خانہ کاشت انتقالات کی پابندی ہٹانے کا مطالبہ تیز ہو گیا۔

نگراں صوبائی حکومت خانہ کاشت کے عائد پابندی کا فوری طور پر خاتمہ کرے۔دوسالوں سے پابندی کے باعث عوام اور پراپرٹی کا لین دین کرنے والے پریشان ہیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) خانہ کاشت کے انتقالات پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا نگران صوبائی حکومت خانہ کاشت کے انتقالات پر لگائی گئی پابندی فی الفور ہٹانے کے احکامات جاری کرے ایبٹ آباد کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ پچھلے تقریبا 2 سال سے خانہ کاشت کے انتقالات پر لگائی گئی پابندی نے جہاں عام عوام اور پراپرٹی کا لین دین کرنے والوں کو پریشان کر رکھا ہے وہاں قومی خزانے کو بھی بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے عوامی اور سنجیدہ حلقوں نے گمران صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چھیلی حکومت نے خانہ کاشت کے انتقالات پر جو پابندی لگائی ہے اسے فوری طور پر بنایا جائے تا کہ اس بے جا پابندی کی وجہ سے پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں اور اپنے بچوں کیلئے سر چھپانے والے افراد نے جو 5 سات مرلہ زمین لیکر گھر بنانے کے جو خواب دیکھ رکھے تھے انھیں اس پابندی کے خاتمے سیریلیف مل سکے اور پریشانی سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!