ایبٹ آباد شہر میں بجلی کی دس گھنٹے سے زائد کی طویل لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد شہر دس گھنٹے سے زائد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری بلا بلا اٹھے گھروں، مساجد سمیت دیگر مقامات پر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہو گیا اور بجلی سے چلانے تمام کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ایبٹ آباد، عوام کو بجلی بندش کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

بجلی کی بندش سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہسپتالوں، گھروں، کاروباری مراکز سخت متاثر ہوئے متعدد ہسپتالوں میں بیک اپ کا نظام بھی جواب دے گیا۔ بجلی کے طویل تعطل کے باعث موبائل فون ٹاورز کی سروس بھی متاثر ایبٹ آباد میں انٹرنیٹ سروس بھی شدید متاثرہوئی جس شہریوں نے شدید احتجاج کیا مگر واپڈا والوں کی ہٹ دھرمی اور ضد نے ایک نہ سنی اور بجلی کا نظام بحال نہ کیا رات تک پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا مگر واپڈا والوں کی ہٹ دھرمی جاری رہی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!