ایبٹ آباد پولیس نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گزشتہ سال ضلع ایبٹ آباد کے جملہ تھانہ جات کی حدود سے 958 منشیات فروشوں کو گرفتاری کیا گیا جن کے قبضے سے 1227 کلو چرس، 253 کلو ہیروئن، 62 کلو 720 گرام آئس اور 5132 بوتل شراب کی برآمدگی عمل میں لائی گئی،

سال 2022 میں ایبٹ آباد پولیس نے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائیوں میں 12 کلاشنکوفیں، 1088 پستول، 14 کلاکوف، 382 بندوقیں، 40 رائفلیں، 36468 کارتوس، 95 ڈیٹونیٹر اور 88 ڈائنامائیٹ قبضہ پولیس کیے،،

ضلع پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 120 ملزمان، زنا کے جرم میں 46، ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ مختلف سنگین جرائم میں مطلوب 269 مجرمان اشتہاریوں اور 68 عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی،

ضلع بھر میں گزشتہ سال کے دوران 178 مقامات پر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن عمل میں لائے گئے، اس موقع پر 1292 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف رینٹل بلڈنگ ایکٹ، 825 حساس مقامات جبکہ 229 ہوٹل سراوں پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات ہونے پر مقدمات درج کیے گئے،،

ہوائی فائرنگ جیسے قبیع فعل کے مرتکب 283 افراد جبکہ جوئے کی محفلوں پر چھاپہ زنیوں کے دوران 47 قمار بازوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ایبٹ آباد پولیس نے گزشتہ سال ضلع بھر اور دیگر اضلاع سے چوری شدہ 56 موٹر سائیکل جبکہ 25 قیمتی گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان تک پہنچائیں۔

چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں 263 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے عوام الناس کے سرقہ شدہ پانچ کروڑ، ستاسی لاکھ روپے برآمد کر کے واپس اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!