حویلیاں پولیس اہلکاروں کا نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد تشدد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)لنگڑہ زمین تنازعہ پر تھانہ حویلیاں کے دو اہلکاروں نے دیگر ساتھوں کے ہمراہ لنگڑہ کے رہائشی کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ شخص کو پولیس نے بازیاب کروا دیا۔دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج دونوں پولیس اہلکاروں کو ایس پی ہیڈکوارٹر نے معطل کردیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے ہے تھانہ حویلیاں کی حدود ایوب پل پر دو پولیس اہلکاروں قاسم اور سہراب نے اپنے دیگر ساتھوں کے ہمراہ لنگڑا کے رہائشی سعید الرحمن کو اغواء کرکے اپنے گھر لے گئے اور اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

جس پر سعید الرحمن کے شور شرابے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ حویلیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اغواء ہونیوالے سعید الرحمن کو بازیاب کروا دیا۔پولیس نے متاثرہ شخص کی طرف سے دو پولیس اہلکار قاسم ولد لیاقت سہراب ولد لیاقت سیف الرحمن جعفر اور یونس کے خلاف تھانہ حویلیاں کی علت نمبر 603 میں زیر دفعہ 506/337F1/148/149/511 کا مقدمہ درج کرکے تفتش کا آغاز کردیازرائع کے مطابق سیف الرحمن کو مدع محرر مہتاب نے گرفتار کرکے چھوڑ دیا تھا اور تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت از گرفتاری کروا لی پولیس زرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ایس پی ہیڈکوارٹر نے فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!