محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتارملزمان کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سے باعزت بری۔

ایبٹ آباد: محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتارملزمان کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے باعزت بری کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گلڈانیہ کے رہائشی سیّد آصف شاہ ولد امام شاہ، سیّد سفیر شاہ اور سیّد شاہد شاہ نے گلڈانیہ کے جنگل میں آراء مشین نصب کرکے درختوں کی کٹائی شروع کررکھی تھی۔ دس اگست 2016ء کے روز محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اورانہوں نے آصف شاہ کو درختوں کی کٹائی بند کرنے کا کہا۔ جس پرملزمان سیّد آصف شاہ، سیّد سفیر شاہ، سیّد شاہد شاہ نے کلاشنکوف نکال کر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں فارسٹرمحمدسعیداختر،محمدعدیل اوریاسرچوکیدارگولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے تھے۔ جنہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کیاگیا۔

تھانہ مانگل میں ملزمان کیخلاف مقدمہ علت نمبر: 390،مورخہ دس اگست2016ء، زیردفعات 324/186/189، 353، 6/7اے ٹی اے درج کرکے تینوں کو گرفتار کرکے کلاشنکوف وغیرہ برآمد کرلی گئی۔ اس کیس کا چالان مکمل کرنے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔چار سال تک یہ کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ منگل کے روز کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے جرم ثابت نہ ہونے پر تینوں ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی مہدی زمان ایڈوکیٹ اور سیّد افضال شاہ ایڈوکیٹ جبکہ استغاثہ کی جانب سے اویس علی عباسی ایڈوکیٹ نے کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!