ایبٹ آباد کے اہم مقامات اور مین شاہراہ قراقرم پر منی اڈوں کی بھرمار۔ ٹریفک کی روانی متاثر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر میں مختلف اہم مقامات اور مین شاہراہ قراقرم پر منی اڈوں کی بھرمار نے ٹریفک کے روانی کو سخت متاثر کردیا ہے،ٹریفک پولیس کی غفلت اور مخصوص مقامات پر جرمانوں کے مہم میں مشغول رہنے سے مسافروں اور شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے،ایس ایس پی ٹریفک سے فوری نوٹس اور قابل عمل پلان کا مطالبہ کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق شہر میں ناجائز اڈوں کی بھرمار نے راہگیروں،مسافروں اور شہریوں کو زہنی ازیت میں مبتلا کردیا ہے،فوارہ چوک،سربن چوک،گامی اڈہ اور لنک روڈ سمیت دیگر اہم مقامات پر سوزوکی اور کیری ڈبہ ڈرائیوروں نے سرکاری رٹ کو ملی بھگت سے چیلنج کر رکھا ہے،جس کی وجہ سے مین شاہراہ پر فوارہ چوک سے گامی اڈہ تک گاڑیوں کی طویل قطاروں کو لگنا معمول بن چکا ہے،جگہ جگہ کھڑی گاڑیوں نے ٹریفک کی روانی کو متاثر کررکھا ہے لنک روڈ پر سوزوکی ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو عیاں کر رکھا ہے،شہر کی ڈسٹرکٹ ہسپتال جانے والی مصروف شاہراہ پر پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔

ہر لمحہ درجنوں گاڑیوں کے کھڑے رہنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم کرکے رکھا ہوا ہے،تجاوزات سے بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے،اسی طرح شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کا سلسلہ تھم نہیں سکا،ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع مانسہرہ،بٹگرام،تورغر،کوہستان کو جانے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کا رخ بھی موٹر وے پر نہیں موڑا جا سکا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس کی چاندی بھی لگی ہوئی ہے،موٹر وے پر وزن کی شرط پر پورا نہ اترنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے شہر کی مین شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتی ہے اور عوام کے خون پسینے سے جمع ہونے والے ٹیکس کی خطیر رقم سالانہ مرمت پر خرچ ہوتی ہے،شہریوں نے ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیوں کے علاؤہ منی اڈوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے تاکہ دوسرے اضلاع کیمسافروں،راہگیروں،شہریوں اور تاجروں کی مشکلات کا ازالہ ہو اور قیمتی وقت کے ضیاع سے چھٹکارہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!