ڈی آئی جی ہزارہ بکنگ کیلئے چلنے والی گاڑیوں کیلئے بھی کرایہ نامہ جاری کروائیں: شہریوں کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس ابیٹ آباد لنک سٹرکوں پر موجود لوکل سوزوکی و کیری سٹاپ کے لیے کرایہ نامہ کا اجراء کرے پانچ منٹ کے سفر کا بکنگ گاڑی کا 150 روپے سے دو سو روپے تک کرایہ سرعام وصول کیا جانے لگا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے تفصیلات کے مطابق مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والیافراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد شہر و گردنواح جھنگی منڈیاں سپلائی ملک پورہ و دیگر مضافات میں موجود کیری سٹاپ پر موجود کیری ڈرائیورز نے انت مچا رکھی ہے جس کے خلاف عوام پھٹ پڑی۔
شہریوں نے کہا ہے کہ جو پیدل سفر 5 سے 7 منٹ کا ہوتا ہے اسکا کیری ڈرائیورز بکنگ کا 150 سے دو سو تک کرایہ وصول کرتے ہیں جوکہ انتہائی ظلم و ناانصافی کی بد ترین مثال ہے۔کیری گاڑیوں میں موجود ہیوی ساونڈ سسٹم بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہے جس سے ہارٹ اٹیک و دیگر امراض کے مریض سخت اذیت و کوفت میں مبتلا رہتے ہیں منع کرنے پر کیری ڈرائیورز حضرات جھگڑے پر اُتر آتے ہیں ٹریفک انسپکٹر ٹریفک ایس پی و ضلعی پولیس انتظامیہ لوکل سٹاپ پر موجود کیری گاڑیوں سے ہیوی ساونڈ سسٹم اُتار کر نہ صرف مکمل پابندی عائد کریں بلکہ آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائے اور لوکل سٹاپ کے لیے باقائدہ رجسٹرڈ کرایہ نامہ کا اجراء کر کے دیرینہ عوامی مطالبہ حل کر کے قوم ریلیف دے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!