خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

مشینیں خراب۔ نجی ہسپتالوں کی چاندی۔ پروفیسرنجی کلینک اور ہسپتالیں چلانے میں مصروف: ایوب ٹیچنگ ہسپتال بکنگ پوائنٹ بن گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پی ٹی آئی حکومت کے محکمہ صحت میں اصلاحات اور ہسپتالوں میں بورڈ آف گورنرز عوام کو طبی سہولیات دینے کے بجائے پہلے سے موجود طبی سہولیات چھین لیں اور صوبائی حکومت اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان کی نااہلی، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مریض رلنے لگے اور نجی کلینکس اور ہسپتال اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غریبوں کی الٹی چھری سے چمڑی اتاررہے ہیں ہزارہ ڈویژن، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کی عوام کی واحد ہسپتال ایوب ٹیچنگ میں مختلف مشینیں خراب ہیں۔جس کی وجہ سے کلینکل ٹیسٹوں میں ہسپتال میں داخل اور روزانہ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور نجی کلینکس اور ہسپتال ٹیسٹوں کے منہ مانگے پیسے عوام سے وصول کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں صفائی، ستھرائی کا نظام بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے جس

ایف آئی اے کاشرکہ کے بغیرحج و عمرہ کاکام کرنیوالے ٹورآپریٹروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایف آئی اے کاشرکہ کے بغیرحج و عمرہ کاکام کرنیوالے ٹورآپریٹروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ۔ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایف آئی اے خیبرپختونخواہ نے ضلع ایبٹ آباد میں شرکہ اور لائسنس کے بغیر حج و عمرہ کا کام کرنیوالے ٹور آپریٹروں کیخلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیاہے۔ ایف آئی اے خیبرپختونخواہ نے شہریوں اور حساس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں ایسے تمام ٹور آپریٹروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ جوبغیرشرکہ اور لائسنس کے کام کررہے ہیں۔ اور عازمین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ حکومتی قوانین کے مطابق ان کے دفاتر بھی تعمیر نہیں کئے گئے ہیں۔ اور برائے نام دوکانوں میں یہ لوگ حج و عمرہ کا کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ بھر میں ضلع ایبٹ آباد کو سب سے زیادہ ہدف پر رکھا گیاہے۔ جہاں کسی بھی وقت سخت

سٹی میئر الیکشن: سردار شجاع نبی اور سردار شیربہادر کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ اس الیکشن میں کامیابی کا فیصلہ گلیات نہیں رش کا ووٹ کریگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سٹی میئر الیکشن: سردار شجاع نبی اور سردار شیربہادر کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی کے امکانات معدوم۔ ذرائع کے مطابق آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے آزادامیدوارسردار شیربہادر اورپی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سردار شجاع نبی نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ سابق ایم پی اے سردار ادریس نے سردار شیربہادر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انکے الیکشن آفس کا بھی افتتاح کردیاہے۔ تاہم سینٹ کے الیکشن میں پانچ کروڑ روپے رشوت کی وصولی کے الزامات کے بعد سردار ادریس نے قرآن مجید پر حلف دیاکہ انہوں نے سینٹ کے الیکشن میں کوئی رشوت نہیں لی۔ تاہم اس کے بعد ان کی پیسوں کی وصولی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ جس کی وجہ سے سردار محمد ادریس کو عوام میں اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جا رہاہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ایبٹ آباد کی تمام اعلیٰ قیادت نے

دلدار عرف پپوکو کس نے گولیاں مارکرقتل کیا؟ گتھی نہ سلجھ سکی۔ گرفتارچارپولیس اہلکاروں نے جرم سے انکار کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)دلدار عرف پپوکو کس نے گولیاں مارکرقتل کیا؟ گتھی نہ سلجھ سکی۔ گرفتارچارپولیس اہلکاروں نے جرم سے انکار کردیا۔اس ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایاکہ گاؤں گوریاں کسکی کے رہائشی دلدار عرف پپو نے جھنگی میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ سترہ فروری کی شب دلدار عرف پپو لاپتہ ہوگیا۔ اگلی صبح اس کی لاش ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ملی۔ دلدار عرف پپو کو کئی گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا۔ جس پر دلدار عرف پپو کے لواحقین نے جھنگی سٹاپ پر کئی گھنٹے تک شاہراہ ریشم کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ دلدار عرف پپو کاکمسن بیٹا،بیوی اورتمام رشتہ داردہاڑیں مار مار کر روتے رہے۔کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پولیس کے افسران نے احتجاج ختم کروایا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایاکہ دلدار عرف پپو کیخلاف کئی مقدمات درج تھے۔ تھانہ میرپور کا ایک اہلکار دلدار عرف پپو کے گھر کے قریب رہائش پذیر تھا۔جس

