خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی ایبٹ آباد کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبہ لانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں خیبرپختونخوا اربن موبلٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹرنے سپیکر مشتاق غنی کو خیبرپختونخوا میں مجوزہ منصوبوں کے تحت موبیلائز یور سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ایبٹ آباد میں اندرون شہر ٹریفک کی نقل حرکت کے اوپر تفصیلی بات چیت کی گئی اور ایبٹ آباد کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبہ لانے کے لیے غور و فکر کیا گیا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تین شہروں پشاور، مینگورہ اور ایبٹ آباد نے MobiliseYourCity پارٹنرشپ کی چھتری کے تحت پائیدار شہری نقل و حرکت کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ یہ تینوں شہر متعدد خصوصیات کا اشتراک کرتے ہیں کیونکہ وہ تمام آبادی میں بہت زیادہ اضافہ اور شہری ترقی کا تجربہ کرتے ہیں، جس سے نقل و حرکت کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ سپلائی کو فی الحال مختلف پیرا ٹرانزٹ سلوشنز کے ذریعے جواب دیا جاتا

ایبٹ آبادمیں خفیہ طور پر منشیات کا دھندہ کرنے والے گرفتار کرلیاگیا۔ آٹھ کلو گرام منشیات برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خفیہ طور پر منشیات کا دھندہ کرنے والے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ آٹھ کلو گرام منشیات برآمد۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سردار رفیق اورتھانہ میرپور کے ایس ایچ او طاہرسلیم نے گلی محلوں میں خفیہ طور پر منشیات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران اشرف ولد سلطان سکنہ کیہال سے 830 گرام ہیروئن، بلال ولد دلاور سکنہ نواں شہر سے 11 سو گرام چرس، زوہیب صدیق ولد محمد صدیق سکنہ شیخ البانڈی سے 01 کلو 45 گرام چرس، اور اجمل ولد شیر خان سکنہ جھگیاں سے 770 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے حسیب شاہ ولد معصوم شاہ سکنہ بلال ٹاون سے 02 کلو 515 گرام چرس، اورکاشف ولد مسکین سکنہ جھنگی سے 02 کلو کے

لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی ضمانت پر جیل سے رہا۔ عوام کی خدمت جاری رکھنے کا عزم۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی ضمانت پر جیل سے رہا۔ جیل سے رہائی کے بعد سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاف سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرونگااور حقیقت کو عوام کے سامنے لاؤنگا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 32اور پی کے 33 سے الیکشن میں حصہ لیکر سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا اور علاقہ تناول پکھل کے غیور اور غیرت مند عوام کو کبھی مافیاز کے سامنے تنہا نہیں چھوڑونگا۔میرے اور میرے خاندان کے خلاف جو بھی انتقامی کاروائیاں ایسے بزدلانہ اقدامت سے خائف ہونے والا نہیں۔میں نے اپنی زندگی اپنی عوام کے لئے وقف کر رکھی ہے۔جب تک زندہ ہوں علاقہ تناول اور پکھل کے عوام

ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان ان ایکشن:ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ انیس نومبر کو نامعلوم ملزمان نے مانسہرہ تھانہ لساں نواب کی حدود میں واقع گاؤں شیرو گلی میں ایک خاتون کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔ ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کے حکم پر اس اندھے قتل کی تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے خاتون کی شناخت ہونے کے بعد اس کے موبائل فون کی سی ڈی آر کے ذریعے صرف دس دن کے اندر ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ مانسہرہ پولیس کے شعبہ تفتیش نے ٹول پلازہ مانسہرہ پر کارروائی کرتے ہوئیمحمد امین ولد خان محمد اور بابر ولد محمد نزیر ساکنان لڑی سیّداں ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی برآمد کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کا

