ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند نہیں کرسکتے۔ جمعہ،ہفتہ کی چھٹی بحال کی جائے: آٹوموبائل ایسوسی ایشن۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے بانی صدر نصیرخان نذیر،جنرل سیکرٹری شیخ نثار احمد، شبیر خان جدون، حاجی سہگل، حاجی عبدالقیوم اور دیگر نے کہاہے کہ حکومت تاجربرادری کا مزید استحصال بند کرے۔ بے لگام مہنگائی نے عام آدمی سے زندگی کی بنیادی ضروریات کا حصول مشکل ترین کردیا ہے۔ کورونا وائرس سے پہلے ہی کاروباری طبقہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند نہیں کرسکتے۔ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہاکہ گزشتہ سال بھی نامساعد حالات کے باوجود آٹو موبائل ڈیلرز اینڈورکس ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا۔ آئندہ بھی تعاون کیلئے تیار ہیں۔ لہٰذا ہمارے جائز مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کے فیصلے کو بحال کیاجائے۔ تاکہ تمام کاروباری طبقہ میں پائی جانیوالی مایوسی و ناامیدی کا خاتمہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!