تھانہ میرپور کے چار پولیس اہلکار دلدار عرف پپو کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) دلدارعرف پپوقتل کیس: تھانہ میرپور کے چارپولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔اس ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایاکہ گاؤں گوریاں کسکی کے رہائشی دلدار عرف پپو نے جھنگی میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ سترہ فروری کی شب دلدار عرف پپو لاپتہ ہوگیا۔ اگلی صبح اس کی لاش ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ملی۔ دلدار عرف پپو کو کئی گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا۔ جس پر دلدار عرف پپو کے لواحقین نے جھنگی سٹاپ پر کئی گھنٹے تک شاہراہ ریشم کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ دلدار عرف پپو کاکمسن بیٹا،بیوی اورتمام رشتہ داردہاڑیں مار مار کر روتے رہے۔کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پولیس کے افسران نے احتجاج ختم کروایا۔ ذرائع کے مطابق دلدار عرف پپوقتل کیس میں تھانہ میرپور کے چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جن میں عبدالقدیر ولد محمد یعقوب، وقاص ولد ذوالفقار، مصور ولد انور اور عمران ولد بشیر شامل ہیں۔ پولیس

سابق ضلع ممبر رانا صفدر زمان نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) سابق ممبر ضلع کونسل یونین کونسل کیہال اربن امیدوار چیئرمین وارڈ 12 13 رانا صفدر نے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا سیاسی سفر 1995 سے جاری ہے یونین کونسل کیہال اربن اور ملک پورہ کی آبادی کے لئے پہلا میگا پراجیکٹ 47کروڑ کا منصوبہ تھا جو سابق وزیر اعلی سرحد سردار مہتاب احمد خان کی وساطت سے واٹر سپلائی سکیم تھی جس سے پہلی مرتبہ ملک پورہ سے کیہال تک پانی کی تین اور چھ انچ کی واٹر سپلائی لائن کی تنصیب تھی جس سے شہر کی یونین کونسل بالخصوص کیہال اور ملک پورہ کے عوام کو تاریخ میں پہلی مرتبہ پینے کے پانی کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہوئی۔جب کہ اس سے پہلے ٹی ایم اے کی گاڑی کیہال چوک میں آتی تھی جس سے لوگ ضرورت کا

دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع ایبٹ آباد، بٹگرام، مانسہرہ کی تمام تحصیلوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے لیے ضلع ایبٹ آباد،ضلع بٹگرام،ضلع مانسہرہ کی تمام تحصیلوں کے کل ووٹرز پولنگ اسٹیشز، آر اوز سمیت دیگر تفصیلات جاری کر دی گئیں الیکشن کمشن کے اعدادوشمار کے مطابق تحصیل ایبٹ آباد میں 591650 ووٹر اور 486 پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ 13 ریٹرنگ آفیسر ہیں 14 اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات ہیں جبکہ تحصیل ایبٹ آباد میں ویلیج کونسلوں کی تعداد 119 ہے نیبرہیڈ کونسلوں کی تعداد 11 ہیں نیبر ہیڈ کونسلوں کو ملا کر ٹوٹل ویلیج کونسلوں کی تعداد 130 بنتی ہے اسی طرح تحصیل حویلیاں میں ٹوٹل ووٹرز 166162 ہے جب کہ 135 پولنگ اسٹیشن ہیں ریٹرننگ افسران کی تعداد 5 ہے اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعداد 6 ہے ویلیج کونسلوں کی تعدادِ 34 ہے جب کہ نیبر ہیڈ کونسلوں کی تعداد 3 ہے ٹوٹل ویلیج کونسلیں نیبر ہیڈ کو ملا کر 37 بنتی ہیں اسی

فائزہ شفیع نے بحیثیت ڈی ای اوزنانہ ایبٹ آباد میں بہترین خدمات سرانجام دیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) فائزہ شفیع سال 2016ء سے 2019ء تک ضلع ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر تعینات رہیں۔ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے نہایت ایمانداری اور خلوص سے اپنے عہدے کا وقت گزارا۔ ان کیخلاف بہت سے لوگ میڈیا میں خبریں بھی چلاتے رہے۔ مگر فائزہ شفیع نہایت جبر اور خاموشی سے حالات کا مقابلہ کرتی رہیں۔ فائزہ شفیع نے بحیثیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ کبھی اپنے نام اور عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا۔ ان کے دور میں اساتذہ اور پرنسپل صاحبان سب عزت اور خوشی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ دفتر معاملات میں بھی انکی گرفت بہت اچھی تھی اور دفتر کے اہلکار ان کے رویئے اور انصاف پسند شخصیت سے بہت مطمئن تھے۔ وائس آف ہزارہ کی ویب سائٹ پر ماضی میں انکے خلاف کچھ خبریں شائع ہوئیں۔ وہ بے بنیاد تھیں۔ جس پر ادارہ ان سے معذرت خواہ ہے۔