ایبٹ آباد میرپور میں جائیداد کے تنازعہ پرچچازادبھائیوں نے فائرنگ کرکے چچازادکوقتل کردیا۔ سات افراد کیخلاف مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ میرپور کی حدود محلہ مولا خیل میں جائیداد تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص جابحق پانچ افراد شدید زخمی زخمیوں اور لاش کو ایوب میڈیکل کمپلیکسمنتقل کر دیا گیا جہاں لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔ ملزمان فرار میرپور پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ میرپور کی حدود محلہ مولا خیل کے رہائشی توقیر ولد ارشاد کا رضوان نامی شخص کے ساتھ جائیداد تنازعہ چلا آ رہا تھا کہ گزشتہ روز دونوں گروپوں کے کے درمیان توں تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گئی دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اوعمر مکوں کے وار شروع کردیے اسی دوران رضوان نے اپنے دیگر ساتھیوں رضوان سیہل ابرار نامی نوجوانوں کے ہمراہ فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں توقیر

نتھیاگلی میں سیروتفریح کے دوران پندرہ سالہ نوجوان سے گاڑی بے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگری۔ پانچ بہن بھائی شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)والدین کی غفلت اپنے چار بہن بھائیوں کے ہمراہ نتھیاگلی سیر کی غرض سے جانے والے پندرہ سالہ نوجوان سے موٹر کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری پانچ بہن بھائی شدید زخمی زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد کا رہائشی پندرہ سالہ کمسن ڈرائیور سیف اللہ اپنے چار بہن بھائیوں چودہ سالہ آمنہ پندرہ سالہ آمنہ، 12سالہ لائبہ اور 21 سالہ بسمہ سیر کی غرض سے نتھیاگلی جا رہے تھے اسی دوران سیاحتی مقام ہرنو کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچوں بہن بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہچ گئی جہاں تمام زخمیوں کو موقع پر طبی امداد کے بعد ڈی ایچ

منشیات فروشوں کو کسی بھی قیمت پرنہیں چھوڑا جائیگا۔ اور ان کا ہر جگہ ہر قیمت پر پیچھا کیا جائیگا: انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے آج ایبٹ آباد کا ایک روزہ دورہ کیا۔ایبٹ آباد پہنچنے پر آر پی او ہزاہ میرویس نیاز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے آئی جی پی کو خوش آمدید کہا جبکہ ایبٹ آباد پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پی نے ایبٹ آباد پولیس کے شہدائکی یادگار پر حاضری دی اور سلامی پیش کرنے کے بعد پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پی نے ایبٹ آباد پولیس لائن میں ہزارہ ریجن کے افسروں و جوانوں کے ایک دربار سے خطاب بھی کیا۔ دربار میں ہزارہ پولیس کے مختلف یونٹوں کے ہر رینک کے افسروں و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے دربار کے شرکائپر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ

ٹی ایم اے کا ملازم ملک اویس حسن موٹر وے پر کار حادثہ میں شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹی ایم اے کا ملازم ملک اویس حسن ابدال کے قریب موٹر وے پر کار حادثہ میں شدید زخمی۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد سے تعلق رکھنیوالا نوجوان ٹی ایم اے کا ملازم ملک اویس جو کسی کام کے سلسلے میں ایبٹ آباد احسن ابدال جارہا تھا کہ اچانک راستے میں اس کی گاڑی کا حادثہ پیش آیا۔حادثہ میں ملک اویس شدید زخمی ہوگیا جسکو مقامی لوگوں نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

بانڈہ پھگواڑیاں میں ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار۔ مقامی لوگ سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بانڈہ پھگواڑیاں میں ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار۔ مقامی لوگ سراپا احتجاج۔محکمہ اینٹی کرپشن نے بھی آنکھیں بند کردی اہلیاں علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ویلج کونسل بانڈہ پھگواڑیاں کے محلہ میرا کے روڈ کے لیئے ایم پی اے قلندر خان لودھی نے فنڈ جاری کر رکھا تھا جس کا کام شروع ہونے کے بعد ہی اچانک بند ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چند روز کام جاری رہا بعدازاں کام بند ہوگیا تھا۔ٹھیکیدار دوسری بار اس روڈ کا کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔جس پر مقامی لوگ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران نے بھی آنکھیں بند کررکھی ہے جس پر مقامی لوگوں نے وزیراعلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

