ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس نے پانچ منشیات فروش، تیرہ کلوچرس، آدھاکلوہیروئن سمیت گرفتار کرلئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس نے پانچ منشیات فروش، تیرہ کلوچرس، آدھاکلوہیروئن سمیت گرفتار کرلئے۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او میرپور طاہر سلیم نے منشیات فروش عثمان الیاس روکی ولد اشرف سکنہ جھنگی کو گرفتار کر کے 03 کلو 136 گرام چرس برآمد کی۔ ایس ایچ او تھانہ ناڑہ سردار بشیر نے مشہور زمانہ منشیات فروش شکیل خان ولد یونس خان سکنہ کرہکی کو 03 کلو 215 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ایس ایچ او کینٹ نعمان جاوید نے طفیل خان ولد حیدر زمان سکنہ کنج سے 453 گرام ہیروئن جبکہ ساجد ولد صادق سکنہ کنج سے 01 کلو 15 گرام چرس کی برآمدگی عمل میں لائی جبکہ سرچ سٹرائیک آپریشن کے دوران جھگیاں کے مقام سے منشیات فروش دولت خان ولد سرور کو گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے 03 کلو 635 گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح انچارج چوکی کوٹھیالہ ملک شکیل نے منشیات فروش شاہنواز ولد چنن سکنہ کوٹھیالہ کو 02 کلو 15 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!