ڈالر چینی اور سونے کے بعد گندم آٹا سمگلروں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ۔

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے 968 ڈیلروں اور آٹا سمگلروں کی فہرستیں تیار نانبائیوں کو بھی حراست میں لینے پر غور۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)گندم، آٹا سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث خیبر پختونخوا اسمیت ملک بھر کے 968 سمگلروں کی نشاندہی کر دی گئی ہے جبکہ 434 فلور ملوں کی نشاندہی بھی کر دی ہے خیبر پختو نخوا میں 88 زمینداروں، مڈل مینوں سمگلنگ ذخیرہ اندوزی میں ملوث قرار پائے گئے ہیں۔ہزارہ سمیت پورے صوبہ میں میں نانبائیوں اور آٹا ڈیلرز کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں مرتب کر لی ہیں بعض آٹا ڈیلر ز نانبائیوں کے کوٹے لے رہے ہیں نا بنائیوں کے آڑ میں آٹا ڈیلرز کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے انٹیلی جنس رپورٹ چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا سمیت چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو ارسال کر دی ہے۔ خیبر پختونخواحکومت نے گندم، آٹا کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دیدی ہے ان کے خلاف کریک ڈاؤن ممکنہ طور پر پیر کے روز سے شروع ہوگا۔ گندم، آٹا کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث آٹا ڈیلرز، نابنائیوں کی بھی فہرستیں مرتب کر لی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹس میں ملک بھر کے 434 فلور ملزم، 623 مڈل مین، 345 زمیندار سمگلنگ، اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!