زمین کی فروخت کا جھانسہ دے کر گیارہ لاکھ ہتھیانے والے گروہ کیخلاف مقدمہ درج۔ ایک گرفتار۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) زمین کاجانسہ دیکر فراڈ اور دھوکہ دہی سے شہری سے 11 لاکھ کی رقم ہتھیانے پر 4 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج، 1 گرفتار، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئیے چھاپوں کا سلسلہ جاری۔ تھانہ سٹی مانسہرہ میں محمد ضیاء ولد محمد بشیر سکنہ جرید بالاکوٹ نے تحریری درخواست برخلاف شاہ سہیل ولد شاہ فریدون سکنہ کھیتاں دا گلہ دی کہ اس کے اور شاہ سہیل کے درمیان 2 کنال زمین کا 25 لاکھ میں سودا طے ہوا تھا۔جس سے شاہ سہیل کو ایڈوانس کے طور پر 10 لاکھ کی رقم موقع پر ادا کر دی تھی۔لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ہی مسمی شاہ سہیل نے انتقال دیا اور نہ ہی زمین دی۔ اسی دوران بلال ولد لعل خان سکنہ چنء، شہریار عرف شیری ولد نواز سکنہ حال ٹاؤن شپ، قریشی ولد نامعلوم سکنہ جبوڑی میرے پاس آئے اور کہا کہ شاہ

ایچ ای سی نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی ایم بی اے ایگزیکٹوکی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایچ ای سی نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی ایم بی اے ایگزیکٹوکی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ طلباء و طالبات پریشان۔ پروگرام ہمارے پاس رجسٹرنہیں ہے: ایچ ای سی کا طلباء و طالبات کو جواب۔اس ضمن میں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز منڈیاں ایبٹ آباد سے ایم بی اے ایگزیکٹو کرنے والے طلباء و طالبات نے بتایاکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کچھ عرصہ قبل ایم بی اے ایگزیکٹو1.5کے نام سے پروگرام شروع کیاتھا۔ بہت سے طلباء و طالبات نے ایم بی اے ایگزیکٹو مکمل کرنے کے بعد ڈگریاں حاصل کیں۔ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد گئے توایچ ای سی والوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی والوں نے یہ پروگرام ہمیں بھیجا ہی نہیں کہ یہ پروگرام ایبٹ آباد یونیورسٹی کروا رہی ہے۔اگر ایبٹ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہمیں اس پروگرام کے بارے میں

محکمہ سوئی گیس اور سی اینڈ ڈبلیو کی نااہلی: ٹھیکیدار شیروان پائپ لائن منصوبے کا کام ادھورا چھوڑ کر فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اندھیر نگری چوپٹ راج محکمہ سوئی گیس اور سی اینڈ ڈبلیو کی نااہلی مین شیروان پر گیس پائپ لائن تو بچھا دی گئی تاہم ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا نہ تو گیس پائپ والی جگہ سے روڈ کو ہموار کیا گیا نہ روڈ کے شولڈر تعمیر کیئے گئے اور نہ ہی روڈ بنائے گئے مین ہولز ہو پختہ کیا گیا ان کھلے میں ہولز کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ایسا ہی ایک مین ہول نکہ گلی کوٹھیالہ پر موجود ھے جس کوبنانے کے لیئے ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جو تعمیرات کے چند دن بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔کھلے مین ہول کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ معاملے کی سنگینی کا نوٹس لے اور شیروان روڈ پر پڑھے ملبے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرے جبکہ روڈ کے شولڈر بنانے

فالو کریں

error: Content is protected !!