سرکاری ہسپتالوں کے اردگرد نجی کلینکوں، ہسپتالوں اور پریکٹس پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ صحت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت تمام سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کی 5 سو میٹر کی حدود میں ہر قسم کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی سیکرٹری صحت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عبدالحمید اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے نجی پریکٹس پر پابندی لگادی ہے۔ فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کے اردگرد پانچ سومیٹر کی حدود میں پرائیویٹ کلینکس اور نجی ہسپتالوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!