خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

نواں شہر:سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ نواں شہر کی حدود ٹاؤن شپ کے رہائشی شخص نے تھانہ نواں شہر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کی سات سالہ بچی سکول سے واپس گھر آرہی تھی کہ ایک مقامی لڑکے نے اس کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے والد کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں علت نمبر 291 جرم 511/376پی پی سی، 53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

گلیات میں خوفناک آتشزدگی: غریب محنت کش بھائیوں کے گھر قیمتی سامان سمیت جل کر خاکستر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گلیات میں خوفناک آتشزدگی: غریب محنت کش بھائیوں کے گھر قیمتی سامان سمیت جل کر خاکستر۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ گلیات کی یونین کونسل باغ کے گاؤں سیریاں ڈوگرے کے رہائشی بھائی شوکت اور لیاقت محنت مزدوری کرکے زندگی کی گاڑی کھینچ رہے ہیں۔ منگل کی شام دونوں بھائیوں کے گھروں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام سامان، کپڑے وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی کے دوران تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایاجاسکا۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد سے مطالبہ کیاہے کہ متاثرہ خاندان کی مالی امداد کی جائے۔ کیونکہ آتشزدگی کی وجہ سے یہ لوگ کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں۔

ڈی پی او سجادخان کی تعیناتی: کافی عرصہ خاموشی کے بعدمختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز کردی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) نئے ڈی پی او کی تعیناتی: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز کردی۔متعدد منشیات سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کو پچھلے کافی عرصہ سے ڈھیل ملی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے منشیات فروش بے خوف ہوکر اپنا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھے۔ ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بھی چپ کا روزہ توڑتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او میر پور طاہر سلیم نے منشیات فروش نبیل ولدارشادسکنہ جھنگی کو قابو کرکے اس کے قبضے سے 2214 گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او نواں شہر عامر حسین نے منشیات فروش عاطف شہزاد ولد میر داد سکنہ محلہ خلیل زئی نواں شہر سے 01 کلو 100 گرام ہیروئن اور راشد ولد

کئی سالوں کے بعد تھانہ سٹی کی حدود میں سرگرم جواریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کئی سالوں کے بعد تھانہ سٹی کی حدود میں سرگرم جواریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ جوئے کے کئی اڈے بدستور کام کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پچھلے کئی سالوں سے تھانہ سٹی کی حدود میں جوئے کی محفلوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مبینہ بھتوں اور سیاسی وابستگیوں کی بناء پر تھانہ سٹی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ او سٹی سردار نازک نے ٹانچی چوک میں جوئے کی محفل پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے چار جواری ارشد محمود ولد افتخار سکنہ ملکپورہ، قاسم ولد لطیف سکنہ چٹہ پل، عمران ولد سائیں سکنہ ڈگی محلہ اور ناصر ولد شینواری خان سکنہ کچہری روڈ کوگرفتارکرکے داو پر لگی رقم 17 ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمدکر لئے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں فائیو گیملنگ آرڈیننس کے تحت

نوجوان کو قتل کرنے والے دو افغان شہری گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)اندھے قتل کا ڈراپ سین۔ پولیس نے کچھ ہی وقت میں ملزمان کو ٹریس کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔تھانہ کھلابٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ سوکا موھریاں دہیہ ناڑہ میں ایک نوجوان العمر لڑکے کی قتل شدہ پڑی ہے جسکی اطلاع پاکر ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ اختر حسین اور دیگر نفری پولیس کے موقع پر پہنچ گئے جہاں پر نعش اپنے قبضہ میں لے کر ٹرامہ سنٹر منتقل کی۔ مقتول کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈ ی پی او ہری پور لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن اور ڈی ایس پی سرکل صدر اور دیگر افسران کو مقدمہ میں نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پولیس پارٹی

ایبٹ آباد‘ پانی تنازعہ: چاربچوں کی ماں نے اپنے آپ کو آگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حددو چٹودی گلی چچی اور بھتیجی میں پانی کا تنازعہ طول پکڑ گیا۔چار بچوں کی ماں نے لڑائی سے دلبرشتہ ہو کر اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود ہو آگ لگا دی گھر والوں کو اطلاع ملنے پر آگ بجانے کی کوشش کی گئی لیکن آگ کی شدت تیز ہونے سے گردن سے نیچے سارا بدن جل کر کوئلہ بن گیا اور چہرہ بھی جھلس گیا شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا دو روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد موت کے منہ میں چلی گئی تاہم 12 مئی کو یہ واقع رونما ہوا تھا جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی تھی جہنوں نے متاثرہ لڑکی کا بیان بھی لیا تھا جس میں لڑکی نے اقرار کیا تھا کہ اس نے خود آگ لگائی ہے اور خودکشی کی کوشش کی ہے

میرپور میں نوجوان کو چھریاں مار کر قتل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) میرپور میں نوجوان کو چھریاں مار کر قتل کردیاگیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں محلہ خضر زئی میرپور کے رہائشی قیصر ولد عبدالقیوم نے پولیس چوکی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں اور زربت گل سکنہ دیہہ کے ہمراہ نزدقریشی جنرل سٹور چشمہ میرپورگپ شپ لگا رہاتھاکہ باتوں باتوں میں اس نے لڑائی جھگڑا شروع کردیا۔جھگڑے کے دوران زربت گل نے چھریوں کے وار کرکے مجھے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔مقامی لوگوں نے مجھے ہسپتال پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق قیصر ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ میرپور پولیس نے ملزم زربت گل کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔

ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر دوبھتہ خور گرفتار۔ مقدمہ درج۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر دوبھتہ خور گرفتار۔ مقدمہ درج۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں بھروال کے رہائشی ملک داؤد سے دو لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے اور مزید ساڑھے چھ لاکھ روپے طلب کرنے پر بھتہ خور سجاد خان اور مہربان عرف پپو کو حویلیاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں 386/506/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ کا اس موقع پر کہنا تھا ایبٹ آباد کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہماری بہترین کوشش ہے کہ ایسا ماحول پیدا کریں جہاں شریف شہری کی عزت ہو اور بدمعاش کو ٹف ٹائم ملے اور یہ ہمارا فرض ہے، ہمارے دروازے عام لوگوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ

ایبٹ آباد پبلک سکول کی انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں۔ پچیس طالبعلم سکول کو الوداع کہہ کر دوسرے اداروں میں چلے گئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پبلک سکول کی انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں۔ پچیس طالبعلم سکول کو الوداع کہہ کر دوسرے اداروں میں چلے گئے۔ والدین پریشان۔ بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ پچھلے کافی عرصہ سے ایبٹ آباد پبلک سکول کا تعلیمی معیار گرتا جا رہاہے۔ ماضی میں اس سکول کے بچے بورڈ کے امتحانات میں ٹاپ کرتے رہے۔ لیکن گزشتہ چند سالوں میں اس تعلیمی ادارے میں سازشی عناصر کی بدولت ہر وقت کھینچا تانی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے پی ایس میں بہت سے مقامی بچے بورڈنگ میں داخلے لے لیتے ہیں کیونکہ ڈے سکالر کی بجائے بورڈنگ والے بچوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ تاہم یہ بچے بورڈنگ میں رہنے کی بجائے اپنے گھروں کو آتے جاتے ہیں۔ ایسے بچوں کو سکول انتظامیہ کی

دوسگے بھائیوں سمیت چار موٹرسائیکل چور گرفتار۔ چار سکوٹربرآمد۔

خانپور(وائس آف ہزارہ) تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار، 4 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد۔ تھانہ خانپور کی حدود پارکنگ ایریا خانپور ڈیم سے موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔ جس کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل خانپور جمیل الرحمن نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی اور دیگر نفری پولیس کے موٹر سائیکل گروہ کو ٹریس کرنے اور چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور اپنے ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر اللہ دتہ ولد بنارس سکنہ بانڈی گلو حطار کو حراست میں لے کر انٹاروگیٹ کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں عاصم پرویز ولد پرویز اختر اور محمد نعیم ولد اللہ دتہ ساکنان تناول موہڑہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس پارٹی نے مختلف

ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ او نواں شہر بھی جاگ اٹھے۔ دہمتوڑ میں پہلی مرتبہ بڑی کارروائی۔ پندرہ کلو چرس برآمد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ او نواں شہر بھی جاگ اٹھے۔ دہمتوڑ میں پہلی مرتبہ بڑی کارروائی۔ پندرہ کلو چرس برآمد۔ تین منشیات فروش گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ دہمتوڑ میں سرگرم منشیات فروشوں کیخلاف ماضی میں پولیس نے کبھی کارروائی نہیں کی۔ ایس ایچ او نواں شہر عامرملک کی تھانہ نواں شہر میں تعیناتی کو بھی ایک سال سے زائد کا وقت ہو گیاہے۔ لیکن موصوف نے کبھی دہمتوڑ کا رخ تک نہیں کیا۔ ایبٹ آباد میں ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ او نواں شہر جاگ گئے ہیں اور انہوں نے دہمتوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے پندہ کلوگرام چرس برآمد کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاہے۔ ایس ایچ او نواں شہر نے بڑی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دہمتوڑ کے رہائشی منشیات فروش زوہیب ولد سرور کو 04

میٹرک امتحانات: سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔ پہلا پرچہ کل لیا جائیگا۔بوٹی مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جماعت نہم دہم کے سالانہ امتحان کل 13 مئی بروز جمعہ سے شروع ہو رہے ہیں۔ہزارہ ریجن سے کل 1 لاکھ 26 ہزار 3 سو 19 طلباء وطالبات حصہ لیں گے۔جن کے لئے کل 499 امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں۔جس میں 171 طالبات کے لئے مختص ہیں۔امتحانی عمل کی نگرانی کے لئے 499سپرٹنڈنٹ سمیت 7ہزار 6 سو 40 عملہ کی تعیناتی کی گئی ہے جن میں 12 سو 40 زنانہ سپروائزری عملہ شامل ہے۔نقل کی روک تھام کے لئے 3سو امتحانی سنٹرز کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جن کی براہ راست نگرانی کے لئے بورڈ آفس میں کنڑول روم بنایا گیا ہے۔امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لئے 3سو 79بینک سنٹر قائم کئے گئے جب کہ نان بنک 120 شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں قائم مقام چیئرمین،سیکرٹری بورڈ آف

فالو کریں

error: Content is protected !!