شیخ البانڈی اورنواں شہر تعلق رکھنے والا شمریز اور رضاخان بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) شیخ البانڈی اورنواں شہر تعلق رکھنے والا شمریز اور رضاخان بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر عامر ملک نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شمریز ولد رفیق کو سات کلو گرام چرس اور دوسوگرام آئس سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق نے رضا خان ولد ناصر خان سکنہ شیخ البانڈی اکرم خان کالونی کوگرفتارکرکے 1860 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

امیدوارسٹی میئرایبٹ آبادسردار شجاع نبی کی دوہری شہریت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)پاکستان تحریک انصاف۔ کے تحصیل میئر ایبٹ آباد کے ٹکٹ ہولڈر۔ سردار شجاع نبی۔ دہری شہریت کے حامل نکلے۔ اس حوالے سے ذرائع کے مطابق سیاسی مخالفین نے ان کی دہری شہریت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے۔ تاہم پارٹی کو ٹکٹ اپلائی کرنے سے پہلے سردار شجاع نبی نے اپنی دہری شہریت کے معاملے کو لیکر اپنے وکلاء سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس پر انہیں یہ بتایا گیا کہ دہری شہریت معاملہ ان کے انتخاب میں رکاوٹ نہیں بن سکے گا۔جس پر انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور پارٹی کو ٹکٹ کے لیے بھی اپلائی کیا تھا۔ تاہم اب ان کی دہری شہریت الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی گئی، اور اس ضمن میں مزید معلومات یہ ملی ہیں اگر الیکشن کمیشن سے ان کے خلاف فیصلہ نہ آیا تو ان کی دہری شہریت کو عدالت میں بھی چیلنج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ایبٹ آباد میں بارہ ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے:مشتاق غنی۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) پشاور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق آحمد غنی کی ملاقات کی ایبٹ آباد میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسپیکر کی خصوصی درخواست پر وزیر اعلی کا پہلے سے منظور شدہ ایبٹ آباد میڈیا کالونی کے لئے زمین کی فوری خریداری کے لئے ڈی سی ایبٹ آباد کو ضروری اقدامات کی ہدایت۔ وزیر اعلی نے ایبٹ آباد میں اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لئے 250 کنال سرکاری زمین فراہم کرنے کے لئے سمری کی منظوری دیدی۔ وزیر اعلی کا ایبٹ آباد میں قبرستان کے لئے دس کروڑ روپے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ وزیر اعلی کا متعلقہ حکام کو ایبٹ آباد میں صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت سبزی منڈی اور بس اسٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے ٹی ایم اے کو 16 کروڑ روپے گرانٹ فراہم کرنے کے لئے ضروری

پنڈکرگوخان میں اقلیتی نشست پر غیرمقامی شخص کے تجویز کنندہ کے نام بھی منظر عام پر آ گئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)عدیل بشیر ولد بشیر مسیح کے تجویز کنندہ قیصر ولد محمد رفیق ساکنہ حبیب آباد ڈاکخانہ شیروان پنڈ گلی جبکہ یوسف الرحمن ولد منصف ساکنہ حبیب آباد ڈاکخانہ شیروان پنڈ گلی تائید کندہ کے نام بھی منظر عام پر آگئے حالیہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آج مورخہ 19فروری 2022 کو آراو یوسی پنڈ کرگوخان کے دفتر سے جاری شدہ اُمیدواران کی لسٹ کے مطابق وی سی5 لکھالہ میں اقلیتی نشت پر ایک غیر مسلم اُمیدوار عدیل بشیر ولر بشیر مسیح سکنہ محلہ نورالدین ایبٹ آباد کو بلا مقابلہ منتخب کروایا گیا ہے جبکہ اس وی سی میں غیر مسلم آبادی کا کوئی وجود نہیں یہ سراسر بھونڈا اقدام ہے اور عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کے مترادف ہے میں محمد صادق اُمیدوار یوتھ کونسلر و میں محمد اعجاز اُمیدوار کسان کونسلر وی سی لکھالہ اس غیر قانونی اقدام کی نہ صرف بھر پور مذمت

فالو کریں

error: Content is protected !!