیٰ، عمران اللہ خان مروت، مسٹررولینڈ جانکے، محترمہ عزت جہان اقدس،میڈم شگفتہ عامر،وقاص احمد ملک،عمیر جالیاں والا، ڈاکٹر نجم عباس،پروفیسر ڈاکٹر محسن

فالو کریں

error: Content is protected !!