ایبٹ آباد‘ کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مذید پانچ مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں 4 مرد اور 1 خاتون شامل ہے تیسری لہر کے دوران ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج 141 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جن کا تعلق ہزارہ ریجن کے مختلف علاقوں سے ہے اور اب بھی 71 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 16 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی جن کو ونٹیی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں نعیم اختر ساکنہ حویلیاں غلام سرور ساکنہ ایبٹ آباد محبوب عالم ساکنہ مانسہرہ ظہیر احمد ساکنہ ہری پور عابدہ بی بی ساکنہ مانسہرہ شامل ہیں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 71 ہے جن میں سے 16 مریضوں کو سی یو میں رکھا گیا ہے ان میں سے 12کی انتہائی تشویشناک حالت بتائی جاتی ہے اور ان مریضوں کو CPAP مشین پر رکھا گیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگوں پر جانے سے پرہیز کریں ماسک استعمال لازمی کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!