حویلیاں کینٹ کا الیکشن جیتنے کے بعد نبیل عباسی تحصیل ناظم حویلیاں کے مضبوط ترین امیدواربن گئے۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) حویلیاں کینٹ کا الیکشن جیتنے کے بعد نبیل عباسی تحصیل ناظم حویلیاں کے مضبوط ترین امیدواربن گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹے بج گئی۔ذرائع کے مطابق حویلیاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کاگڑھ سمجھاجاتاہے۔ حویلیاں سے تعلق رکھنے والے نبیل عباسی نے 2018ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد مسلم لیگی ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ کا حلقہ تبدیل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے حویلیاں میں اورنگزیب نلوٹھہ کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی رہی۔ تاہم نبیل عباسی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے بعد یہ خلاء پر ہوگیا۔ نبیل عباسی عوامی مسائل کے حل میں جہاں سب سے آگے رہے، وہیں انہوں نے حویلیاں میں مسلم لیگ(ن) میں نئی روح پھونکنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ نبیل عباسی کی جانب سے حویلیاں میں مسلم لیگ(ن) کیلئے بہت زیادہ کام دیکھنے میں آیا۔

نبیل عباسی کی کوششوں سے مسلم لیگی امیدوار سردارسیداکثرنے حویلیاں کینٹ کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتا۔نبیل عباسی کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے یہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتا۔حویلیاں کینٹ کا الیکشن جیتنے کے بعدنبیل عباسی کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہو گئی ہے۔نبیل عباسی نے تحصیل ناظم کیلئے اندرون خانہ الیکشن مہم تیز کر رکھی ہے۔موصوف روزانہ کی بنیاد پر رابطہ مہم شروع کئے ہوئے ہیں۔ نبیل عباسی نے حویلیاں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کیلئے بہترین تنظیمی کام مکمل کیا اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کو حویلیاں میں دوبارہ متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!