وائس آف ہزارہ کی خبرپرایکشن۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نومریضوں کے اندھا ہونے کی انکوائری شروع۔

ایبٹ آباد:وائس آف ہزارہ کی خبرپرایکشن۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نومریضوں کے اندھا ہونے کی انکوائری شروع۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ چشم میں ہونے والے واقع پر انتظامیہ نے نوٹس لے لیا میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزیب اور ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹرندیم اختر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائعکے مطابق شعبہ چشم میں ایسے مریضوں کو جن کے خون کی شریانوں کی وجہ سے بینائی پر اثر پڑ جاتا ہے ہر مہینے میں ایک دن یہ انجکشن لگایا جاتا ہے اس انجکشن کی مالیت 30ہزار روپے ہے لیکن مریضوں کو یہ مفت لگایا جاتا ہے۔ یہ انجکشن آپریشن تھیٹر میں ایک منظم طریقہ کار کے مطابق لگایا جاتا ہے اور پچھلے 4سالوں سے لگایاجا رہا ہے اس مہینے 11مریض کو یہ انجکشن جمعہ کے روز لگایا گیا۔ لیکن سوموار اورمنگل کے روز8مریض واپس آئے کہ ان کی بینائی گرتی جا رہی ہے ان مریضوں کو فوری طو رپر ہسپتال میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان مریضوں کی یہی انجکشن پہلے بھی لگایا جا چکا ہے۔ ان8مریضوں میں سے 4کو یہ انجکشن دو دفعہ پہلے لگ چکا ہے اور وہ تیسری دفعہ انجکشن لگوانے آئے تھے اسی طرح باقی کے 4مریضوں کو دوسری دفعہ یہ انجکشن لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے نا تو کسی قسم کی شکایت موصول ہوئی تھی بلکہ ان مریضوں کی نظر میں بہتری آئی تھی اسی لئے وہ دوبارہ لگوانے کے لئے ہسپتال آئے۔

میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 4سالوں سے ہر مہینے 15سے 20مریضوں کو یہ انجکشن لگتا ہے اورمریضوں میں بہتری پائی جاتی ہے یہ پہلی مرتبہ ہو ا ہے۔ اس پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے انجکشن کے نمونے لے کر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں بھیج دیئے گئے تا کہ یہ پتہ چل سکے کہ انجکشن ٹھیک تھا یا نہیں۔ اسی طرح مریضوں کے ٹیسٹ بھی لیبارٹری میں بھیج دیئے گئے ہیں۔ ہاسپٹل کو انجکشن سپلائی کیا جاتا ہے اور ہم اس چیز کی مکمل تحقیق کر رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے رزلٹ 4 سے 7روز میں آئیں گے اور یہ پتہ چل سکے گا کہ انجکشن میں کیا مسئلہ تھا۔میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزیب، ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم اختر، DMSایڈمن ڈاکٹر جمیل اکبر اور HODسمیت نے تمام مریضوں سے ملاقات کی اور ہر ممکن علاج کی یقین دھانی کرائی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!